☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
خالہ اور پھوپھی کا بیان، اور ان حضرات کا بیان جو ان کو وارث قرار دیتے ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الفرائض← خالہ اور پھوپھی کا بیان، اور ان حضرات کا بیان جو ان کو وارث قرار دیتے ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 14
حدیث نمبر: 31760 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣١٩٠ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن عاصم عن زر عن عمر أنه قسم المال بين عمة وخالة (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زر حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے مال پھوپھی اور خالہ کے درمیان تقسیم فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33190]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33190، ترقيم محمد عوامة 31760)
حدیث نمبر: 31761 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣١٩١ - حدثنا ابن إدريس عن داود عن الشعبي عن زياد قال: إني لأعلم (ما) (١) صنع عمر، جعل العمة بمنزلة الأب، والخالة بمنزلة الأم (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
زیاد فرماتے ہیں کہ بیشک میں جانتا ہوں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس بارے میں کیا عمل فرمایا، انہوں نے پھوپھی کو باپ کے قائم مقام قرا ر دیا اور خالہ کو ماں کے برابر قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33191]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33191، ترقيم محمد عوامة 31761)
حدیث نمبر: 31762 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣١٩٢ - حدثنا وكيع عن يزيد بن إبراهيم عن الحسن عن عمر قال: للعمة الثلثان وللخالة الثلث (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے روایت ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا پھوپھی کے لئے دو تہائی مال ہے اور خالہ کے لئے ایک تہائی مال ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33192]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33192، ترقيم محمد عوامة 31762)
حدیث نمبر: 31763 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣١٩٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن سليمان العبسي عن رجل عن علي أنه كان يقول: في العمة والخالة يقول عمر: للعمة الثلثان، وللخالة الثلث (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلیمان عبسی ایک آدمی کے واسطے سے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ پھوپھی اور خالہ کے بارے میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے موافق ارشاد فرماتے تھے کہ پھوپھی کے لیے دو تہائی مال اور خالہ کے لئے ایک تہائی مال ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33193]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33193، ترقيم محمد عوامة 31763)
حدیث نمبر: 31764 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣١٩٤ - حدثنا وكيع عن يونس عن الشعبي عن مسروق أنه كان ينزل العمة بمنزلة الأب والخالة بمنزلة الأم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
شعبی حضرت مسروق سے روایت کرتے ہیں کہ وہ پھوپھی کو باپ کے قائم مقام ٹھہراتے تھے اور خالہ کو ماں کے قائم مقام۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33194]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33194، ترقيم محمد عوامة 31764)
حدیث نمبر: 31765 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣١٩٥ - حدثنا ابن إدريس (١) عن الأعمش عن إبراهيم قال: كان عمر وعبد اللَّه يورثان الخالة والنعمة إذا لم يكن غيرهما (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
اعمش حضرت ابراہیم سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ خالہ اور پھوپھی کو وارث ٹھہراتے تھے جب ان کے علاوہ کوئی اور وارث نہ ہو، حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ وہ حضرا ت پھوپھی کو باپ کے قائم مقا م اور خالہ کو ماں کے قائم مقام رکھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33195]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33195، ترقيم محمد عوامة 31765)
حدیث نمبر: 31766 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣١٩٧ - حدثنا وكيع عن عمر بن (بشير) (١) الهمداني عن الشعبي عن ابن مسعود أنه كان يقول في الخالة والنعمة: للعمة الثلثان وللخالة الثلث (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ خالہ اور پھوپھی کے بارے میں فرماتے ہیں کہ پھوپھی کے لئے دو تہائی مال اور خالہ کے لئے ایک تہائی مال ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33197]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33197، ترقيم محمد عوامة 31766)
حدیث نمبر: 31767 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣١٩٨ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن منصور ومغيرة عن إبراهيم قال: كانوا يورثون بقدر أرحامهم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت منصور اور مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے فرمایا کہ صحابہ کرام ان کی رشتہ داریوں کے مطابق ان کو وارث ٹھہرایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33198]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33198، ترقيم محمد عوامة 31767)
حدیث نمبر: 31768 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣١٩٩ - حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن يونس عن الحسن أن عمر ورث الخالة والنعمة، فورث العمة الثلثين والخالة الثلث (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے خالہ اور پھوپھی کو وارث بنایا اور پھوپھی کو دو تہائی مال دلایا اور خالہ کو ایک تہائی مال۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33199]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33199، ترقيم محمد عوامة 31768)
حدیث نمبر: 31769 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٢٠٠ - حدثنا سويد بن عمرو قال: ثنا أبو عوانة عن مغيرة عن إبراهيم قال: قال ابن مسعود: للعمة الثلثان وللخالة الثلث (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ پھوپھی کے لئے دو تہائی مال اور خالہ کے لئے ایک تہائی مال ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33200]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33200، ترقيم محمد عوامة 31769)
حدیث نمبر: 31770 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٢٠١ - حدثنا وكيع قال: ثنا هشام بن (سعد) (١) عن زيد بن أسلم قال: دعي رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم إلى جنازة رجل من الأنصار، فجاء على حمار ⦗٢٦٨⦘ فقال:"ما ترك؟" قالوا: ترك عمة وخالة، قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"رجل مات وترك عمة وخالة" ثم سار ثم قال:"مات وترك عمة وخالة" ثم قال:"لم أجد لهما شيئًا" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زید بن اسلم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک انصاری کے جنازے میں بلایا گیا پس آپ رحمہ اللہ ایک گدھے پر سوار ہو کر تشریف لائے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا اس نے کون کون سے رشتہ دار چھوڑے لوگوں نے کہا کہ اس نے ایک پھوپھی اور ایک خالہ چھوڑی ہے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا یہ آدمی ہے جو مرا اور مرتے ہوئے ایک پھوپھی اور ایک خالہ چھوڑ گیا پھر تھوڑا چلے اور پھر فرمایا کہ یہ آدمی ہے جس نے مرتے ہوئے پھوپھی اور خالہ کو چھوڑا ہے پھر فرمایا کہ میں ان کے لئے کوئی حصّہ نہیں پاتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33201]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33201، ترقيم محمد عوامة 31770)
حدیث نمبر: 31771 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٢٠٢ - حدثنا ابن إدريس عن مالك بن أنس عن محمد بن أبي بكر قال: قال عمر: عجبًا للعمة تورث ولا ترث (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
محمد بن ابی بکر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ پھوپھی کا عجیب حال ہے کہ دوسرے رشتہ دار تو اس کے وارث بنتے ہیں مگر وہ کسی کی وارث نہیں بنتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33202]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33202، ترقيم محمد عوامة 31771)
حدیث نمبر: 31772 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٢٠٣ - حدثنا عبدة عن محمد بن عمرو عن شريك بن عبد اللَّه بن أبي نمر قال: سئل النبي صلى الله عليه و آله وسلم عن ميراث العمة والخالة وهو راكب فسكت ثم سار هنيهة ثم قال:"حدثني جبريل أنه لا ميراث لهما" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
شریک بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پھوپھی اور خالہ کی میراث کے بارے میں سوال کیا گیا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سواری پر تھے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کچھ دیر کے لئے خاموش ہوگئے پھر تھوڑا چلے پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ مجھ سے جبرائیل علیہ السلام نے بیان کیا ہے کہ ان کا وراثت میں کوئی حق نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33203]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33203، ترقيم محمد عوامة 31772)
حدیث نمبر: 31773 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٢٠٤ - حدثنا محمد بن أبي عدي عن أشعث عن الحسن أنه كان يرى الميراث للموالي دون العمة والخالة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت حسن رضی اللہ عنہاقاؤں کے لئے میراث کے تو قائل تھے لیکن پھوپھی اور خالہ کے لیے میراث کے قائل نہیں تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33204]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33204، ترقيم محمد عوامة 31773)