☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اختلافهم في أمر الجد
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الفرائض← اختلافهم في أمر الجد
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 8
حديث رقم: 31914 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٣٨٦ - حدثنا وكيع قال: ثنا الأعمش عن عمرو بن مرة عن عبد اللَّه بن سلمة عن عبيدة قال: إني لأحيل (الجد على مائتي قضية) (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
عبد اللہ بن سَلِمہ نقل کرتے ہیں کہ حضرت عبیدہ رحمہ اللہ نے فرمایا کہ بیشک میں دادا کے مسئلے کو دو سو صورتوں میں تبدیل کرتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33386]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33386، ترقيم محمد عوامة 31914)
حديث رقم: 31915 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٣٨٧ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان (عن أيوب عن ابن سيرين) (١) عن عبيدة قال: حفظت عن عمر مائة قضية (٢) مختلفة (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
ابن سیرین عبیدہ سے یہ فرمان نقل کرتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے دادا کے بارے میں ایک سو مختلف فیصلے یاد کیے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33387]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33387، ترقيم محمد عوامة 31915)
حديث رقم: 31916 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٣٨٨ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن أبي إسحاق عن (عبيد) (١) بن عمرو (الخارفي) (٢) أن رجلًا سأل عليًا عن فريضة، فقال: هات إن لم يكن فيها جد (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
عُبید بن عمرو خارفی نقل کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ایک میراث کا مسئلہ پوچھنا چاہا، آپ نے فرمایا پوچھو! اگر اس میں دادا کا ذکر نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33388]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33388، ترقيم محمد عوامة 31916)
حديث رقم: 31917 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٣٨٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن أيوب عن سعيد بن جبير عن رجل من مراد قال: سمعت عليا يقول: من أحب أن يتقحم جراثيم جهنم فليقض بين الجد والإخوة (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر قبیلہ مراد کے ایک شخص کے واسطے سے حضرت علی رضی اللہ عنہ کا فرمان نقل کرتے ہیں کہ جو آدمی یہ چاہے کہ جہنم کے جراثیم میں گھس جائے وہ دادا اور بھائیوں کے مسئلے میں فیصلہ کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33389]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33389، ترقيم محمد عوامة 31917)
حديث رقم: 31918 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٣٩٠ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن أبي إسحاق قال: أتينا شريحًا فسألناه فقال الذي على رأسه. إنه لا يقول في الجد شيئًا.
الترجمة: اردو ترجمہ
ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ ہم حضرت شریح کے پاس حاضر ہوئے اور ان سے مسئلہ پوچھا تو اس شخص نے جو آپ کے سرہانے کھڑا تھا کہا کہ حضرت دادا کے بارے میں کچھ نہیں کہتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33390]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33390، ترقيم محمد عوامة 31918)
حديث رقم: 31919 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٣٩١ - حدثنا وكيع قال: ثنا إسماعيل عن الشعبي قال: (خذ) (١) في أمر الجد ما اجتمع عليه الناس -يعني قول زيد (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ دادا کے بارے میں وہ قول اختیار کرو جس پر علماء کا اتفاق ہے، یعنی حضرت زید رضی اللہ عنہ کا قول۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33391]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33391، ترقيم محمد عوامة 31919)
حديث رقم: 31920 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٣٩٢ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري عن سعيد أن عمر كتب في أمر الجد والكلالة [في كتف ثم طفق يستخير ربه، فلما (طعن) (١) دعا بالكتف فمحاها، ثم قال: إني كنت كتبت كتابًا في الجد والكلالة] (٢) ، وإني قد رأيت أن أردكم على ما كنتم عليه، (ولم) (٣) يدروا ما كان في الكتف (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
سعید فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے دادا اور کلالہ کے بارے میں ایک کندھے کی ہڈی پر کچھ لکھا، پھر اللہ تعالیٰ سے استخارہ فرمانے لگے، جب آپ زخمی ہوئے تو آپ نے وہ ہڈی منگوائی اور اس کو مٹا دیا، پھر فرمایا: میں نے دادا اور کلالہ کے بارے میں ایک تحریر لکھی تھی، اب میرا خیال ہوا ہے کہ میں تم لوگوں کو تمہاری حالت پر چھوڑ دوں، پس لوگوں کو کچھ پتہ نہ چل سکا کہ آپ نے کندھے کی ہڈی میں کیا لکھا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33392]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33392، ترقيم محمد عوامة 31920)
حديث رقم: 31921 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٣٩٣ - حدثنا ابن علية عن أيوب عن سعيد قال: حدثني رجل من مراد عن علي قال: من أحب أن (يتقحم) (١) في جراثيم جهنم فليقض بين الإخوة والجد (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ جو آدمی یہ چاہے کہ جہنم کے جراثیم میں گھس جائے وہ دادا اور بھائیوں کے مسئلے میں فیصلہ کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33393]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33393، ترقيم محمد عوامة 31921)