☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
وہ باتیں جو اسلاف نے علم الفرائض کی تعلیم کے بارے میں ارشاد فرمائی ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الفرائض← وہ باتیں جو اسلاف نے علم الفرائض کی تعلیم کے بارے میں ارشاد فرمائی ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 13
حدیث نمبر: 31679 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٠٩٠ - (١) حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن أبي الأحوص قال: قال عبد اللَّه: من تعلم القرآن فليتعلم الفرائض، ولا يكن كرجل لقيه أعرابي فقال له: أمهاجر أنت يا عبد اللَّه؟ فيقول: نعم، فيقول: إن بعض أهلي مات وترك كذا وكذا، فإن هو علمه فعلم آتاه اللَّه، وإن كان لا يحسن فيقول: فبم (تفضلونا) (٢) يا معشر المهاجرين (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ابو الأحوص فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے قرآن کی تعلیم حاصل کی اس کو چاہیے کہ علم الفرائض کی تعلیم بھی حاصل کرلے اور اس آدمی کی طرح نہ ہوجائے جس کو ایک دیہاتی ملا اور اس سے پوچھا: اے اللہ کے بندے! کیا آپ مہاجر ہیں؟ اس نے کہا: جی ہاں! اس نے پوچھا: میری اہلیہ فوت ہوگئی ہے اور اتنا اتنا مال چھوڑ گئی ہے، سو اگر اس کو معلوم ہوا تب تو وہ اللہ تعالیٰ کا عطا کیا ہوا علم ہے، اور اگر اس معلوم نہ ہوا تو وہ دیہاتی کہنے لگا کہ اے مہاجرین کی جماعت! تمہیں ہم پر کس بات میں برتری حاصل ہے؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33090]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33090، ترقيم محمد عوامة 31679)
حدیث نمبر: 31680 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٠٩١ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن أبي إسحاق عن أبي الأحوص عن عبد اللَّه بنحوه (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے ایک دوسری سند سے بھی یہی بات منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33091]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33091، ترقيم محمد عوامة 31680)
حدیث نمبر: 31681 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٠٩٢ - حدثنا أبو معاوية ووكيع عن الأعمش عن إبراهيم قال: قال عمر: تعلموا الفرائض فإنها من دينكم (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: علم میراث کو حاصل کرو کیونکہ میراث تمہارے دین کا حصّہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33092]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33092، ترقيم محمد عوامة 31681)
حدیث نمبر: 31682 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٠٩٣ - حدثنا وكيع عن (زياد) (١) (بن) (٢) أبي مسلم عن صالح (أبي) (٣) الخليل عن أبي موسى قال: مثل الذي يقول القرآن ولا يحسن الفرائض كاليدين بلا رأس (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
صالح ابو الخلیل سے روایت ہے کہ حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس آدمی کی مثال جو قرآن پڑھتا ہے اور میراث کے علم کو نہیں جانتا ایسے ہے جیسے کسی کے دو ہاتھ ہوں لیکن سر نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33093]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33093، ترقيم محمد عوامة 31682)
حدیث نمبر: 31683 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٠٩٤ - حدثنا وكيع عن علي بن صالح عن أبي إسحاق عن عبد اللَّه بن قيس عن ابن عباس قال: من قرأ سورة النساء فعلم ما يحجب مما لا يحجب علم الفرائض (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
عبد اللہ بن قیس سے روایت ہے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: جس آدمی نے سورة نساء پڑھی اور اس کو معلوم ہوجائے کہ کون سی چیزیں میراث میں رکاوٹ بنتی ہیں اور کون سی چیزیں رکاوٹ نہیں بنتیں تو اس شخص کو میراث کا علم حاصل ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33094]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33094، ترقيم محمد عوامة 31683)
حدیث نمبر: 31684 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٠٩٥ - حدثنا أبو معاوية (عن الأعمش) (١) عن مسلم عن مسروق أنه قيل له: هل كانت عائشة تحسن الفرائض؟ فقال: أي والذي نفسي بيده، لقد رأيت مشيخة أصحاب محمد صلى الله عليه و آله وسلم الأكابر يسألونها عن الفرائض (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
مسلم سے روایت ہے کہ حضرت مسروق سے پوچھا گیا کہ کیا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا میراث کا علم جانتی تھیں؟ فرمانے لگے کہ قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے میں میر ی جان ہے میں نے بڑے مشائخِ صحابہ کو دیکھا ہے کہ ان سے میراث کے بارے میں سوالات کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33095]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33095، ترقيم محمد عوامة 31684)
حدیث نمبر: 31685 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٠٩٦ - حدثنا أبو معاوية عن هشام عن أبيه قال: ما رأيت أحدا أعلم بفريضة ولا أعلم بفقه ولا بشعر من عائشة (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ہشام سے روایت ہے کہ ان کے والد ماجد نے فرمایا کہ میں نے کسی کو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے زیادہ میراث، فقہ اور شعر کا علم رکھنے والا نہیں پایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33096]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33096، ترقيم محمد عوامة 31685)
حدیث نمبر: 31686 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٠٩٧ - حدثنا وكيع قال: ثنا موسى (بن) (١) (عُلِيّ) (٢) بن رباح عن أبيه أن عمر خطب الناس بالجابية فحمد اللَّه وأثنى عليه، ثم قال: من أحب أن يسأل عن ⦗٢٤٥⦘ القرآن فليأت أبي بن كعب، ومن أحب أن يسأل عن الفرائض فليأت زيد بن ثابت (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
علی رضی اللہ عنہ بن رباح سے روایت ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو مقام جابیہ میں خطبہ دیا، حمدوثنا کے بعد ارشاد فرمایا: جو قرآن کے بارے میں سوال کرنا چاہے وہ ابی بن کعب کے پاس آئے، اور جو علم الفرائض (علم المیراث) کے بارے میں سوال کرنا چاہے وہ زید بن ثابت کے پاس آئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33097]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33097، ترقيم محمد عوامة 31686)
حدیث نمبر: 31687 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٠٩٨ - حدثنا وكيع قال: ثنا المسعودي عن القاسم بن عبد الرحمن قال: قال عبد اللَّه: تعلموا القرآن والفرائض، فإنه يوشك أن يفتقر الرجل إلى علم كان يعلمه أو يبقى في قوم لا يعلمون (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
قاسم بن عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: قرآن اور میراث کا علم کو حاصل کرو، کیونکہ وہ وقت قریب ہے کہ آدمی اس علم کا محتاج ہوجائے گا جس کو وہ جانتا تھا، یا ایسی قوم میں رہ جائے گا جو اس کو نہیں جانتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33098]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33098، ترقيم محمد عوامة 31687)
حدیث نمبر: 31688 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٠٩٩ - حدثنا وكيع قال حدثنا محمد بن (عبد اللَّه) (١) العقيلي عن أبي سلمة الحمصي عن سليمان بن موسى قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من أبطل ميراثًا فرضه اللَّه في كتابه أبطل اللَّه ميراثه من الجنة" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلیمان بن موسیٰ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے اس میراث کی خلاف ورزی کی جس کو اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنی کتاب میں فرض فرمایا ہے تو اللہ تبارک و تعالیٰ جنت میں اس کی وراثت کو ختم فرما دیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33099]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33099، ترقيم محمد عوامة 31688)
حدیث نمبر: 31689 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣١٠٠ - حدثنا زيد بن حباب قال: أخبرنا أبو سنان قال: حدثني أبو إسحاق عن عمرو بن ميمون قال: كانوا إذا اختلفوا في فريضة أتوا عائشة فأخبرتهم بها (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
عمرو بن میمون فرماتے ہیں کہ جب صحابہ میں میراث کے بارے میں اختلاف ہوتا تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس حاضر ہوتے اور وہ ان کو اس معاملے کے بارے میں ارشاد فرماتیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33100]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33100، ترقيم محمد عوامة 31689)
حدیث نمبر: 31690 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣١٠١ - حدثنا عيسى بن يونس عن الأعمش عن إبراهيم قال: قلت لعلقمة: علمني الفرائض قال: ائت جيرانك.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ابراہیم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علقمہ سے عرض کیا کہ مجھے علم الفرائض سکھا دیں، فرمایا کہ اپنے پڑوسیوں کے پاس جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33101]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33101، ترقيم محمد عوامة 31690)
حدیث نمبر: 31691 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣١٠٢ - حدثنا أبو معاوية عن عاصم عن مورق قال: قال عمر: (تعلموا) (١) اللحن، والفرائض، والسنة، كما تعلمون القرآن (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
مورّق فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا کہ لہجوں اور میراث اور حدیث کا علم بھی حاصل کرو جیسا کہ تم قرآن پاک کا علم حاصل کرتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33102]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33102، ترقيم محمد عوامة 31691)