☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس آدمی کا بیان جو اپنے دادا اور اپنے ایک حقیقی اور ایک باپ شریک بھائی کو چھوڑ کر مرے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الفرائض← اس آدمی کا بیان جو اپنے دادا اور اپنے ایک حقیقی اور ایک باپ شریک بھائی کو چھوڑ کر مرے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 31886 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٣٣٩ - حدثنا ابن علية عن خالد عن محمد بن سيرين قال: أراد عبيد اللَّه بن زياد أن يورث الأخت من الأم مع الجد، وقال: إن عمر قد ورث الأخت معه، فقال (عبد) (١) اللَّه بن عتبة: إني لست بسبائي ولا حروري (فاقتفِ) (٢) الأثر، فإنك لن تخطئ في الطريق ما دمت على الأثر (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
محمد بن سیرین فرماتے ہیں کہ عبید اللہ بن زیاد نے یہ ارادہ کیا کہ ماں شریک بہن کو دادا کے ہوتے ہوئے وارث بنا دے، اور اس نے کہا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے دادا کے ساتھ ماں شریک بہن کو وارث بنا یا تھا، تو حضرت عبد اللہ بن عتبہ نے فرمایا کہ میں سبائی ہوں نہ خارجی، اس لئے تم حدیث کی پیروی کرو، کیونکہ جب تک تم حدیث کی پیروی کرتے رہو گے سیدھے راستے سے نہیں بھٹکو گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33339]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33339، ترقيم محمد عوامة 31886)
حدیث نمبر: 31887 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٣٤٠ - حدثنا وكيع قال: ثنا إسماعيل عن الشعبي قال: ما ورث أحد من أصحاب النبي صلى الله عليه و آله وسلم إخوة من أم مع جد (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
شعبی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صحابہ میں سے کسی نے داد ا کے ہوتے ہوئے ماں شریک بہن کو وارث نہیں بنایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33340]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33340، ترقيم محمد عوامة 31887)
حدیث نمبر: 31888 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٣٤١ - حدثنا معاوية بن هشام قال: ثنا سفيان عن الأعمش عن إبراهيم قال: كان زيد لا يورث أخا لأم ولا أختا لأم مع جد شيئا (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت زید رضی اللہ عنہ ماں شریک بھائی اور ماں شریک بہن کو دادا کے ہوتے ہوئے وارث نہیں بناتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33341]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33341، ترقيم محمد عوامة 31888)
حدیث نمبر: 31889 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٣٤٢ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن الأعمش عن إبراهيم قال: كان علي وعبد اللَّه لا يورثان الإخوة من الأم مع الجد شيئًا (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے روایت ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ بھی دادا کے ہوتے ہوئے ماں شریک بھائیوں اور بہنوں کو کسی چیز کا وارث نہیں بناتے تھے۔ حضرت ابوبکر فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ ایک ہی حصّے سے نکلے گا، کیونکہ تمام مال دادا کے لئے ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33342]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33342، ترقيم محمد عوامة 31889)