☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ممن يؤخذ القرآن
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب فضائل القرآن← ممن يؤخذ القرآن
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 12
حديث رقم: 30753 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢١٢٨ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن شقيق عن مسروق عن عبد اللَّه بن ⦗٤٥٤⦘ عمرو قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"خذوا القرأن من أربعة: من عبد اللَّه بن مسعود ومعاذ بن جبل وأُبيّ بن كعب وسالم مولى أبي حذيفة" (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قرآن چار لوگوں سے پڑھو، عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے اور معاذ بن جبل سے اور ابی بن کعب سے اور سالم سے جو کہ حذیفہ رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32128]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32128، ترقيم محمد عوامة 30753)
حديث رقم: 30754 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢١٢٩ - حدثنا ابن نمير عن الأعمش عن إبراهيم عن علقمة عن عبد اللَّه قال: قرأت على رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فقال لي:"أحسنت" (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے تلاوت فرمائی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: تو نے خوبصورت پڑھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32129]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32129، ترقيم محمد عوامة 30754)
حديث رقم: 30755 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢١٣٠ - حدثنا ابن نمير قال: حدثنا الأعمش عن حبيب عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: خطبنا عمر فقال عليٌّ أقضانا وأبيٌّ أقرؤنا، وإنا (نترك) (١) أشياء مما (يقرأ) (٢) أُبيّ وإن (أبيا) (٣) يقول: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ولا أترك قول رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (٤) (لشيء) (٥) ، وقد (نزل) (٦) بعد أبي كتاب (٧) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت عمر ہم سے خطاب کرتے ہوئے فرمانے لگے: علی رضی اللہ عنہ ہم میں سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے، اور ابی ّ ہم میں سب سے اچھا پڑھنے والا ہے، اور ہم نے کچھ چیزیں چھوڑ دی ہیں جن کو ابی ّ پڑھتے ہیں۔ اور حضرت ابی ّ فرماتے تھے! میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے قرآن سنا ہے، اور میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بات میں سے کچھ بھی نہیں چھوڑوں گا۔ اور تحقیق کتاب تو ابی ّ کے بعد نازل ہوئی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32130]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32130، ترقيم محمد عوامة 30755)
حديث رقم: 30756 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢١٣١ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عبد الملك بن عمير عن قبيصة (ابن) (١) جابر قال: ما رأيت أحدًا كان أقرأ لكتاب اللَّه ولا أفقه في دين اللَّه ولا أعلم باللَّه من عمر (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد الملک بن عمیر فرماتے ہیں کہ حضرت قبیصہ بن جابر نے ارشاد فرمایا: میں نے کسی شخص کو نہیں دیکھا جو کتاب کو زیادہ اچھا پڑھنے والا ہو، اور اللہ کے دین میں زیادہ سمجھ رکھنے والا ہو۔ اور اللہ کو زیادہ جاننے والا ہو حضرت عمر سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32131]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32131، ترقيم محمد عوامة 30756)
حديث رقم: 30757 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢١٣٢ - حدثنا ابن عيينة عن داود بن (شابور) (١) عن مجاهد قال: كنا نفخر على الناس بقارئنا: عبد اللَّه بن السائب.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت داؤد بن شابور فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے فرمایا: ہم لوگ لوگوں کے سامنے اپنے قاری حضرت عبد اللہ بن سائب کی وجہ سے فخر کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32132]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32132، ترقيم محمد عوامة 30757)
حديث رقم: 30758 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢١٣٣ - حدثنا حسين بن علي عن ابن عيينة عن داود بن (شابور) (١) عن مجاهد قال: كنت (اتحدى) (٢) الناس بالحفظ للقرآن، حتى صليت خلف مسلمة بن مخلد فافتتح البقرة فما أخطأ فيها واوا ولا ألفًا.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت داؤد بن شابور فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے فرمایا: میں لوگوں میں قرآن کا پکا حافظ ہونے کی وجہ سے فخر کرتا تھا، یہاں تک کہ میں نے حضرت مسلمہ بن مخلد کے پیچھے نماز پڑھی۔ پس انہوں نے سورة بقرہ شروع کی اور اس میں الف اور واؤ تک کی غلطی بھی نہیں کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32133]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32133، ترقيم محمد عوامة 30758)
حديث رقم: 30759 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢١٣٤ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم عن علقمة عن عمر قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من سره أن يقرأ القرآن رطبًا كما أنزل، (فليقرأه) (١) على قراءة ابن أم (عبد) (٢) " (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص چاہتا ہے کہ وہ قرآن کو ویسے ہی تروتازہ پڑھے جیسا کہ وہ اترا تھا۔ پس اسے چاہیے کہ وہ ابن ام عبد کی قراءت کے مطابق پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32134]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32134، ترقيم محمد عوامة 30759)
حديث رقم: 30760 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢١٣٥ - حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثنا عيسى بن (دينار) (١) مولى عمرو ابن الحارث قال: حدثنا أبي قال: سمعت عمرو بن الحارث يقول: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من سره أن يقرأ القرآن (عضا كما أنزل) (٢) فليقرأه ⦗٤٥٦⦘ على قراءة بن أم (عبد) (٣) " (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن الحارث فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص چاہتا ہے کہ وہ قرآن پڑھے جیسے وہ تروتازہ اترا تھا پس اس کو چاہیے کہ وہ ابن ام عبد کی قراءت کے مطابق پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32135]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32135، ترقيم محمد عوامة 30760)
حديث رقم: 30761 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢١٣٦ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة عن علي بن زيد عن عمار ابن أبي عمار قال: سمع أبا (حبة) (١) (البدري) (٢) قال: لما نزلت: ﴿لَمْ يَكُنِ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ﴾ [البينة: ١] ، إلى آخرها قال: جبريل يا رسول اللَّه إن ربك (يأمرك) (٣) أن تقرئها أبيًا فقال النبي صلى الله عليه و آله وسلم لأبي:"إن جبريل أمرني أن أقرئك هذه السورة"، قال أبيٌ: (أذكرني) (٤) يا رسول اللَّه، قال:"نعم" (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمار بن ابی عمار فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو حبہ بدری کو یوں فرماتے ہوئے سنا ہے: جب آیت: ہرگز نہ تھے وہ لوگ جو کافر ہیں اہل کتا ب میں، آخر تک نازل ہوئی۔ تو جبرائیل نے فرمایا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا رب آپ کو حکم دیتا ہے کہ آپ یہ سورت ابی ّ کو پڑھا دیں۔ تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ابی ّ سے فرمایا: جبرائیل نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تمہیں یہ سورت پڑھا دوں، حضرت ابی ّ نے فرمایا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! کیا انہوں نے میرا نام ذکر کیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32136]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32136، ترقيم محمد عوامة 30761)
حديث رقم: 30762 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢١٣٧ - (حدثنا أبو بكر) (١) حدثنا معاوية بن (عمرو) (٢) عن زائدة عن عاصم عن زر عن عبد اللَّه عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"من أحب أن يقرأ القرآن غضًا كما أنزل فليقرأه على قراءة ابن أم (عبد) (٣) " (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا؛ جو شخص پسند کرتا ہے کہ قرآن کو ویسے ہی تروتازہ پڑھے جیسے وہ اترا تھا۔ پس اس کو چاہیے کہ وہ ابن ام عبد کی قراءت کے مطابق پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32137]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32137، ترقيم محمد عوامة 30762)
حديث رقم: 30763 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢١٣٨ - حدثنا مصعب بن المقدام عن إسرائيل عن مغيرة أنه سمع إبراهيم يقول: قد قرأ عبد اللَّه (القرآن) (١) على ظهر لسانه (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے قرآن حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زبان سے پڑھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32138]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32138، ترقيم محمد عوامة 30763)
حديث رقم: 30764 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢١٣٩ - حدثنا ابن علية عن منصور بن عبد الرحمن عن الشعبي قال: مات أبو بكر وعمر وعلي ولم يجمعوا القرآن (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت منصور بن عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا: حضرت ابوبکر اور حضرت عمر اور حضرت علی رضی اللہ عنہانتقال فرما گئے اس حال میں کہ انہوں نے قرآن جمع نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32139]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32139، ترقيم محمد عوامة 30764)