☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما ذكر من حديث الأمراء والدخول عليهم
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الأمراء← ما ذكر من حديث الأمراء والدخول عليهم
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 185
Page 5 of 10
Hadith No.: 31254 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٦٣٩ - حدثنا جرير عن مغيرة أن عمر بن عبد العزيز كان له (سمار) (١) فكان (٢) علامة ما بينه وبينهم أن يقول لهم: إذا شئتم.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن عبد العزیز کے کچھ قصّہ گو تھے، ان کی آپس میں مجلس برخاست کرنے کی علامت یہ تھی کہ وہ ان سے فرماتے کہ ”اب جس وقت تم چاہو“۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأمراء/حدیث: 32639]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32639، ترقيم محمد عوامة 31254)
Hadith No.: 31255 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٦٤٠ - حدثنا ابن إدريس عن هشام قال: كان إبراهيم إذا ذكر عند ابن سيرين قال: قد رأيت فتى (يغشى) (١) علقمة في عينه بياض، فأما الشعبي فقد رأيته (يعني) (٢) في زمان ابن زياد.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ محمد بن سیرین رحمہ اللہ کے سامنے جب حضرت ابراہیم کا ذکر ہوتا تو فرماتے کہ میں نے ان کو ایسا جوان دیکھا ہے کہ حضرت علقمہ کو ہر وقت چمٹے رہتے ہیں ان کی آنکھ میں سفیدی تھی، اور شعبی کو بھی میں نے ابن زیاد کے زمانے میں دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأمراء/حدیث: 32640]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32640، ترقيم محمد عوامة 31255)
Hadith No.: 31256 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٦٤١ - حدثنا ابن إدريس عن الأعمش قال: كان معاذ شابًا آدم وضاح الثنايا وكان إذا جلس مع أصحاب النبي صلى الله عليه و آله وسلم رأوا له ما يرون للكهل (١) .
Translation: اردو ترجمہ
اعمش فرماتے ہیں کہ معاذ جوان مرد تھے، گندم گوں رنگت والے، چمکتے دندان والے، اور جب وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کے ساتھ بیٹھتے تو لوگ دیکھتے کہ ان کو ادھیڑ لوگوں میں مقام حاصل ہوتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأمراء/حدیث: 32641]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32641، ترقيم محمد عوامة 31256)
Hadith No.: 31257 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٦٤٢ - حدثنا ابن إدريس عن حسن بن فرات عن أبيه عن عمير بن سعد قال: لما رجع علي من الجمل، وتهيأ إلى صفين اجتمعت النخع حتى دخلوا على الأشتر، فقال: هل في البيت إلا نخعي؟ قالوا: لا، قال: إن هذه الأمة عمدت إلى خيرها فقتلته، وسرنا إلى أهل البصرة قوم لنا عليهم بيعة فنصرنا عليهم (بنكثهم) (١) ، وإنكم ستسيرون إلى أهل الشام قوم ليس لكم عليهم بيعة، فلينظر امرؤ منكم أين يضع سيفه (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمیر بن سعد فرماتے ہیں کہ جب حضرت علی رضی اللہ عنہ جنگ جمل سے واپس ہوئے اور صفّین کی تیاری کرنے لگے تو قبیلہ نخع والے جمع ہو کر اشتر کے پاس پہنچ گئے، آپ نے پوچھا کہ اس گھر میں قبیلہ نخع کے لوگوں کے علاوہ کوئی آدمی نہیں؟ انہوں نے نفی میں جواب دیا، آپ نے فرمایا بیشک اس جماعت نے اپنے بہترین آدمی قتل کردیے، اور ہم نے اہل بصرہ کی طرف پیش قدمی کی جن پر ہمارا بیعت کا حق تھا پس ان کی عہد شکنی کے ساتھ ہماری مدد کی گئی، بیشک تم لوگ عنقریب اہل شام کی طرف کوچ کرو گے جن پر تمہیں بیعت کا حق حاصل نہیں ہے، اس لئے ہر آدمی کو چاہیے کہ دیکھ لے اور خوب سوچ لے کہ اپنی تلوار کہاں چلائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأمراء/حدیث: 32642]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32642، ترقيم محمد عوامة 31257)
Hadith No.: 31258 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٦٤٣ - حدثنا ابن إدريس عن ابن عون عن ابن سيرين قال: قيل لعمر: اكتب إلى جوانان، قال: وما جوانان (١) ؟ قالوا: خير الفتيان، قال: أكتب إلى شر الفتيان (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت عمر سے کہا گیا کہ جوانوں کی طرف پیغام لکھ دو آپ نے پوچھا جوان کون ہیں؟ لوگوں نے بتایا کہ بہترین نوجوان، آپ نے فرمایا: میں بدترین نوجوانوں کو پیغام لکھ دیتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأمراء/حدیث: 32643]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32643، ترقيم محمد عوامة 31258)
Hadith No.: 31259 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٦٤٤ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش قال رأيت عبد الرحمن بن أبي ليلى ضربه الحجاج (ووقفه) (١) على باب المسجد، قال: فجعلوا يقولون (له) (٢) : العن الكذابين (قال: فجعل يقول: لعن اللَّه الكذابين) (٣) ، ثم (يسكت) (٤) ، ثم يقول: عليُّ بن أبي طالب وعبد اللَّه بن الزبير والمختار بن أبي عبيد، فعرفت حين (سكت) (٥) ثم ابتدأهم، (فعرفهم) (٦) أنه ليس يريدهم.
Translation: اردو ترجمہ
اعمش فرماتے ہیں کہ میں نے عبد الرحمن بن ابی لیلی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ حجاج نے ان کو کوڑے لگوا کر مسجد کے دروازے پر کھڑا کیا ہو اتھا، فرماتے ہیں کہ پھر وہ لوگ ان سے کہنے لگے کہ جھوٹوں پر لعنت کرو، وہ فرمانے لگے: اللہ تعالیٰ لعنت فرمائے جھوٹوں پر، پھر تھوڑا رہ کر فرماتے، علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب، عبد اللہ بن زبیر اور مختار بن ابی عبید، ان کے خاموش رہنے کے بعد بولنے سے مجھے پتہ چل گیا کہ وہ انہیں مراد نہیں لے رہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأمراء/حدیث: 32644]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32644، ترقيم محمد عوامة 31259)
Hadith No.: 31260 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٦٤٥ - حدثنا مالك بن إسماعيل قال: أخبرنا جعفر بن زياد عن عطاء بن السائب قال: كنت جالسًا مع أبي البختري الطائي والحجاج يخطب فقال: مثل عثمان عند اللَّه كمثل عيسى ابن مريم، قال: فرفع رأسه ثم تأوه ثم قال: ﴿إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ إِلَيَّ (وَمُطَهِّرُكَ مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا) (١) وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ﴾ [آل عمران: ٥٥] ، قال: فقال أبو البحتري: كفر ورب الكعبة.
Translation: اردو ترجمہ
عطاء بن سائب کہتے ہیں کہ میں ایک مرتبہ ابو البختری طائی کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا جبکہ حجاج خطبہ دے رہا تھا اور کہہ رہا تھا کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی مثال اللہ کے ساتھ حضرت عیسیٰ بن مریم کی طرح ہے، کہتے ہیں کہ پھر اس نے سر اٹھا کر آہ نکالی پھر کہا {إنِّی مُتَوَفِّیک وَرَافِعُک إلَیَّ } … { وَجَاعِلُ الَّذِینَ اتَّبَعُوک فَوْقَ الَّذِینَ کَفَرُوا إلَی یَوْمِ الْقِیَامَۃِ } (اور بنانے والا ہوں تیرے متبعین کو کفار پر غالب قیامت کے دن تک) عطاء فرماتے ہیں کہ اس پر ا بو البختری نے فرمایا رب کعبہ کی قسم! یہ کافر ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأمراء/حدیث: 32645]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32645، ترقيم محمد عوامة 31260)
Hadith No.: 31261 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٦٤٦ - حدثنا مالك بن إسماعيل قال: حدثنا زهير قال: حدثنا كنانة قال: كنت (أقود بصفية) (١) : (لترد) (٢) (عن) (٣) عثمان، قال: فلقيها الأشتر فضرب وجه ⦗١٣٠⦘ (بغلها) (٤) (حتى مالت وحتى) (٥) قالت: ردوني لا يفضحني هذا (٦) .
Translation: اردو ترجمہ
کنانہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت صفیّہ کی سواری چلا رہا تھا تاکہ وہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی طرف داری کرتے ہوئے ان کا دفاع کریں، کہ اس اثناء میں ان کے سامنے اشتر آگیا اور اس نے ان کے خچر کے چہرے پر مارنا شروع کردیا یہاں تک کہ خچر واپس ہوگیا، اور حضرت صفیہ بھی فرمانے لگیں کہ مجھے واپس کردو کہیں یہ آدمی مجھے رسوا نہ کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأمراء/حدیث: 32646]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32646، ترقيم محمد عوامة 31261)
Hadith No.: 31262 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٦٤٧ - حدثنا علي بن مسهر عن الربيع بن أبي صالح قال: لما قدم سعيد بن جبير من مكة إلى الكوفة لينطلق به إلى الحجاج إلى واسط، قال: (فأتيناه) (١) ونحن ثلاثة نفر أو أربعة، فوجدناه في كناسة الخشب فجلسنا إليه فبكى رجل منا، فقال له سعيد: ما يبكيك؟ قال: أبكي للذي نزل بك من الأمر، قال: فلا تبك فإنه قد كان سبق في علم اللَّه يكون هذا ثم قرأ: ﴿مَا أَصَابَ مِنْ مُصِيبَةٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي أَنْفُسِكُمْ إِلَّا فِي كِتَابٍ مِنْ قَبْلِ أَنْ نَبْرَأَهَا إِنَّ ذَلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرٌ﴾ [الحديد: ٢٢] .
Translation: اردو ترجمہ
ربیع بن ابی صالح فرماتے ہیں کہ جب سعید بن جبیر مکہ سے کوفہ آئے تاکہ ان کو واسط میں حجاج کے پاس لے جایا جائے تو ہم تین یا چار آدمی ان کے پاس آئے تو ہم نے ان کو لکڑی کے ایک ڈھیر میں بیٹھا ہوا پایا۔ ہم ان کے پاس بیٹھے تو ہم میں سے ایک آدمی رو پڑا، سعید نے ان سے پوچھا کہ تمہیں کیا چیز رلاتی ہے؟ عرض کیا کہ میں آپ کی مصیبت پر رو رہا ہوں، آپ نے فرمایا نہ روؤ کیونکہ اللہ کے علم میں پہلے سے یہ بات ہے کہ اس طرح ہوگا، پھر آپ نے پڑھا { مَا أَصَابَ مِنْ مُصِیبَۃٍ فِی الأَرْضِ، وَلاَ فِی أَنْفُسِکُمْ إلاَّ فِی کِتَابٍ مِنْ قَبْلِ أَنْ نَبْرَأَہَا إنَّ ذَلِکَ عَلَی اللہِ یَسِیرٌ}(زمین میں اور تمہاری جانوں میں کوئی مصیبت نہیں آتی مگر وہ لوح محفوظ میں لکھی ہوئی ہے ہمارے اس زمین کو پیدا کرنے سے پہلے، بیشک یہ اللہ تعالیٰ پر آسان ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأمراء/حدیث: 32647]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32647، ترقيم محمد عوامة 31262)
Hadith No.: 31263 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٦٤٨ - حدثنا عفان قال: حدثنا أبو عوانة قال: حدثنا المغيرة عن ثابت بن (هرمز) (١) عن عباد قال: أتى المختار علي بن أبي طالب بمال من المدائن، وعليها عمه سعد بن مسعود قال: فوضع المال بين يديه وعليه مقطعة حمراء، قال: فأدخل يده فاستخرج كيسًا فيه نحو من خمس (عشرة) (٢) مائة، قال: هذا من أجور المومسات، قال: فقال علي: لا حاجة لنا في أجور المومسات، قال: وأمر بمال ⦗١٣١⦘ المداين فرفع إلى بيت المال، قال: فلما أدبر قال له علي: (قاتله) (٣) اللَّه، لو شق على قلبه لوجد ملآن من حب اللات والعزى (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
عباد فرماتے ہیں کہ مختار حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس مدائن سے ما ل لے کر آیا اور مدائن پر اس کے چچا سعد بن مسعود حاکم تھے، راوی کہتے ہیں کہ اس نے ان کے سامنے مال رکھا اس پر سرخ رنگ کی چادر پڑی تھی، اس نے اپنا ہاتھ اس میں داخل کیا اور ایک تھیلی اس میں سے نکالی جس میں تقریباً پندرہ سو درہم تھے، کہنے لگا کہ یہ زانیہ عورتوں کی اجرتیں ہیں، حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہمیں زانیہ عورتوں کی اجرتوں کی کوئی ضرورت نہیں، فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے پھر مدائن کے مال کو بیت المال میں داخل کرنے کا حکم دیا اور جب مختار چلا گیا تو آپ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اس کو غارت کرے اگر اس کا سینہ چیر کر دیکھا جائے تو لات اور عزّیٰ کی محبت سے بھرا ہوا ملے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأمراء/حدیث: 32648]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32648، ترقيم محمد عوامة 31263)
Hadith No.: 31264 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٦٤٩ - حدثنا عفان قال: حدثنا وهيب قال: حدثنا داود عن الحسن عن الزبير بن العوام في هذه الآية: ﴿وَاتَّقُوا فِتْنَةً لَا تُصِيبَنَّ الَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْكُمْ (خَاصَّةً) (١) ﴾ [الأنفال: ٢٥] ، قال: لقد نزلت (وما) (٢) ندري من (يخلف) (٣) لها، قال: فقال بعضهم: يا أبا عبد اللَّه، فلم جئت إلى البصرة؟ قال: ويحك إنا نبصر ولكنا لا نصبر (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ { وَاتَّقُوا فِتْنَۃً لاَ تُصِیبَنَّ الَّذِینَ ظَلَمُوا مِنْکُمْ خَاصَّۃً } نازل ہوئی اور ہم یہ نہیں جانتے کہ اس فتنے کا پیچھا کون کرے؟ راوی کہتے ہیں کہ اس پر بعض لوگوں نے کہا کہ اے ابو عبد اللہ! پھر آپ بصرہ کیوں آگئے؟ آپ نے فرمایا تیرا ناس ہو ہم خوب دیکھتے ہیں لیکن ہم صبر نہیں کر پاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأمراء/حدیث: 32649]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32649، ترقيم محمد عوامة 31264)
Hadith No.: 31265 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٦٥٠ - حدثنا (عفان قال: أخبرنا) (١) أبو عوانة عن المغيرة عن قدامة بن (عتاب) (٢) قال: رأيت عليا يخطب فأتاه آت فقال: يا أمير المؤمنين أدرك بكر بن وائل فقد ضربتها بنو تميم بالكناسة، قال علي: هاه، ثم أقبل على خطبته، ثم أتاه آخر فقال مثل ذلك، فقال: آه، ثم أتاه الثالثة أو الرابعة فقال: أدرك بكر بن وائل، فقد ضربتها بنو تميم (هي) (٣) بالكناسة، فقال: (ألا) (٤) صدقتني سن ⦗١٣٢⦘ (بكرك) (٥) يا شداد أدرك (بكر) (٦) بن وائل (وبني) (٧) تميم (فأفرع) (٨) بينهم (٩) .
Translation: اردو ترجمہ
قدامہ بن عتاب فرماتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ خطبہ فرما رہے تھے کہ ان کے پاس ایک آدمی آیا اور کہا اے امیر المؤمنین! بکر بن وائل کی مدد کو پہنچو کیونکہ ان کو مقام کُناسہ میں بنو تمیم نے مار ہی ڈالا ہے، حضرت علی رضی اللہ عنہ نے آہ لی اور پھر خطبے کی طرف متوجہ ہوگئے، پھر دوسرا شخص آیا اور اس نے بھی یہی کہا آپ نے بھی آہ کیا، پھر وہ تیسری یا چوتھی مرتبہ آیا اور وہی بات دہرائی تو آپ نے فرمایا کہ اے شداد! اب تو نے میرے ساتھ سچائی کا برتاؤ کیا، بکر بن وائل اور بنو تمیم کے پاس پہنچو اور ان کے درمیان قرعہ اندازی کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأمراء/حدیث: 32650]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32650، ترقيم محمد عوامة 31265)
Hadith No.: 31266 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٦٥١ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا العوام بن حوشب عن إبراهيم مولى صخر عن أبي وائل قال: بدث إلي الحجاج فقدمت عليه (الأهواز) (١) (قال) (٢) لي: ما معك من القرآن؟ قال: قلت: (معي) (٣) ما إن اتبعته كفاني، قال: إني أريد أن أستعين بك على بعض عملي، قال: قلت: إن تقحمني أقتحم، وإن تجعل (معي) (٤) غيري خفت بطائن السوء، قال: فقال الحجاج: واللَّه لئن قلت ذاك، إن بطائن السوء لمفسدة (للرجل) (٥) ، قال: قلت: ما زلت (أقحز منذ) (٦) الليلة على فراشي مخافة أن تقتلني، قال: وعلام (أقتلك) (٧) ، أما واللَّه (لئن قلت) (٨) ذاك، إني (لأقتل) (٩) الرجل على أمر قد كان من قبلي يهاب القتل على مثله.
Translation: اردو ترجمہ
ابو وائل فرماتے ہیں کہ میرے پا س حجاج کا پیغام آیا تو میں اس کے پاس اہواز گیا، ا س نے مجھ سے سوال کیا کہ آپ کو کتنا قرآن یاد ہے؟ میں نے کہا کہ مجھے اتنا یاد ہے کہ اگر میں اس کی پیروی کروں تو میرے لیے کافی ہے، و ہ کہنے لگا کہ میں چاہتا ہوں کہ اپنے بعض کاموں میں آپ سے مدد لوں، میں نے کہا اگر آپ مجھے اس کام میں جھونک دیں تو میں اتر جاؤں گا، اور اگر آپ میرے ساتھ کسی دوسرے آدمی کو بھی لگائیں گے تو مجھ برے راز دار کا خطرہ رہے گا، کہتے ہیں کہ اس پر حجاج نے کہا: بخدا آپ نے سچ فرمایا بیشک برے رازدان انسان کی بگاڑ کا سبب ہیں، میں نے کہا: میں رات بھر اپنے بستر پر اس بارے میں بےچین رہا کہ کہیں تم مجھے قتل نہ کر ڈالو، کہنے لگا کہ میں تمہیں کیوں قتل کروں گا؟ بخدا اگر آپ نے یہ کہہ ہی دیا ہے تو میں آپ کو بتاتا ہوں کہ میں کسی بھی آدمی کو ایسے جرم پر قتل کرتا ہوں کہ مجھ سے پہلے لوگ بھی اس جیسی بات پر قتل کا خوف رکھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأمراء/حدیث: 32651]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32651، ترقيم محمد عوامة 31266)
Hadith No.: 31267 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٦٥٢ - حدثنا زيد بن حباب قال حدثنا محمد بن هلال القرشي قال: أخبرني أبي قال: سمعت أبا هريرة يقول لمروان وأبطأ بالجمعة: تظل عند (بنت) (١) فلان (تروحك) (٢) بالمرواح (وتسقيك) (٣) الماء البارد، وأبناء المهاجرين يسلقون من الحر، لقد هممت أني أفعل وأفعل، (ثم) (٤) قال: اسمعوا (لأميركم) (٥) (٦) .
Translation: اردو ترجمہ
ہلال قرشی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو مروان سے اس وقت یہ فرماتے سنا جبکہ مروان جمعہ کے لئے دیر سے پہنچا تھا، کہ تم فلاں کی بیٹی کے پاس پڑے رہتے ہو جو تمہیں پنکھے جھلتی اور ٹھنڈا پانی پلاتی ہے اور مہاجرین کی اولاد گرمی سے جلتی رہتی ہے میں نے ارادہ کرلیا تھا کہ ایسا ایسا کروں گا، پھر لوگوں سے فرمایا کہ اپنے امیر کی بات سنو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأمراء/حدیث: 32652]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32652، ترقيم محمد عوامة 31267)
Hadith No.: 31268 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٦٥٣ - حدثنا حماد بن (أسامة) (١) قال: (حدثنا حماد بن زيد قال) (٢) : حدثنا (أبو نعامة) (٣) عمرو بن عيسى قال: قالت عائشة: اللهم أدرك خفرتك في عثمان وأبلغ القصاص في (مذمم) (٤) وأبد عورة (أعين: رجل) (٥) (من) (٦) بني تميم (أبو امرأة فرزدق) (٧) (٨) .
Translation: اردو ترجمہ
ابو نعامہ عمرو بن عیسیٰ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا یہ قول نقل فرماتے ہیں: اے اللہ! عثمان کے بارے میں اپنے وعدے کو پورا کردیجیے! اور ”مذمّم“ کو قصاص تک پہنچائیے! اور أَعْیَنْ کے عیوب کو ظاہر فرما دیجیے! أعین بنو تمیم کا ایک آدمی تھا اور فرزدق کی بیوی کا باپ تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأمراء/حدیث: 32653]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32653، ترقيم محمد عوامة 31268)
Hadith No.: 31269 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٦٥٤ - (١) حدثنا أبو أسامة قال: حدثنا معتمر عن أبيه قال: أخبرنا أبو نضرة أن ربيعة (كلمت) (٢) (طلحة) (٣) في مسجد بني سلمة (فقالت) (٤) : كنا في نحر العدو حتى (جاءتنا) (٥) بيعتك هذا الرجل ثم أنت الآن تقاتله، أو كما قالوا، فقال: إني أدخلت (الحش) (٦) ووضع على (عنقي) (٧) (اللج) (٨) فقيل: بايع وإلا (قتلناك) (٩) ، قال: فبايعت وعرفت أنها بيعة ضلالة (١٠) .
Translation: اردو ترجمہ
ابو نضرہ روایت کرتے ہیں کہ ربیعہ نے طلحہ رضی اللہ عنہ سے مسجدِ بنو سلمہ میں بات کی، اور کہا کہ ہم دشمن سے مقابلہ کر رہے تھے جب ہمیں آپ کی اس شخص کے ہاتھ پر بیعت کی خبر پہنچی، پھر اب آپ ان سے قتال کر رہے ہیں؟ انہوں نے فرمایا کہ مجھے ایک تنگ جگہ میں داخل کر کے میری گردن پر تلوار رکھ دی گئی اور مجھ سے کہا گیا بیعت کرو ورنہ ہم آپ کو قتل کردیں گے اس لیے میں نے یہ جانتے ہوئے بیعت کی کہ یہ گمراہی کی بیعت ہے۔ ابراہیم تیمی فرماتے ہیں کہ ولید بن عبد الملک نے کہا کہ اہل عراق کے ایک منافق جبلہ بن حکیم نے حضرت زبیر سے کہا کہ آپ نے تو بیعت کرلی تھی؟ حضرت زبیر نے جواب دیا کہ میری گردن پر تلوار رکھ کر مجھے کہا گیا بیعت کرو ورنہ ہم تمہیں قتل کردیں گے، اس لیے میں نے بیعت کرلی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأمراء/حدیث: 32654]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32654، ترقيم محمد عوامة 31269)
Hadith No.: 31270 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٦٥٦ - حدثنا أبو أسامة قال: حدثنا معتمر عن أبيه عن أبي نضرة عن أبي سعيد أن ناسا كانوا عند فسطاط عائشة، فمر عثمان (أرى ذلك) (١) بمكة، قال أبو سعيد: فما بقي أحد منهم إلا لعنه أو سبه غيري، وكان فيهم رجل من أهل الكوفة، فكان عثمان على الكوفي (٢) أجرأ منه على غيره، فقال: يا كوفي (أتشتمني) (٣) -أقدم المدينة- كأنه يتهدده، قال: فقيل له: عليك بطلحة، قال: فانطلق معه طلحة حتى أتى عثمان قال عثمان: واللَّه لأجلدنك مائة، قال طلحة: واللَّه لا تجلده مائة إلا أن يكون زانيًا، (فقال) (٤) : لأحرمنك عطاءك، قال: فقال طلحة: إن اللَّه سيرزقه (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید سے روایت ہے کہ بہت سے لوگ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے خیمہ کے پاس تھے کہ ادھر سے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا گزر ہوا، میرا خیال ہے کہ یہ مکہ کا واقعہ ہے، ابو سعید فرماتے ہیں کہ میرے علاوہ ان تمام آدمیوں نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ پر لعنت کی اور ان کو برا بھلا کہا، ان میں ایک آدمی اہل کوفہ میں سے تھا، حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے دوسروں کے مقابلے میں اس کوفی پر زیادہ جرأت دکھائی اور کہا اے کوفہ والے! کیا تم مجھے گالیاں دیتے ہو؟ ذرا مدینہ آؤ، یہ بات آپ نے دھمکی کے انداز میں فرمائی، وہ آدمی مدینہ آیا، اس کو کہا گیا کہ طلحہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ رہو، کہتے ہیں کہ حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ اس کے ساتھ چلے یہاں تک کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: بخدا میں تمہیں سو کوڑے لگاؤں گا، حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا اللہ کی قسم تم اس کو صرف زانی ہونے کی صورت میں ہی سو کوڑے لگا سکتے ہو، آپ نے اس سے فرمایا میں تجھ کو تیرے وظیفے سے محروم کروں گا، حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا اللہ تعالیٰ اس کو روزی دے دیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأمراء/حدیث: 32656]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32656، ترقيم محمد عوامة 31270)
Hadith No.: 31271 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٦٥٧ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن حصين عن عمر بن جاوان عن الأحنف ابن قيس قال: قدمنا المدينة ونحن نريد الحج، قال الأحنف: فانطلقت فأتيت طلحة والزبير فقلت: (ما) (١) تأمرانني به وترضيانه لي، فإني ما أرى هذا إلا مقتولا -يعني عثمان، قالا: نأمرك بعلي، قلت: تأمرانني به وترضيانه لي؟ قالا: نعم، ثم انطلقت حاجًا حتى قدمت مكة، فبينا نحن بها إذ أتانا قتل عثمان، وبها عائشة أم المؤمنين، فلقيتها فقلت: (من) (٢) (تأمرينني) (٣) به أن أبايع، قالت: علي، ⦗١٣٦⦘ قلت: (أتأمريني) (٤) به (وترضينه) (٥) قالت: نعم، فمررت على علي بالمدينة فبايعته، ثم رجعت إلى البصرة وأنا أرى أن الأمر قد استقام، فبينا أنا كذلك (إذ) (٦) أتاني آت فقال: هذه عائشة أم المؤمنين وطلحة والزبير قد نزلوا جانب (الخريبة) (٧) قال: فقلت: ما جاء بهم؟ قالوا: أرسلوا إليك يستنصرونك على دم عثمان، قتل مظلومًا، قال: فأتاني أفظع أمر (٨) أتاني قط، قال: قلت: إن خذلان هؤلاء ومعهم أم المؤمنين وحواري رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم لشديد، وإن (قتالي) (٩) ابن عم رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (وأمروني ببيعته) (١٠) - لشديد، قال: فلما أتيتهم قالوا: جئنا نستنصرك على دم عثمان، قتل مظلومًا، قال: قلت: يا أم المؤمنين أنشدك (اللَّه) (١١) أقلت (لك) (١٢) : (من) (١٣) تأمريني؟ فقلت: علي، (فقلت) (١٤) : (١٥) (تأمريني) (١٦) به وترضينه لي؟ قالت: نعم، ولكنه بدل، فقلت: يا زبير يا حواري رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم، يا ⦗١٣٧⦘ طلحة نشدتكما باللَّه أقلت لكما: من (تأمراني) (١٧) به، فقلتما: عليًا، فقلت: تأمراني به وترضيانه لي، فقلتما: نعم، فقالا: نعم، ولكنه بدل، قال: قلت: لا أقاتلكم ومعكم أم المؤمنين وحواري رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم، ولا أقاتل ابن عم رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أمرتموني ببيعته، اختاروا مني (إحدى) (١٨) ثلاث خصال: إما أن تفتحوا لي باب الجسر فألحق بأرض الأعاجم حتى يقضي اللَّه من أمره ما قضى، أو ألحق بمكة فأكون بها حتى يقضي اللَّه من أمره ما قضى، (أو أعتزل) (١٩) فأكون قريبًا، فقالوا: نرسل إليك، فائتمروا فقالوا: نفتح له باب الجسر فليلحق به (المفارق) (٢٠) والخاذل، أو يلحق بمكة (فيتعجسكم) (٢١) في قريش (ويخبرهم) (٢٢) بأخباركم، ليس ذلك برأي، اجعلوه هاهنا (قريبًا) (٢٣) حيث تطؤن صماخه وينظرون إليه، فاعتزل بالجلحاء (من) (٢٤) البصرة، واعتزل معه زهاء ستة آلاف، ثم التقى القوم فكان أول قتيل طلحة وكعب بن سور معه المصحف، يذكر هؤلاء (و) (٢٥) هؤلاء حتى قتل بينهم، وبلغ الزبير (سفوان) (٢٦) من البصرة بمكان (القادسية) (٢٧) منكم، فلقيه ⦗١٣٨⦘ (النعر) (٢٨) : رجل من مجاشع، فقال: أين تذهب يا حواري رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم، إلي فانت في ذمتي، لا يوصل إليك، فأقبل معه فأتى إنسان الأحنف فقال: هذا الزبير (قد) (٢٩) (لحق) (٣٠) (سفوان) (٣١) ، قال: فما (يأمنّ؟) (٣٢) جمع بين المسلمين حتى ضرب بعضهم حواجب بعض بالسيوف، ثم لحق (ببيته) (٣٣) وأهله، قال: فسمعه عمير بن (جرموز) (٣٤) وغواة من غواة بني تميم وفضالة بن حابس ونفيع، فركبوا في طلبه فلقوه مع (النعر) (٣٥) فأتاه عمير بن (جرموز) (٣٦) من خلفه وهو على فرس له (ضعيفة) (٣٧) فطعنه طعنة خفيفة، وحمل عليه الزبير وهو على فرس له (ذو الخمار) (٣٨) حتى إذا ظن أنه (نائله) (٣٩) (نادى) (٤٠) (صاحبيه) (٤١) يا نفيع يا فضالة ⦗١٣٩⦘ فحملوا عليه حتى قتلوه (٤٢) .
Translation: اردو ترجمہ
احنف بن قیس رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ہم مدینہ آئے اور ہم حج کے لئے جانا چاہتے تھے، کہتے ہیں میں چل کر طلحہ رضی اللہ عنہ اور زبیر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور کہا کہ تم مجھے کس کے ساتھ رہنے کا حکم دیتے ہو اور کس کو میرے لیے پسند کرتے ہو؟ کیونکہ میرے خیال میں تو یہ صاحب یعنی حضرت عثمان رضی اللہ عنہ قتل ہوجائیں گے، فرمانے لگے کہ ہم تمہیں علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ رہنے کا حکم دیتے ہیں، میں نے کہا کیا تم مجھے ان کے ساتھ رہنے کا حکم دیتے ہو اور ان کو میرے لیے پسند کرتے ہو؟ فرمانے لگے جی ہاں! کہتے ہیں کہ پھر میں حج کو چلا گیا یہاں تک کہ مکہ مکرمہ پہنچ گیا، ہم وہیں تھے کہ ہمیں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے قتل کی خبر پہنچی، اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بھی وہیں تھیں میں ان سے ملا اور پوچھا کہ آپ مجھے کس کی بیعت کا حکم فرماتی ہیں؟ فرمانے لگیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی بیعت کا، میں نے کہا کیا آپ مجھے ان کی بیعت کا حکم کرتی ہیں اور ان کو میرے لیے پسند کرتی ہیں؟ فرمانے لگیں جی ہاں! اس کے بعد میں مدینہ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرا تو میں نے ان کے ہاتھ پر بیعت کرلی، پھر میں بصرہ چلا گیا اور میرا خیال تھا کہ معاملہ صاف ہوگیا ہے۔ اس دوران ایک آنے والا میرے پاس آیا اور کہا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ اور حضرت زبیر رضی اللہ عنہ خُریبہ کے کنارے پڑاؤ ڈالے ہوئے ہیں میں نے کہا وہ کس لیے تشریف لائے ہیں؟ لوگوں نے کہا کہ وہ آپ کے پاس اس لیے آئے ہیں کہ آپ سے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے خون کے بارے میں مدد لیں، کیونکہ ان کو ظلماً قتل کیا گیا ہے، کہتے ہیں کہ یہ سن کر میں اتنا گھبرا گیا کہ اس سے پہلے اتنی گھبراہٹ مجھ پر نہیں آئی تھی، اور میں نے سوچا کہ میرا ان حضرات کو چھوڑ دینا جن کے ساتھ ام المؤمنین اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حواری ہیں نہایت سخت بات ہے، اور اسی طرح میرا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چچا زاد سے قتال کرنا بعد ازاں کہ یہ حضرات مجھے ان کی بیعت کا حکم بھی فرما چکے ہیں بہت ہی مشکل کام ہے۔ فرماتے ہیں کہ جب میں ان کے پاس پہنچا تو وہ فرمانے لگے کہ ہم آپ کے پاس آئے ہیں اور ہم آپ سے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے خون کے خلاف مدد لینا چاہتے ہیں۔ میں نے عرض کیا اے ام المؤمنین! میں آپ کو اللہ عزوجل کی قسم دیتا ہوں آپ بتائیں کہ کیا میں نے آپ سے یہ پوچھا تھا کہ آپ مجھے کس کی بیعت کا حکم دیتی ہیں؟ آپ نے فرمایا کہ علی رضی اللہ عنہ کی، اور پھر میں نے آپ سے یہ بھی پوچھا تھا کہ کیا واقعی آپ مجھے ان کی بیعت کا حکم دیتی اور ان کو میرے لیے پسند کرتی ہیں؟ آپ نے فرمایا تھا جی ہاں! فرمانے لگیں ایسا ہی ہوا ہے لیکن حضرت علی رضی اللہ عنہ بدل گئے ہیں، پھر میں نے کہا اے زبیر! اے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حواری! اے طلحہ! میں آپ کو اللہ کی قسم دے کر کہتا ہوں کہ کیا میں نے تمہیں کہا تھا کہ آپ مجھے کس کی بیعت کا حکم دیتے ہیں؟ آپ نے فرمایا تھا: علی رضی اللہ عنہ کی، میں نے پوچھا تھا کہ کیا واقعی آپ مجھے ان کی بیعت کا حکم دیتے اور ان کو میرے لیے پسند کرتے ہیں؟ آپ نے فرمایا تھا جی ہاں! کہنے لگے کیوں نہیں، ایسا ہی ہے، لیکن وہ بدل گئے ہیں۔ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ میں تمہارے ساتھ قتال نہیں کروں گا کیونکہ تمہارے ساتھ ام المؤمنین اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حواری ہیں، اور نہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چچا زاد ہی سے لڑوں گا جن کی بیعت کا تم نے مجھے حکم دیا ہے۔ میری تین باتوں میں سے ایک قبول کرلو! یا تو میرے لیے پل کا راستہ کھول دو، میں عجمیوں کے علاقے میں چلا جاتا ہوں یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ جو چاہیں فیصلہ فرمائیں، یا میں مکہ مکرمہ چلا جاؤں اور وہیں رہوں یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اپنی مشیت کے مطابق فیصلہ فرما دیں، یا میں علیحدگی اختیار کر کے قریب ہی کہیں رہنے لگوں، فرمانے لگے کہ ہم مشورہ کرتے ہیں، پھر ہم آپ کے پاس پیغام بھیج دیں گے، چناچہ انہوں نے مشورہ کیا، اور فرمایا کہ اگر ہم اس کے لئے پل کا راستہ کھول دیتے ہیں تو جو شخص لشکر سے جدا ہونا چاہے گا یا ناکام اور پسپا ہوجائے گا وہ اس کے پاس چلا جائے گا، اور اگر اس کو مکہ مکرمہ بھیج دیا جائے تو قریش مکہ سے تمہاری خبریں لیتا رہے گا اور تمہاری خبریں انہیں پہنچاتا رہے گا، یہ کوئی درست فیصلہ نہیں ہے، اس کو یہیں قریب ہی رکھو جہاں تم اس کو اپنے لئے نرم گوش بھی رکھو گے اور اس کی نگرانی بھی کرسکو گے۔ چناچہ وہ بصرہ سے مقام ”جلحائ“ میں علیحدہ ہوگئے اور ان کے ساتھ چھ ہزار کے لگ بھگ آدمی بھی مل گئے، پھر ان کی مڈبھیڑ ہوئی تو سب سے پہلے قتل ہونے والے حضرت طلحہ اور کعب بن مسور تھے جن کے پاس قرآن کریم کا نسخہ تھا جو دونوں جماعتوں کو نصیحت کر رہے تھے یہاں تک کہ انہی جماعتوں کے درمیان شہید ہوگئے، اور حضرت زبیر بصرہ کے مقام پر سفوان میں پہنچ گئے، اتنا دور جتنا کہ تم سے مقام قادسیہ ہے، چناچہ ان کو قبیلہ مجاشع کا ایک نعر نامی آدمی ملا اور پوچھا اے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حواری! آپ کہاں جا رہے ہیں؟ میرے ساتھ آئیے آپ میرے ضمان [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأمراء/حدیث: 32657]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32657، ترقيم محمد عوامة 31271)
Hadith No.: 31272 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٦٥٨ - حدثنا ابن إدريس عن يحيى بن عبد اللَّه بن أبي قتادة قال: مازح النبي صلى الله عليه و آله وسلم أبا قتادة فقال:" (لأجزنّ) (١) (جمتك) " (٢) ، فقال له: (لك مكانها) (٣) : (أسير) (٤) ، فقال له بعد ذلك: أكرمها، فكان يتخذ لها (السك) (٥) (٦) .
Translation: اردو ترجمہ
یحییٰ بن عبد اللہ بن ابی قتادہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ابو قتادہ کے ساتھ مزاح فرمایا کہ میں تمہاری زلفیں کاٹ دوں گا انہوں نے فرمایا کہ ان کے بدلے میں آپ کو ایک غلام دیتا ہوں۔ آپ نے بعد میں ان سے فرمایا ان کا خوب خیال رکھو، چناچہ وہ ان پر خوشبو لگا کر رکھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأمراء/حدیث: 32658]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32658، ترقيم محمد عوامة 31272)
Hadith No.: 31273 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٦٥٩ - حدثنا وكيع عن مسعر عن أبي بكر بن حفص عن الحسن بن (١) الحسن أن عبد اللَّه بن جعفر زوج ابنته فخلا بها فقال لها: إذا نزل بك الموت أو أمر من (أمور) (٢) الدنيا فظيع فاستقبليه بأن تقولي: لا إله إلا اللَّه (الحليم) (٣) الكريم، سبحان اللَّه رب العرش العظيم، الحمد للَّه رب العالمين (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن بن حسن روایت کرتے ہیں کہ عبد اللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ نے اپنی بیٹی کا نکاح کیا اور تنہائی میں اس کو نصیحت فرمائی کہ جب تمہیں موت آنے لگے یا دنیا کی کوئی گھبراہٹ میں ڈالنے والی حالت پیش آجائے تو اللہ تعالیٰ کے سامنے ان الفاظ میں دعا کرنا: لاَ إلَہَ إلاَّ اللَّہُ الْحَلِیمُ الْکَرِیمُ سُبْحَانَ اللہِ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیمِ الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ۔ حسن بن حسن فرماتے ہیں کہ حجاج نے میرے پاس پیغام بھیجا تو میں نے یہ الفاظ پڑھ لیے، جب میں اس کے سامنے پیش کیا گیا تو کہنے لگا کہ میں نے آپ کو اس لیے بلایا تھا کہ آپ کو قتل کروں، لیکن میرے اوپر آپ کے اہل بیت میں سے آپ کو قتل کرنا سخت دشوار ہو رہا ہے، اس لئے آپ اپنی کوئی ضرورت پوری کرنا چاہتے ہیں تو بتائیے میں آپ کو دیتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأمراء/حدیث: 32659]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32659، ترقيم محمد عوامة 31273)