☽ 14 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من نهى عن التماري في القرآن
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب فضائل القرآن← من نهى عن التماري في القرآن
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 6
Hadith No.: 30791 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢١٦٦ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا يحيى بن سعيد عن محمد بن ⦗٤٦٣⦘ إبراهيم عن (سعد) (١) مولى عمرو بن (العاص) (٢) قال: تشاجر رجلان في آية فارتفعا إلى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (قال) (٣) :"لا تماروا فيه، فإن (المراء) (٤) فيه كفر" (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعد جو کہ حضرت عمرو بن العاص کے آزاد کردہ غلام ہیں فرماتے ہیں کہ دو آدمی قرآن کی ایک آیت میں جھگڑ پڑے اور دونوں جھگڑا لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ نے فرمایا: تم اس میں جھگڑو مت۔ اس لیے کہ قرآن میں جھگڑنا کفر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32166]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32166، ترقيم محمد عوامة 30791)
Hadith No.: 30792 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢١٦٧ - حدثنا ابن نمير قال: (حدثنا) (١) موسى بن عبيدة قال: أخبرني عبد اللَّه ابن يزيد عن عبد الرحمن بن ثوبان عن عبد اللَّه بن عمرو قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"دعوا المراء في القرآن، فإن الأمم (قبلكم) (٢) لم يُلعنوا حتى اختلفوا في القرآن، فإن مراء في القرآن كفر" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قرآن کے بارے میں جھگڑے کو چھوڑ دو پس بیشک تم سے پہلی امتوں پر لعنت نہیں کی گئی یہاں تک کہ انہوں نے قرآن میں اختلاف کیا۔ بلاشبہ قرآن کے بارے میں جھگڑا کفر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32167]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32167، ترقيم محمد عوامة 30792)
Hadith No.: 30793 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢١٦٨ - حدثنا مالك (١) حدثنا (أبو) (٢) قدامة قال: حدثنا (أبو) (٣) عمران (الجوني) (٤) عن جندب بن عبد اللَّه قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"اقرأوا القرآن ما ⦗٤٦٤⦘ ائتلفت عليه قلوبكم (٥) ، فإذا (اختلفتم) (٦) فيه فقوموا" (٧) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جندب بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قرآن کو پڑھو جب تک اس پر تمہارا دل مانوس رہے اور جب تم اس میں اختلاف کرو تو اٹھ جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32168]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32168، ترقيم محمد عوامة 30793)
Hadith No.: 30794 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢١٦٩ - حدثنا (حفص) (١) عن ليث عن عطاء عن ابن عباس قال: لا تضربوا القرآن بعضه ببعض، فإن ذلك يوقع الشك في القلوب (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: قرآن کے بعض حصہ کو بعض کے ساتھ خلط ملط مت کرو، اس لیے کہ یہ چیز دلوں میں شک پیدا کرتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32169]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32169، ترقيم محمد عوامة 30794)
Hadith No.: 30795 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢١٧٠ - حدثنا يحيى بن يعلى التيمي عن منصور عن سعد بن إبراهيم عن أبي سلمة عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"جدال في القرآن كفر" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قرآن کے بارے میں جھگڑا کرنا کفر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32170]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32170، ترقيم محمد عوامة 30795)
Hadith No.: 30796 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢١٧١ - حدثنا أبو أسامة عن شعبة عن عبد الملك بن ميسرة قال: سمعت النزال يقول: قال عبد اللَّه: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"إن من قبلكم اختلفوا فيه فأهلكهم، فلا تختلفوا فيه"، -يعني (١) القرآن (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یوں فرماتے ہوئے سنا ہے کہ بلاشبہ تم سے پہلے لوگوں نے اس میں اختلاف کیا تو اللہ نے ان کو ہلاک و برباد کردیا۔ پس تم اس میں اختلاف مت کرو، یعنی قرآن میں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32171]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32171، ترقيم محمد عوامة 30796)