☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
یہ باب ہے دین کی سمجھ حاصل کرنے کے بیان میں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الفرائض← یہ باب ہے دین کی سمجھ حاصل کرنے کے بیان میں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 31692 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣١٠٣ - حدثنا غندر عن شعبة عن (سعد) (١) بن إبراهيم عن معبد الجهني عن معاوية قال: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"من يرد اللَّه به خيرًا يفقهه في الدين" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا: جس شخص کے ساتھ اللہ تعالیٰ بھلائی کا ارادہ فرماتے ہیں اس کو دین کی سمجھ عطا فرما دیتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33103]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33103، ترقيم محمد عوامة 31692)
حدیث نمبر: 31693 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣١٠٤ - حدثنا يعلى عن عثمان بن حكيم عن محمد بن كعب القرظي قال: سمعت معاوية بن أبي سفيان يخطب يقول: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول على هذه الأعواد:"اللهم لا مانع لما أعطيت، ولا معطي لما منعت، من يرد اللَّه به خيرًا يفقهه في الدين" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن کعب قرظی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت معاویہ بن ابی سفیان کو خطبے میں فرماتے سنا کہ ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ان لکڑیوں کے اوپر تشریف فرما ہو کر ارشاد فرماتے ہوئے سنا: اے اللہ! جو آپ عطا فرمائیں اس کو کوئی روکنے والا نہیں، اور جس چیز کو آپ روک لیں اس کو کوئی دینے والا نہیں، اللہ تعالیٰ جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتے ہیں اس کو دین کی سمجھ عطا فرماتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33104]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33104، ترقيم محمد عوامة 31693)
حدیث نمبر: 31694 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣١٠٥ - حدثنا وكيع قال: ثنا الأعمش عن تميم بن سلمة عن أبي عبيدة قال: قال عبد اللَّه: من يرد اللَّه به خيرًا يفقهه في الدين (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ابو عبیدہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جس شخص کے ساتھ اللہ تعالیٰ بھلائی کا ارادہ فرماتے ہیں اس کو دین کی سمجھ عطا فرماتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33105]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33105، ترقيم محمد عوامة 31694)
حدیث نمبر: 31695 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣١٠٦ - حدثنا وكيع عن الأعمش عن أبي سفيان عن عبيد بن عمير قال: إذا أراد اللَّه بعبد خيرًا فقهه في الدين وألهمه رشده.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ابو سفیان سے روایت ہے کہ حضرت عبید بن عمیر نے ارشاد فرمایا: جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتے ہیں تو اس کو دین کی سمجھ عطا فرماتے ہیں اور اس کے دل میں اس کی بھلائی کی بات ڈال دیتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33106]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33106، ترقيم محمد عوامة 31695)
حدیث نمبر: 31696 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣١٠٧ - حدثنا وكيع عن موسى بن عبيدة عن محمد بن كعب قال: إذا أراد اللَّه بعبد خيرًا فقهه في الدين، وزهده في الدنيا، وبصره عيبه فمن (أوتيهن) (١) فقد ⦗٢٤٧⦘ أوتي (خير) (٢) الدنيا والآخرة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
موسیٰ بن عبیدہ سے روایت ہے کہ محمد بن کعب رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتے ہیں تو اس کو دین کی سمجھ عطا فرماتے ہیں اور اس کو دنیا میں بےرغبت کردیتے ہیں اور اس کو دنیا کی برائیاں دکھلا دیتے ہیں، اور جس شخص کو یہ چیزیں دے دی گئیں اس کو دنیاو آخرت کی بھلائی مل گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33107]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33107، ترقيم محمد عوامة 31696)