٣٢٥١٦ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن يحيى بن سعيد عن أبي سلمة عن أبي قتادة قال سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"الرؤيا من اللَّه، والحلم من الشيطان، فإذا رأى أحدكم ما يكره فلينفث عن يساره (ثلاثًا) (١) (و) (٢) ليتعوذ (باللَّه) (٣) من شرها فإنها لا تضره" (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ اچھا خواب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے اور برا خواب شیطان کی طرف سے ہے، جب تم میں سے کوئی بری چیز دیکھے تو بائیں طرف تین مرتبہ ہلکا سا تھوک دے، اور اللہ تعالیٰ سے اس خواب کے شر سے پناہ مانگے، وہ خواب اس کو ضرر نہیں پہنچائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32516]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32516، ترقيم محمد عوامة 31133)