☽ 14 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما يجوز للرجل من الوصية في ماله
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الوصايا← ما يجوز للرجل من الوصية في ماله
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 17
حديث رقم: 31558 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٩٦٠ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن عامر بن سعد عن أبيه أنه قال: مرض مرضًا أشفى منه، فأتاه النبي صلى الله عليه و آله وسلم يعوده، فقال: يا رسول اللَّه، إن لي مالًا كثيرًا وليس يرثني إلا ابنة (لي) (١) أفأتصدق بالثلثين؟ قال:"لا"، قال: ⦗٢١٤⦘ (الشطر؟) (٢) قال:"لا"، (قلت) (٣) : فالثلث؟ (قال:"الثلث، (والثلث) ) (٤) (٥) كثير" (٦) .
الترجمة: اردو ترجمہ
عامر بن سعد روایت کرتے ہیں کہ حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں ایک مرتبہ اتنا بیمار ہوا کہ قریب المرگ ہوگیا، میرے پاس عیادت کے لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے تو میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! میرے پاس بہت سا مال ہے اور میرا وارث میری ایک بیٹی کے علاوہ کوئی نہیں، کیا میں اپنے مال کا دو تہائی حصّہ صدقہ کرسکتا ہوں؟ آپ نے فرمایا: نہیں! میں نے عرض کیا: تو کیا آدھا مال صدقہ کرسکتا ہوں؟ آپ نے فرمایا: نہیں! میں نے عرض کیا: اور ایک تہائی؟ آپ نے فرمایا: ایک تہائی بہت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32960]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32960، ترقيم محمد عوامة 31558)
حديث رقم: 31559 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٩٦١ - حدثنا وكيع عن هشام عن أبيه عن ابن عباس قال: وددت أن الناس غضوا من الثلث إلى الربع؛ لأن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال:"الثلث كثير" (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
عروہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ لوگوں نے ایک تہائی سے کم کر کے ایک چوتھائی مال کی وصیت کرنا شروع کردی، اس لئے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا تھا: ایک تہائی بہت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32961]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32961، ترقيم محمد عوامة 31559)
حديث رقم: 31560 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٩٦٢ - حدثنا وكيع عن هشام عن أبيه أن الزبير أوصى بثلثه (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
عروہ فرماتے ہیں کہ حضرت زبیر رضی اللہ عنہ نے ایک تہائی مال کی وصیت کی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32962]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32962، ترقيم محمد عوامة 31560)
حديث رقم: 31561 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٩٦٣ - حدثنا أبو أسامة عن عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر قال: ذكر عند عمر الثلث في الوصية، (فقال) (١) : الثلث وسط، لا بخس ولا شطط (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
نافع سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے سامنے ایک تہائی مال کی وصیت کا ذکر کیا گیا تو آپ نے فرمایا: ایک تہائی درمیانی مقدار ہے۔ نہ بہت کم ہے نہ بہت زیادہ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32963]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32963، ترقيم محمد عوامة 31561)
حديث رقم: 31562 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٩٦٤ - حدثنا عبد الأعلى عن برد عن مكحول أن معاذ بن جبل قال: إن اللَّه تصدق عليكم بثلث أموالكم زيادة في حياتكم -يعني الوصية (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
مکحول سے روایت ہے کہ حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے تمہیں تمہارے مالوں کا ایک تہائی عطا فرما کر تمہاری زندگی میں اضافہ فرما دیا ہے، اور وہ اس سے وصیت مراد لے رہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32964]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32964، ترقيم محمد عوامة 31562)
حديث رقم: 31563 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٩٦٥ - حدثنا أبو معاوية عن جعفر بن برقان عن خالد بن أبي عزة قال: قال أبو بكر: (آخذ) (١) من (مالي) (٢) ما أخذ اللَّه، من الفيء ⦗٢١٥⦘ فأوصى بالخمس (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
خالد بن ابی عزّہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر نے فرمایا میں اپنے مال میں سے اتنا لیتا ہوں جتنا اللہ تعالیٰ نے مال فیٔ میں سے لیا ہے، اس کے بعد اپنے مال کے پانچویں حصّے کی وصیت کردی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32965]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32965، ترقيم محمد عوامة 31563)
حديث رقم: 31564 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٩٦٦ - حدثنا أبو معاوية عن جويبر عن الضحاك قال: أوصى أبو بكر وعلي بالخمس (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
ضحاک فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور علی رضی اللہ عنہ نے اپنے مال کے پانچویں حصّے کی وصیت فرمائی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32966]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32966، ترقيم محمد عوامة 31564)
حديث رقم: 31565 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٩٦٧ - حدثنا ابن علية عن حميد (١) عن بكر (٢) (أن) (٣) (حميد) (٤) بن عبد الرحمن قال: ما كنت (لأقبل) (٥) وصية رجل يوصي بالثلث وله ولد.
الترجمة: اردو ترجمہ
بکر فرماتے ہیں کہ حضرت حمید بن عبد الرحمن نے فرمایا کہ میں اس آدمی کی وصیت قبول نہیں کرتا جس نے اولاد کے ہوتے ہوئے ایک تہائی مال کی وصیت کی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32967]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32967، ترقيم محمد عوامة 31565)
حديث رقم: 31566 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٩٦٨ - حدثنا أبو خالد عن هشام عن محمد عن شريح قال: الثلث (جهد) (١) وهو جائز.
الترجمة: اردو ترجمہ
محمد روایت کرتے ہیں کہ حضرت شریح نے فرمایا کہ ایک تہائی مال بہت عمدہ ہے اور اس کی وصیت جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32968]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32968، ترقيم محمد عوامة 31566)
حديث رقم: 31567 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٩٦٩ - حدثنا أبو أسامة عن (بشير) (١) بن عقبة عن يزيد بن الشخير قال: كان مطرف يرى الخمس في الوصية (حسنًا) (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
یزید بن شخّیر فرماتے ہیں کہ حضرت مطرّف مال کے پانچویں حصّے کی وصیت کو اچھا سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32969]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32969، ترقيم محمد عوامة 31567)
حديث رقم: 31568 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٩٧٠ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم قال: كانوا يقولون (الذي) (١) يوصي بالخمس أفضل من الذي يوصي بالربع، والذي يوصي بالربع أفضل من الذي يوصي بالثلث.
الترجمة: اردو ترجمہ
اعمش روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے فرمایا کہ علماء فرمایا کرتے تھے کہ جو آدمی مال کے پانچویں حصّے کی وصیت کرے وہ اس آدمی سے بہتر ہے جو ایک چوتھائی مال کی وصیت کرے، اور ایک چوتھائی مال کی وصیت کرنے والا ایک تہائی مال کی وصیت کرنے والے سے افضل ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32970]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32970، ترقيم محمد عوامة 31568)
حديث رقم: 31569 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٩٧١ - حدثنا يعلى وابن نمير عن إسماعيل عن الشعبي قال: إنما كانوا يوصون بالخمس والربع، والثلث منتهى الجامح.
الترجمة: اردو ترجمہ
اسماعیل سے روایت ہے کر حضرت شعبی نے فرمایا کہ پہلے لوگ پانچویں حصّے یا چوتھائی مال کی وصیت کرتے تھے، اور تہائی مال جلد باز کی آخری حدّ ہے، ابن نمیر کی روایت میں ہے کہ ایک تہائی جلد بازی کی انتہا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32971]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32971، ترقيم محمد عوامة 31569)
حديث رقم: 31570 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٩٧٣ - حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن الحارث عن علي قال: لأن أوصي بالخمس أحب إلي من (أن) (١) أوصي بالربع؛ ولأن أوصي بالربع أحب إلي من أن أوصي بالثلث، ومن أوصى (٢) لم يترك (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حارث روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں مال کے پانچویں حصّے کی وصیت کروں مجھے زیادہ پسندیدہ ہے اس بات سے کہ میں چوتھائی مال کی وصیت کروں، اور چوتھائی مال کی وصیت مجھے تہائی مال کی وصیت سے زیادہ پسند ہے، اور جس شخص نے وصیت کی اس نے اپنے ورثاء کے لئے کچھ نہ چھوڑا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32973]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32973، ترقيم محمد عوامة 31570)
حديث رقم: 31571 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٩٧٤ - حدثنا يحيى بن آدم قال: ثنا (مندل) (١) عن الأعمش عن طلحة عن أبي عمار عن عمرو بن شرحبيل قال: الثلث (جنف) (٢) ، والربع (جنف) (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
ابو عمار سے روایت ہے کہ حضرت عمرو بن شرحبیل نے فرمایا کہ ایک تہائی مال کی وصیت ظلم ہے اور ایک چوتھائی مال کی وصیت بھی ظلم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32974]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32974، ترقيم محمد عوامة 31571)
حديث رقم: 31572 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٩٧٥ - حدثنا يحيى بن آدم قال: ثنا (مندل) (١) عن الأعمش عن مالك بن ⦗٢١٧⦘ الحارث عن العباس (٢) قال: (الربع) (٣) (جنف) (٤) ، (والثلث) (٥) (جنف) (٦) .
الترجمة: اردو ترجمہ
مالک بن حارث فرماتے ہیں کہ حضرت عباس نے فرمایا ایک چوتھائی کی وصیت ظلم ہے اور ایک تہائی مال کی وصیت ظلم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32975]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32975، ترقيم محمد عوامة 31572)
حديث رقم: 31573 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٩٧٦ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن منصور قال: قال إبراهيم: كان يقال: السدس خير من الثلث في الوصية.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت منصور سے روایت ہے کہ حضرت ابراہیم نے فرمایا وصیت میں چھٹے حصہ کا ہونا تہائی ہونے سے بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32976]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32976، ترقيم محمد عوامة 31573)
حديث رقم: 31574 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٩٧٧ - حدثنا ابن فضيل عن عطاء عن أبي عبد الرحمن قال: كانوا يستحبون أن يتركوا من الثلث.
الترجمة: اردو ترجمہ
عطاء روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابو عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ علماء اس بات کو اچھا سمجھتے تھے کہ آدمی ایک تہائی مال میں سے کچھ ورثاء کے لئے چھوڑ دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32977]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32977، ترقيم محمد عوامة 31574)