☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
وہ روایات جو امراء کی باتوں اور ان کے درباروں میں داخل ہونے کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأمراء← وہ روایات جو امراء کی باتوں اور ان کے درباروں میں داخل ہونے کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 185
صفحہ 10 از 10
حدیث نمبر: 31354 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٧٤٣ - حدثنا أسود بن عامر قال: حدثنا جرير بن حازم عن محمد بن سيرين قال: قال قيس بن سعد بن عبادة: لولا أن يمكر الرجل حتى يفجر لمكرت بأهل الشام مكرًا يضطربون يومًا إلى الليل (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
محمد بن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت قیس بن سعد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر آدمی مکر سے فاجر نہ ہوجاتا ہو تو میں اہل شام کے ساتھ ایسا مکر کروں جس سے وہ دن رات بےچینی میں مبتلا رہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأمراء/حدیث: 32743]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32743، ترقيم محمد عوامة 31354)
حدیث نمبر: 31355 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٧٤٤ - حدثنا معاذ بن معاذ عن أبي معدان عن مالك بن (دينار) (١) قال: شهدت الحسن (ومالك بن دينار) (٢) ومسلم بن يسار و (سعيدًا) (٣) يأمرون بقتال الحجاج مع ابن الأشعث، فقال الحسن: إن (الحجاج) (٤) (عقوبة جاءت) (٥) من السماء (أفتستقبل) (٦) عقوبة اللَّه بالسيف.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
مالک بن دینار فرماتے ہیں کہ میں نے حسن بصری اور مالک بن دینار اور مسلم بن یسار اور سعید کو دیکھا کہ ابن الأشعث کے ساتھ ہو کر حجاج کے خلاف قتال کا حکم دیتے تھے، حسن بصری نے فرمایا: حجاج ایک سزا ہے جو آسمان سے اتری ہے، تو ہم اللہ تعالیٰ کی سزا کا سامنا تلوار سے کرنے والے ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأمراء/حدیث: 32744]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32744، ترقيم محمد عوامة 31355)
حدیث نمبر: 31356 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٧٤٥ - حدثنا أبو سفيان الحميري قال: حدثنا خالد بن محمد القرشي قال: قال عبد الملك بن مروان: من أراد أن يتخذ جارية [للتلذذ فليتخذها بربرية، ومن ⦗١٦٩⦘ أراد أن يتخذها للولد فليتخذها فارسية، ومن أراد أن يتخذها للخدمة فليتخذها رومية.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
خالد بن محمد فرماتے ہیں کہ عبد الملک بن مروان نے کہا کہ جو شخص لذت حاصل کرنے کے لئے لونڈی خریدنا چاہے وہ بربری باندی خریدے، اور جو شخص اولاد کے لئے باندی خریدنا چاہے وہ فارس کی باندی خریدے، اور جو شخص خدمت کے لئے باندی خریدنا چاہے وہ رومی باندی خریدے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأمراء/حدیث: 32745]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32745، ترقيم محمد عوامة 31356)
حدیث نمبر: 31357 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٧٤٦ - حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثنا ابن أبي (غَنِيَّة) (١) عن شيخ] (٢) من أهل المدينة قال: قال معاوية: أنا أول الملوك (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ابن ابی غنیہ مدینہ کے ایک بزرگ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں پہلا بادشاہ ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأمراء/حدیث: 32746]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32746، ترقيم محمد عوامة 31357)
حدیث نمبر: 31358 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٧٤٧ - حدثنا ابن نمير عن إسماعيل بن إبراهيم عن عبد الملك بن عمير قال: قال معاوية: ما زلت أطمع في الخلافة منذ قال لي رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"يا معاوية إن ملكت فأحسن" (١) . (تم كتاب الأمراء والحمد للَّه رب العالمين وصلى اللَّه على سيدنا محمد وعلى آله وصحبه وسلم) (٢)
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
عبد الملک بن عمیر فرماتے ہیں کہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں مسلسل خلافت کی طمع میں مبتلا رہا جب سے مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اگر تمہیں بادشاہت ملے تو لوگوں کے ساتھ اچھا برتاؤ رکھنا۔ تم کتاب الأمراء والحمد للہ رب العالمین، والصلاۃ علی رضی اللہ عنہ محمد وآلہ والسلام۔ ”کتاب الأمراء مکمل ہوئی“ والحمد للہ رب العالمین۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأمراء/حدیث: 32747]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32747، ترقيم محمد عوامة 31358)