☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ردّ کا بیان، اور اس بارے میں فقہاء کے اختلاف کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الفرائض← ردّ کا بیان، اور اس بارے میں فقہاء کے اختلاف کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 13
حدیث نمبر: 31814 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٢٥٠ - حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم عن علقمة قال: أُتي ابن مسعود في أم وإخوة لأم فأعطى الإخوة للأم الثلث، وأعطى الأم سائر المال، وقال: الأم عصبة من لا عصبة له (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے ماں اور ماں شریک بھائیوں کے بارے میں سوال کیا گیا آپ نے ماں شریک بھائیوں کو ایک تہائی مال عطا فرمایا اور باقی مال ماں کو دے دیا اور فرمایا کہ ماں اس آدمی کا عصبہ ہے جس کا کوئی عصبہ نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33250]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33250، ترقيم محمد عوامة 31814)
حدیث نمبر: 31815 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٢٥١ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن منصور عن إبراهيم عن مسروق قال: أُتي عبد اللَّه في أم وأخوة لأم، فأعطى الأم السدس، والإخوة الثلث، ورد ما بقي على الأم، وقال: الأم عصبة من لا عصبة له، وكان ابن مسعود لا يرد على أخت لأب مع أخت لأب وأم، ولا على ابنة ابن مع ابنة (صلب) (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے پاس ماں اور ماں شریک بھائیوں کے بارے میں مسئلہ لایا گیا تو آپ نے مال کا چھٹا حصّہ ماں کو دے دیا اور ایک تہائی مال بھائیوں کو دے دیا اور باقی مال ماں کو دے دیا۔ اور فرمایا ماں اس آدمی کی عصبہ ہے جس کا کوئی آدمی عصبہ نہ ہو، اور حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ حقیقی بہن کے ہوتے ہوئے باپ شریک بہن پر مال لوٹانے کے قائل نہیں تھے اور نہ صلبی بیٹی کے ہوتے ہوئے پوتی پر مال لوٹایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33251]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33251، ترقيم محمد عوامة 31815)
حدیث نمبر: 31816 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٢٥٢ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن مغيرة (والأعمش) (١) عن إبراهيم أن عليًا كان يرد على كل ذي سهم إلا الزوج والمرأة (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ ہر حصہ دار پر مال لوٹانے کے قائل تھے سوائے شوہر اور بیوی کے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33252]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33252، ترقيم محمد عوامة 31816)
حدیث نمبر: 31817 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٢٥٣ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن منصور قال: بلغني عن علي أنه كان يرد على كل ذي سهم إلا الزوج والمرأة (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ ہر حصہ دار پر مال لوٹانے کے قائل تھے سوائے شوہر اور بیوی کے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33253]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33253، ترقيم محمد عوامة 31817)
حدیث نمبر: 31818 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٢٥٤ - حدثنا وكيع قال: ثنا شريك عن جابر عن أبي جعفر أن عليًا كان يرد على ذوي السهام من ذوي الأرحام (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر سے روایت ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ ذوی الأرحام میں سے ان لوگوں پر بھی مال لوٹایا کرتے تھے جو وراثت میں حصے کے حق دار ہوتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33254]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33254، ترقيم محمد عوامة 31818)
حدیث نمبر: 31819 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٢٥٥ - حدثنا (علي) (١) بن مسهر عن الشيباني عن الشعبي أنه (ذكر عنده) (٢) قضاء قضى به أبو عبيدة بن عبد اللَّه: أنه أعطى (ابنة) (٣) (أخت) (٤) المال كله، فقال الشعبي: هذا قضاء عبد اللَّه (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شیبانی سے روایت ہے کہ حضرت شعبی کے سامنے ایک فیصلے کا ذکر کیا گیا جو حضرت ابو عبیدہ بن عبد اللہ نے کیا تھا کہ انہوں نے بیٹی یا بہن کو پورا مال دے دیا حضرت شعبی نے فرمایا کہ یہی حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کا فیصلہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33255]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33255، ترقيم محمد عوامة 31819)
حدیث نمبر: 31820 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٢٥٦ - حدثنا ابن فضيل عن إسماعيل عن عامر عن (عبد اللَّه) (١) أنه كان يرد على الابنة والأخت والأم إذا لم تكن عصبة، وكان زيد لا يعطيهم إلا نصيبهم (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر سے روایت ہے کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ بیٹی، بہن اور ماں پر مال لوٹا دیا کرتے تھے۔ جبکہ وہ عصبہ بھی نہ ہو، اور حضرت زید رضی اللہ عنہان کو صرف ان کو ان کا حصہ ہی دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33256]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33256، ترقيم محمد عوامة 31820)
حدیث نمبر: 31821 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٢٥٧ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم قال: كان عبد اللَّه لا يرد على ستة: على زوج، ولا امرأة، ولا جدة، ولا على أخوات لأب مع أخوات لأب وأم، ولا على بنات ابن مع بنات صلب، ولا على أخت لأم مع أم (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ چھ آدمیوں پر مال دوبارہ نہیں لوٹایا کرتے تھے: شوہر پر، بیوی پر، دادی پر، حقیقی بہنوں کے ہوتے ہوئے علّاتی بہنوں پر، حقیقی بیٹوں کے ہوتے ہوئے پوتیوں پر اور ماں کے ہوتے ہوئے ماں شریک بہن پر، ابراہیم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علقمہ سے عرض کیا کہ کیا دادی کے ہوتے ہوئے ماں شریک بھائیوں پر مال لوٹایا جائے گا؟ انہوں نے فرمایا: ہاں! اگر آپ چاہیں۔ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ ان سب پر مال لوٹایا کرتے تھے سوائے شوہر اور بیوی کے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33257]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33257، ترقيم محمد عوامة 31821)
حدیث نمبر: 31822 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٢٦٠ - حدثنا وكيع قال حدثنا الأعمش عن إبراهيم قال: كان عبد اللَّه لا يرد على ستة: لا يرد على زوج، ولا امرأة، ولا جدة، ولا على أخت لأب مع أخت لأب وأم، ولا على أخت لأم مع أم، ولا على ابنة ابن مع ابنة صلب (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم ایک دوسری سند سے حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کا یہی مذہب نقل فرماتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33260]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33260، ترقيم محمد عوامة 31822)
حدیث نمبر: 31823 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٢٦١ - حدثنا ابن فضيل عن داود عن الشعبي قال: استشهد سالم مولى أبي حذيفة قال: فأعطى أبو بكر ابنته النصف وأعطى النصف الثاني في سبيل اللَّه (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت سالم مولیٰ ابی حذیفہ رضی اللہ عنہ شہید ہوئے تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ان کی بیٹی کو آدھا مال عطا فرمایا اور باقی آدھا مال اللہ کے راستے میں خرچ فرما دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33261]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33261، ترقيم محمد عوامة 31823)
حدیث نمبر: 31824 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٢٦٢ - حدثنا ابن فضيل عن بسام عن فضيل بن (عمرو) (١) قال: قال إبراهيم: لم يكن أحد من أصحاب النبي صلى الله عليه و آله وسلم يرد على المرأة والزوج شيئًا (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ابراہیم فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ میں سے کوئی بھی شوہر اور بیوی پر کچھ مال بھی دوبارہ نہیں لوٹاتا تھا، فرماتے ہیں کہ حضرت زید رضی اللہ عنہ ہر حقدار کو اس کا حصّہ دیتے اور باقی مال بیت المال میں جمع کروا دیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33262]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33262، ترقيم محمد عوامة 31824)
حدیث نمبر: 31825 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٢٦٤ - حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم قال: كان عبد اللَّه لا يرد على أخت لأب مع أخت لأب وأم، ولا يرد على ابنة ابن مع ابنة شيئًا، ولا على إخوة لأم مع أم شيئًا، ولا على زوج ولا امرأة (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ حقیقی بہن کی موجودگی میں باپ شریک بہن کو کچھ نہیں دلاتے تھے، اسی طرح بیٹی کے ہوتے ہوئے پوتی کو، ماں کے ہوتے ہوئے ماں شریک بہن کو اور شوہر اور بیوی کو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33264]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33264، ترقيم محمد عوامة 31825)
حدیث نمبر: 31826 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٢٦٥ - حدثنا جرير عن مغيرة والأعمش قالا: لم يكن أحد يرد على جدة إلا أن يكون غيرها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
مغیرہ اور اعمش روایت فرماتے ہیں کہ کوئی بھی دادی پر مال دوبارہ نہیں لوٹاتا تھا، دوسرے رشتہ دار ہوں تو ان پر لوٹا دیتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33265]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33265، ترقيم محمد عوامة 31826)