☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ان حضرات کا بیان جو ان لوگوں کو وراثت سے مانع تو قرار دیتے ہیں لیکن ان کو کسی کا وارث نہیں بناتے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الفرائض← ان حضرات کا بیان جو ان لوگوں کو وراثت سے مانع تو قرار دیتے ہیں لیکن ان کو کسی کا وارث نہیں بناتے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 31802 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٢٣٥ - حدثنا وكيع عن الأعمش عن إبراهيم (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی سے روایت ہے کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ غلاموں کو اور اہل کتاب کو وراثت سے روکنے والا تو قرار دیتے تھے لیکن ان کو وارث نہیں بناتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33235]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33235، ترقيم محمد عوامة 31802)
حدیث نمبر: 31803 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٢٣٧ - حدثنا حفص عن الأعمش عن إبراهيم قال: قال عبد اللَّه: إذا مات الرجل وترك أباه (أو) (١) أخاه أو ابنه مملوكًا ولم يترك وارثا، فإنه يُشترى فيعتق ثم يورث (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اعمش سے روایت ہے کہ حضرت ابراہیم نے حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کا ارشاد نقل فرمایا کہ جب آدمی مرجائے اور اپنا باپ یا بھائی یا بیٹا غلامی کی حالت میں چھوڑے اور کوئی وارث نہ چھوڑے تو اس کو خرید لیا جائے پھر اس کو آزاد کردیا جائے اور پھر وارث بنادیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33237]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33237، ترقيم محمد عوامة 31803)
حدیث نمبر: 31804 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٢٣٨ - حدثنا يحيى بن سعيد عن أشعث عن محمد عن ابن مسعود في رجل مات وترك أباه مملوكًا، قال: يُشترى من ماله فيعتق ثم يورث (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد سے روایت ہے کہ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جس نے مرتے ہوئے اپنے باپ کو غلامی کی حالت میں چھوڑا تھا کہ اس کو اس کے مال سے خرید لیا جائے پھر آزاد کردیا جائے اور پھر وارث بنادیا جائے، راوی کہتے ہیں کہ حضرت حسن رحمہ اللہ بھی اسی بات کے قائل تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33238]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33238، ترقيم محمد عوامة 31804)
حدیث نمبر: 31805 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٢٤٠ - حدثنا يحيى بن سعيد عن سفيان عن الأعمش عن إبراهيم عن عبد اللَّه بمثله (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم نے ایک دوسری سند سے حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے یہی بات نقل فرمائی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33240]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33240، ترقيم محمد عوامة 31805)