☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس آدمی کا بیان جس نے کسی کے لئے اپنے گھوڑے کی وصیت کی اور دوسرے کسی آدمی کے لئے ایک تہائی مال کی وصیت کی، جبکہ اس کے گھوڑے کی قیمت اس کے مال کا ایک تہائی تھی
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الوصايا← اس آدمی کا بیان جس نے کسی کے لئے اپنے گھوڑے کی وصیت کی اور دوسرے کسی آدمی کے لئے ایک تہائی مال کی وصیت کی، جبکہ اس کے گھوڑے کی قیمت اس کے مال کا ایک تہائی تھی
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 31513 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٩١١ - حدثنا عمر عن يونس عن الزهري في رجل أوصى لرجل بفرس وسماه، وقال: ثلث مالي لفلان وفلان، وكان الفرس (كفاف) (١) ثلث ماله، قال الزهري: نرى أن يقسم ثلث ماله على حصصهم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
یونس زہری سے روایت کرتے ہیں اس آدمی کے بارے میں جس نے کسی کے لئے ایک گھوڑے کی وصیت کی اور کہا کہ میرے مال کا تیسرا حصّہ فلاں اور فلاں کے لئے ہے، جبکہ اس کا گھوڑا اس کے ایک تہائی مال کے برابر تھا، زہری فرماتے ہیں کہ ہماری رائے یہ ہے کہ اس کا ایک تہائی مال ان کے حصّوں کے برابر تقسیم کردیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32911]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32911، ترقيم محمد عوامة 31513)
حدیث نمبر: 31514 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٩١٢ - حدثنا هشيم عن بعض أصحابه عن (الحسن) (١) أنه قال في رجل أوصى (بدراهم) (٢) وبالسدس ونحوه قال: يتحاصون جميعًا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے روایت ہے کہ انہوں نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جس نے کسی کے لئے دراہم کی وصیت کی اور کسی کے لئے مال کے چھٹے حصّے کی وصیت کی اور اس طرح کی دوسری وصیتیں کی، کہ وہ سب حصّے بانٹ لیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32912]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32912، ترقيم محمد عوامة 31514)