☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس آدمی کا بیان جو بیماری کے زمانے میں وصیت کر دے پھر تندرست ہو جائے لیکن اس وصیت کو تبدیل نہ کرے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الوصايا← اس آدمی کا بیان جو بیماری کے زمانے میں وصیت کر دے پھر تندرست ہو جائے لیکن اس وصیت کو تبدیل نہ کرے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 31432 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٨٢٧ - حدثنا هشيم عن يونس عن الحسن أنه كان يقول في الرجل إذا أوصى في مرضه ثم برأ فلم يغير وصيته تلك حتى يموت بعد، قال: يؤخذ بما فيها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
یونس سے روایت ہے کہ حضرت حسن فرمایا کرتے تھے اس آدمی کے بارے میں جو بیماری کے زمانے میں وصیت کرے پھر تندرست ہوجائے اور اپنی اس وصیت کو تبدیل نہ کرے یہاں تک کہ اسی حالت میں مرجائے، فرماتے ہیں کہ اس کی وصیت کے مطابق اس کا مال لے لیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32827]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32827، ترقيم محمد عوامة 31432)
حدیث نمبر: 31433 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٨٢٨ - حدثنا ابن مهدي عن حماد بن سلمة عن قتادة عن عبد الملك بن يعلى في رجل أوصى بوصية في مرضه فبرأ ثم تركها حتى مات، قال: جائزة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
قتادہ عبد الملک سے اس آدمی کے بارے میں روایت کرتے ہیں جس نے بیماری کے زمانے میں کوئی وصیت کی پھر تندرست ہوگیا اور مرنے تک اس وصیت کو اسی حال میں چھوڑے رکھا، فرمایا کہ وہ وصیت نافذ ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32828]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32828، ترقيم محمد عوامة 31433)