☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
وہ روایات جن میں یہ فرمایا گیا ہے کہ جب آدمی کوئی ناپسندیدہ چیز دیکھے تو تعوّذ پڑھے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الرؤيا← وہ روایات جن میں یہ فرمایا گیا ہے کہ جب آدمی کوئی ناپسندیدہ چیز دیکھے تو تعوّذ پڑھے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 31133 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٥١٦ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن يحيى بن سعيد عن أبي سلمة عن أبي قتادة قال سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"الرؤيا من اللَّه، والحلم من الشيطان، فإذا رأى أحدكم ما يكره فلينفث عن يساره (ثلاثًا) (١) (و) (٢) ليتعوذ (باللَّه) (٣) من شرها فإنها لا تضره" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ اچھا خواب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے اور برا خواب شیطان کی طرف سے ہے، جب تم میں سے کوئی بری چیز دیکھے تو بائیں طرف تین مرتبہ ہلکا سا تھوک دے، اور اللہ تعالیٰ سے اس خواب کے شر سے پناہ مانگے، وہ خواب اس کو ضرر نہیں پہنچائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32516]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32516، ترقيم محمد عوامة 31133)
حدیث نمبر: 31134 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٥١٧ - حدثنا أحمد بن عبد اللَّه عن ليث بن سعد عن أبي الزبير (عن جابر) (١) قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إذا رأى أحدكم الرؤيا يكرهها فليبصق عن يساره ثلاثًا وليستعذ باللَّه من الشيطان (٢) ثلاثًا وليتحول عن جنبه الذي كان عليه" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی ایسا خوا ب دیکھے جو اس کو برا لگتا ہو تو اپنے بائیں طرف تین مرتبہ تھوک دے اور اللہ تعالیٰ سے تین مرتبہ پناہ مانگے ا، اور جس کروٹ پر لیٹا ہوا ہے اس کو بدل لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32517]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32517، ترقيم محمد عوامة 31134)