☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو یوں کہے: مسلمان کی دعا مقبول ہے جب تک کہ وہ ظلم یا قطع رحمی کی دعا نہ کرے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الدعاء← جو یوں کہے: مسلمان کی دعا مقبول ہے جب تک کہ وہ ظلم یا قطع رحمی کی دعا نہ کرے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 30439 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٨٠٨ - حدثنا جعفر بن عون عن مسعر (عن أبي حصين) (١) عن ذكوان عن أبي هريرة قال: دعوة المسلم مستجابة ما لم يدع بظلم، أو قطيعة رحم، أو يقول: قد دعوت فلم أجب (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ذکوان فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ نے ارشاد فرمایا: مسلمان کی دعا قبول کی جاتی ہے جب تک وہ ظلم کی دعا نہ کرے یا قطع رحمی کی دعا نہ کرے یا یوں کہے تحقیق میں نے دعا کی پس قبول نہیں کی گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31808]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31808، ترقيم محمد عوامة 30439)
حدیث نمبر: 30440 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٨٠٩ - حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن سفيان عن عاصم عن عبيد مولى (أبي رُهْم) (١) قال: مررت (على) (٢) أبي هريرة على نخل فقال: اللهم أطعمنا من ثمر لا (يأبره بنو) (٣) آدم (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبید جو کہ ابو رھم کے آزاد کردہ غلام ہیں فرماتے ہیں: کہ حضرت ابوہریرہ کے ساتھ میرا گزر کھجور کے درخت پر ہو اتو آپ نے ارشاد فرمایا: اے اللہ! ہمیں کھلا ایسی کھجو ر جس کو بنو آدم درست نہیں کرتا یعنی جنت کا پھل کھلا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31809]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31809، ترقيم محمد عوامة 30440)