☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس آدمی کا بیان جو سفر کے ارادے کے بعد وصیت کرے، اس کے لئے کتنے مال میں تصرف کرنا جائز ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الوصايا← اس آدمی کا بیان جو سفر کے ارادے کے بعد وصیت کرے، اس کے لئے کتنے مال میں تصرف کرنا جائز ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 31608 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٠١٣ - حدثنا يحيى بن سعيد عن شعبة عن مغيرة عن سماك عن الشعبي قال: (إذا) (١) وضع رجله في (الغرز) (٢) فما أوصى به فهو من الثلث.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
سماک روایت کرتے ہیں کہ حضرت شعبی نے فرمایا کہ جب کوئی آدمی اپنے پاؤں رکا ب میں ڈال دے تو اس وقت وہ جو وصیت کرے ایک تہائی مال سے پوری کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33013]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33013، ترقيم محمد عوامة 31608)
حدیث نمبر: 31609 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٠١٤ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن جابر عن الشعبي عن شريح قال: إذا وضع رجله في الغرز فما تكلم به من شيء فهو من ثلثه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
شعبی سے روایت ہے کہ حضرت شریح نے ارشاد فرمایا جب کوئی آدمی اپنے پاؤں رکاب میں ڈالے تو اس وقت وہ اپنے مال کے بارے میں جو بات کہے ایک تہائی مال میں سے پوری کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33014]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33014، ترقيم محمد عوامة 31609)
حدیث نمبر: 31610 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٠١٥ - حدثنا غندر عن شعبة عن مغيرة عن سماك عن الشعبي عن مسروق أنه قال: إذا وضع الرجل رجله في الغرز -يقول: إذا سافر- فما أوصى به فهو من الثلث.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
شعبی روایت کرتے ہیں کہ حضرت مسروق نے فرمایا:ـ کہ جب کوئی آدمی اپنے پاؤں رکا ب میں ڈال دے تو اس وقت وہ جو وصیت کرے ایک تہائی مال سے پوری کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33015]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33015، ترقيم محمد عوامة 31610)