☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تلاوت میں تکلف کرنے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب فضائل القرآن← تلاوت میں تکلف کرنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 30651 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٠٢٣ - حدثنا أبو معاوية وحفص عن الأعمش عن (شقيق) (١) قال: قال عبد اللَّه: إني قد (تسمعت) (٢) (إلى) (٣) القراءة فوجدتهم متقاربين (فاقرأوا) (٤) كما علمتم، وإياكم والتنطع والاختلاف -زاد أبو معاوية: إنما هو كقول (أحدكم) (٥) : هلم (وتعال) (٦) (٧) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شقیق فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا! میں نے کچھ تلاوت کرنے والوں کو غور سے سنا تو میں نے ان کو باہم قریب پایا۔ پس جیسے تمہیں سکھایا گیا ویسے پڑھو۔ اور تکلف اور اختلاف سے بچو۔ ابو معاویہ نے یہ اضافہ کیا ہے! یہ باہمی قرب تو تم میں سے کسی ایک کے ایسے قول کی طرح ہے ھلم اور تعال یعنی دونوں کا معنی ہے آؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32023]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32023، ترقيم محمد عوامة 30651)
حدیث نمبر: 30652 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٠٢٤ - حدثنا عبيد اللَّه بن موسى عن إسماعيل بن عبد الملك عن سعيد بن جبير قال: اقرأوا القرآن (صبيانية) (١) ولا تنطعوا فيه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسماعیل بن عبد الملک فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر نے ارشاد فرمایا: قرآن کو بچگانہ انداز میں پڑھو۔ اور اس میں تکلف اختیار مت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32024]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32024، ترقيم محمد عوامة 30652)
حدیث نمبر: 30653 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٠٢٥ - حدثنا ابن إدريس عن إسماعيل عن حكيم (بن) (١) جابر قال: قال حذيفة: إن أقرأ الناس المنافق الذي لا يدع واوا ولا ألفا، (يلفه) (٢) كما تلف البقر ألسنتها، لا يجاوز ترقوته (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: یقینا لوگوں میں سے سب سے اچھا قرآن پڑھنے والا منافق ہے جو نہ کسی الف کو چھوڑتا ہے اور نہ ہی واؤ کو۔ وہ منہ کو ایسے موڑتا ہے جیسے گائے اپنی زبان کو موڑتی ہے۔ اور قرآن اس کے حلق سے تجاوز نہیں کرتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32025]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32025، ترقيم محمد عوامة 30653)
حدیث نمبر: 30654 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٠٢٦ - حدثنا أبو أسامة قال: أخبرني الثوري عن الحسن بن عمرو (عن) (١) فضيل عن إبراهيم: كانوا يكرهون أن (يعلموا) (٢) الصبي القرآن (حتى) (٣) يعقل.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت فضیل فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے فرمایا: صحابہ ناپسند کرتے تھے بچہ کو قرآن سکھانا یہاں تک کہ وہ عقلمند ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32026]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32026، ترقيم محمد عوامة 30654)