☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في ابنة (ومولاة)
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الفرائض← في ابنة (ومولاة)
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 11
Hadith No.: 31782 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣٢١٣ - حدثنا ابن إدريس عن الشيباني عن عبيد بن أبي الجعد عن عبد اللَّه ابن شداد قال: تدري ما ابنة حمزة مني؟ هي أختي لأمي، أعتقت رجلًا فمات فقسم ميراثه بين ابنته (وبينها) (١) قال: على عهد رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبید بن ابی الجعد سے روایت ہے کہ حضرت عبد اللہ بن شداد رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ کیا تم جانتے ہو کہ حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کی بیٹی کا مجھ سے کیا رشتہ ہے؟ وہ میری ماں شریک بہن ہے، انہوں نے ایک آدمی آزاد کیا چناچہ وہ مرگیا اس کی وراثت انکے اور اس کی بیٹی کے درمیان تقسیم ہوگئی۔ اور یہ کام رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانے میں ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33213]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33213، ترقيم محمد عوامة 31782)
Hadith No.: 31783 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣٢١٤ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن محمد بن عبد الرحمن بن أبي ليلى عن الحكم عن عبد اللَّه بن شداد عن ابنة حمزة -قال محمد: وهي أخت ابن شداد لأمه-، قالت: مات مولى لي وترك (ابنة) (١) فقسم رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ماله بيني وبين ابنته، فجعل بالنصف ولها النصف (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن شداد فرماتے ہیں کہ حضرت حمزہ کی بیٹی (جو حضرت عبد اللہ بن شداد کی ماں شریک بہن تھیں) نے فرمایا کہ میرا آزاد کردہ غلام فوت ہوگیا اور اپنی ایک بیٹی چھوڑ گیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کا مال میرے اور اس کی بیٹی کے درمیان تقسیم فرمایا آدھا مال مجھے اور آدھا اسے عطا فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33214]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33214، ترقيم محمد عوامة 31783)
Hadith No.: 31784 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣٢١٥ - حدثنا وكيع عن شعبة عن الحكم عن عبد اللَّه بن شداد أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم أعطى ابنة حمزة النصف وابنته النصف (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن شداد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کی بیٹی کو آدھا مال اور ان کے غلام کی بیٹی کو آدھا مال عطا فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33215]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33215، ترقيم محمد عوامة 31784)
Hadith No.: 31785 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣٢١٦ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن (حسن) (١) بن صالح عن عبد العزيز ابن رفيع عن أبي بردة أن رجلًا مات وترك ابنته ومواليه الذين أعتقوه فأعطى النبي صلى الله عليه و آله وسلم ابنته النصف ومواليه النصف (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو بردہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی فوت ہوا اور اس نے ایک بیٹی اور کچھ آقا چھوڑے جنہوں نے اس کو آزاد کردیا تھا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی بیٹی کو اور اس کے آقاؤں کو آدھا آدھا مال عطا فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33216]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33216، ترقيم محمد عوامة 31785)
Hadith No.: 31786 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣٢١٧ - حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني (عن الحكم) (١) عن شموس (الهندية) (٢) قالت: قاضيت إلى علي في أبي مات ولم يترك غيري ومولاه، فأعطاني النصف ومولاه النصف (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شموس کندیہ سے روایت ہے فرماتی ہیں کہ میں نے اپنے باپ کے بارے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فیصلہ لیا۔ جبکہ میرے والد صاحب فوت ہوئے تھے اور سوائے میرے اور اپنے آقا کے کسی کو نہیں چھوڑا تو انہوں نے آدھا مال مجھے عطا فرمایا اور آدھا مال ان کے آقا کو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33217]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33217، ترقيم محمد عوامة 31786)
Hadith No.: 31787 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣٢١٨ - حدثنا ابن إدريس عن الشيباني عن الحكم عن شموس عن علي بمثله (١) .
Translation: اردو ترجمہ
ایک دوسری سند سے بھی حضرت علی رضی اللہ عنہ سے یہی واقعہ منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33218]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33218، ترقيم محمد عوامة 31787)
Hadith No.: 31788 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣٢١٩ - حدثنا علي بن مسهر عن ابن أبي ليلى عن الحكم عن أبي الكنود عن علي أنه قضى في ابنة ومولى، أعطى البنت النصف والمولى النصف (١) .
Translation: اردو ترجمہ
ابو الکنود روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ایک بیٹی اور ایک آقا کے وارث ہونے کی صورت میں یہ فیصلہ فرمایا کہ آدھا مال بیٹی کو اور آدھا مال آقا کو دے دیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33219]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33219، ترقيم محمد عوامة 31788)
Hadith No.: 31789 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣٢٢٠ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن الشعبي أن مولى لابنة حمزة مات وترك ابنته وابنة حمزة فأعطى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ابنة حمزة النصف وابنته النصف (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کی بیٹی کا آزاد کردہ غلام فوت ہوگیا اور اس نے اپنی بیٹی اور حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کی بیٹی کو اپنے پیچھے چھوڑا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے آدھا مال حضرت حمزہ کی بیٹی کو اور آدھا مال میت کی بیٹی کو دے دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33220]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33220، ترقيم محمد عوامة 31789)
Hadith No.: 31790 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣٢٢١ - حدثنا عبد الرحيم بن عبد الرحمن المحاربي عن زائدة عن أبي حصين قال: خاصمت إلى شريح في مولى لنا مات وترك ابنتيه ومواليه، فأعطى شريح ابنتيه الثلثين، وأعطى مولاه الثلث.
Translation: اردو ترجمہ
ابو حصین سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شریح رحمہ اللہ سے اس مسئلے میں فیصلہ طلب کیا کہ ہمارا ایک آزاد کردہ غلام فوت ہوگیا اور اپنی دو بیٹیاں اور چندآقاؤں کو چھوڑ گیا، حضرت شریح نے اس کی دو بیٹیوں کو دو تہائی مال عطا فرمایا اور اس کے مولا کو ایک تہائی مال عطا فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33221]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33221، ترقيم محمد عوامة 31790)
Hadith No.: 31791 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣٢٢٢ - حدثنا عبدة عن الأعمش عن إبراهيم قال: ذكر عنده حديث ابنة حمزة أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم أعطاها النصف، فقال: إنما أطعمها إياه رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم طعمة (١) .
Translation: اردو ترجمہ
اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم کے سامنے حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کی بیٹی کی حدیث ذکر کی گئی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو نصف مال عطا فرمایا آپ نے فرمایا کہ ان کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بطور عطیے کے مال عطا فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33222]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33222، ترقيم محمد عوامة 31791)
Hadith No.: 31792 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣٢٢٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور بن (حيان) (١) عن عبد اللَّه بن شداد (أن) (٢) مولى لابنة حمزة مات وترك ابنته وابنة حمزة فأعطى النبي صلى الله عليه و آله وسلم ابنته النصف، وابنة حمزة النصف (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن شداد فرماتے ہیں کہ حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کی بیٹی کا آزاد کردہ غلام فوت ہوگیا اور اپنی بیٹی اور حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کی بیٹی چھوڑ گیا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے آدھا مال اس کی بیٹی کو اور آدھا مال حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کی بیٹی کو عطا فرمایا۔ حضرت ابوبکر فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ دو حصوں سے نکلے گا آدھا مال بیٹی کے لئے اور آدھا مال آقا کے لئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33223]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33223، ترقيم محمد عوامة 31792)