☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ان روایات کا بیان جو اللہ کے محبوب ترین کلام کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الدعاء← ان روایات کا بیان جو اللہ کے محبوب ترین کلام کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 30488 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٨٥٨ - حدثنا يحيى بن آدم قال: ثنا زهير عن منصور عن هلال بن يساف عن ربيع بن (عميلة) (١) عن سمرة بن جندب (قال: قال) (٢) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أحب الكلام إلى اللَّه أربع: سبحان اللَّه، والحمد للَّه، ولا إله إلا اللَّه، واللَّه أكبر، لا يضرك بأيهن بدأت" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سمرہ بن جندب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ کے نزدیک پسندیدہ کلام یہ چار کلمات ہیں، اللہ تمام عیوب سے پاک ہے اور سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں اور اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، اور اللہ سب سے بڑا ہے۔ کوئی نقصان والی بات نہیں کہ تو جس کلمہ کے ساتھ چاہے شروع کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31858]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31858، ترقيم محمد عوامة 30488)
حدیث نمبر: 30489 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٨٥٩ - حدثنا وكيع وأبو داود عن سفيان عن سلمة بن كهيل عن هلال عن سمرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أفضل الكلام أربع: سبحان اللَّه، والحمد للَّه، ولا إله إلا اللَّه، واللَّه أكبر، لا عليك بأيهن بدأت" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سمرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: افضل ترین کلام چار کلمات ہیں! اللہ تمام عیوب سے پاک ہے، اور سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، اور اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، اور اللہ سب سے بڑا ہے، تجھ پر کوئی گناہ نہیں جس کلمہ سے چاہے شروع کر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31859]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31859، ترقيم محمد عوامة 30489)