☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ابنة وأخت وابنة ابن
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الفرائض← ابنة وأخت وابنة ابن
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 2
Hadith No.: 31724 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣١٣٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي قيس عن (هزيل) (١) بن شرحبيل قال: جاء رجل إلى أبي موسى وسلمان بن ربيعة فسألهما عن ابنة وابنة ابن وأخت -لأب وأم-، فقالا: للابنة النصف، وما بقي للأخت، وائت ابن مسعود فسله فإنه سيتابعنا، قال: فأتى الرجل ابن مسعود فسأله وأخبره بما قالا، فقال: لقد ضللت إذن وما أنا من المهتدين، ولكن سأقضي بما قضى (به) (٢) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم للابنة النصف، ولابنة الابن السدس تكملة الثلثين، وما بقي فللأخت (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
ھُزیل بن شرحبیل فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت ابو موسیٰ اور حضرت سلیمان بن ربیعہ کے پاس آیا اور ان سے بیٹی، پوتی اور حقیقی بہن کے حصّے کے بارے میں سوال کیا، ان دونوں حضرات نے فرمایا کہ بیٹی کے لئے نصف مال ہے اور باقی بہن کے لئے ہے، اور آپ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس چلے جائیں وہ ہماری تائید کریں گے، راوی کہتے ہیں کہ وہ آدمی حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان سے اس مسئلے کے بارے میں پوچھا اور جو مسئلہ ان دو حضرات نے بیان فرمایا تھا بتایا، آپ نے فرمایا: اگر میں ان کی تائید کروں تو میں گمراہ ہوں گا اور اس بارے میں درست رائے رکھنے والا نہ ہوں گا، لیکن میں وہ فیصلہ کرتا ہوں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کیا ہے، کہ بیٹی کے لئے نصف مال، پوتی کے لئے چھٹا حصّہ دو تہائی حصّے کو پورا کرنے کے لئے، اور باقی بہن کے لئے ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33138]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33138، ترقيم محمد عوامة 31724)
Hadith No.: 31725 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣١٣٩ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن حجاج عن أبي قيس عن (هزيل) (١) عن عبد اللَّه قال: قضى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم في ابنة وابنة ابن وأخت أعطى الابنة النصف، وابنة الابن السدس تكملة الثلثين والأخت ما بقي (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
ھُزیل روایت کرتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بیٹی، پوتی اور بہن کے بارے میں ایک فیصلہ فرمایا، جس میں بیٹی کو نصف مال، پوتی کو چھٹا حصّہ، دو تہائی حصّے کو پورا کرنے کے لئے، اور باقی بہن کو عطا فرمایا۔ ابو بکر فرماتے ہیں یہ مسئلہ ٦ کے عدد سے حل ہوگا، بیٹی کے لئے تین حصّے، پوتی کے لئے ایک حصّہ اور بہن کے لئے دو حصّے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33139]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33139، ترقيم محمد عوامة 31725)