☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الوصية بالقرآن وقراءته
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب فضائل القرآن← في الوصية بالقرآن وقراءته
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 5
Hadith No.: 30700 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٠٧٢ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن أبيه عن جابر أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم ⦗٤٣٩⦘ قال:"تركت فيكم ما (لن) (١) تضلوا بعده إن اعتصمتم به كتاب اللَّه" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں تمہارے درمیان وہ چیز چھوڑ کر جا رہا ہوں اگر تم اس کو مضبوطی سے پکڑ لو گے تو کبھی بھی گمراہ نہیں ہو گے: وہ کتاب اللہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32072]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32072، ترقيم محمد عوامة 30700)
Hadith No.: 30701 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٠٧٣ - حدثنا عفان قال: حدثنا حسان بن إبراهيم عن سعيد بن مسروق عن (يزيد) (١) بن (حيان) (٢) عن زيد بن أرقم قال: دخلنا عليه، فقلنا له: قد رأيت خيرًا، (صحبت) (٣) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم وصليت خلفه، فقال: نعم، وإنه خطبنا (فقال) (٤) :"إني تارك فيكم كتاب اللَّه، هو حبل اللَّه من اتبعه كان على الهدى، ومن تركه كان على الضلالة" (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت یزید بن حبان فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر خدمت ہوئے تو ہم نے ان سے کہا: تحقیق آپ نے خیر کو دیکھا، آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صحبت پائی، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی تو آپ نے فرمایا: جی ہاں! بیشک آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم کو خطاب کیا اور فرمایا: میں تمہارے درمیان کتاب اللہ چھوڑے جار ہا ہوں۔ یہ اللہ کی رسی ہے جو اس کی پیروی کرے گا وہ ہدایت پر ہوگا، اور جو شخص اس کو چھوڑے گا وہ گمراہی پر ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32073]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32073، ترقيم محمد عوامة 30701)
Hadith No.: 30702 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٠٧٤ - حدثنا يزيد بن هارون قال: (أخبرنا) (١) (حريز) (٢) قال: حدثنا سليمان بن شرحبيل (الجبلاني) (٣) قال: (سمعت) (٤) أبا أمامة يقول: (اقرأوا) (٥) القرآن ولا (يغرنكم) (٦) هذه المصاحف المعلقة، فإن اللَّه (لن) (٧) يعذب قلبًا ⦗٤٤٠⦘ (وعى) (٨) القرآن (٩) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سلیمان بن شرحبیل فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو امامہ کو یوں فرماتے ہوئے سنا ہے کہ قرآن پڑھو۔ یہ لٹکائے ہوئے مصاحف تمہیں ہرگز دھوکہ میں مت ڈالیں۔ اس لیے کہ اللہ ہرگز اس دل کو عذاب نہیں دیں گے جس نے قرآن کو محفوظ کیا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32074]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32074، ترقيم محمد عوامة 30702)
Hadith No.: 30703 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٠٧٥ - حدثنا محمد بن عبيد عن الأعمش عن إبراهيم عن عبد الرحمن بن يزيد قال: قال عبد اللَّه: من قرأ القرآن فليبشر (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جو قرآن پڑھ لے پس اس کو چاہیے کہ وہ خوش ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32075]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32075، ترقيم محمد عوامة 30703)
Hadith No.: 30704 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٠٧٦ - حدثنا زكريا قال: حدثنا عطية عن أبي سعيد الخدري أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"إني تارك (فيكم) (١) الثقلين، (أحدهما) (٢) أكبر من الآخر: كتاب اللَّه حبل ممدود من السماء إلى الأرض" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں تم میں دو عظیم الشان چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں، ان دونوں میں سے ایک دوسری سے بڑی ہے: کتاب اللہ وہ رسی ہے جو آسمان سے لے کر زمین تک دراز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32076]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32076، ترقيم محمد عوامة 30704)