☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من كان يقول (الدعاء): بأصبع ويدعو بها
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الدعاء← من كان يقول (الدعاء): بأصبع ويدعو بها
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 18
حديث رقم: 30295 مصنف ابن أبي شيبة
٣١٦٥٩ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن عاصم بن كليب عن أبيه عن وائل بن حجر قال: رأيت النبي صلى الله عليه و آله وسلم (وضع) (١) حد مرفقه الأيمن على فخذه اليمنى وحلق (بالإبهام) (٢) والوسطى ورفع التي تلي (الإبهام) (٣) يدعو بها (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت وائل بن حجر فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی دائیں کو ہنی کی انتہاء کو اپنی دائیں ران پر رکھا اور انگوٹھے اور درمیانی انگلی کے ساتھ حلقہ بنایا۔ اور شہادت کی انگلی کو بلند کر کے دعا مانگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31659]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31659، ترقيم محمد عوامة 30295)
حديث رقم: 30296 مصنف ابن أبي شيبة
٣١٦٦٠ - حدثنا وكيع عن عصام بن قدامة عن مالك بن نمير الخزاعي عن أبيه قال: رأيت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم جالسا في الصلاة واضعا يده اليمنى على فخذه [يشير بأصبعه (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت نمیر الخزاعی فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نماز میں بیٹھنے کی حالت میں دیکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے داہنے ہاتھ کو اپنی دائیں ران پر رکھا ہوا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی انگلی سے اشارہ فرما رہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31660]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31660، ترقيم محمد عوامة 30296)
حديث رقم: 30297 مصنف ابن أبي شيبة
٣١٦٦١ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن ابن عجلان عن عامر بن عبد اللَّه بن الزبير عن أبيه قال: كان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم إذا قعد يدعو وضع يده اليمنى على فخذه] (١) اليمنى، ويده اليسرى على فخذه (اليسرى) (٢) وأشار بأصبعه السبابة ووضع إبهامه ⦗٣٠٨⦘ على إصبعه الوسطى، وتلقم كفه اليسرى (ركبتيه) (٣) (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن زبیر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب بیٹھ کر دعا کرتے تھے تو اپنے دائیں ہاتھ کو دائیں ران پر رکھ لیتے اور اپنے بائیں ہاتھ کو بائیں ران پر رکھ لیتے۔ اور شہادت کی انگلی کے ساتھ اشارہ فرماتے، اس حال میں کہ انگوٹھے کو درمیانی انگلی کے سرے پر رکھتے تھے، اور اپنی بائیں ہتھیلی کو گھٹنے سے ملا دیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31661]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31661، ترقيم محمد عوامة 30297)
حديث رقم: 30298 مصنف ابن أبي شيبة
٣١٦٦٢ - حدثنا جرير عن منصور عن راشد أبي سعد عن (١) سعيد بن عبد الرحمن بن أبزى قال: كان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم إذا جلس في الصلاة وضع يده على فخذه ويشير بأصبعه في الدعاء (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن عبدالرحمن بن ابزی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب نماز کی حالت میں بیٹھتے تو اپنے ہاتھ کو اپنی ران پر رکھ لیتے۔ اور دعا میں اپنی انگلی سے اشارہ فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31662]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31662، ترقيم محمد عوامة 30298)
حديث رقم: 30299 مصنف ابن أبي شيبة
٣١٦٦٣ - حدثنا حفص بن غياث عن الأعمش عن أبي صالح عن أبي هريرة قال: أبصر النبي صلى الله عليه و آله وسلم سعدًا وهو يدعو (بأصبعيه) (١) فقال:"يا سعد أحد أحد" (٢) (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت سعد کو دیکھا کہ وہ اپنی انگلیوں کے ساتھ دعا فرما رہے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک سے کرو، ایک سے کرو۔ (یعنی ایک انگلی سے دعا کرو) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31663]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31663، ترقيم محمد عوامة 30299)
حديث رقم: 30300 مصنف ابن أبي شيبة
٣١٦٦٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي إسحاق عن (التميمي) (١) عن ابن عباس قال: هو الإخلاص -يعني الدعاء بأصبع (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت تمیمی فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: وہ تو اخلاص ہے یعنی انگلی سے دعا کرنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31664]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31664، ترقيم محمد عوامة 30300)
حديث رقم: 30301 مصنف ابن أبي شيبة
٣١٦٦٥ - حدثنا ابن علية عن سلمة بن علقمة عن محمد (عن) (١) كثير بن أفلح قال: صليت (٢) ، فلما كان في آخر القعدة قلت: هكذا، (و) (٣) (أشار) (٤) ابن علية (بإصبعيه) (٥) -فقبض ابن عمر هذه يعني اليسرى (٦) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت کثیر بن الافلح فرماتے ہیں کہ میں نے نماز پر ھی پس جب میں آخری قعدہ میں تھا، میں نے ایسے کیا: اور ابن علیہ نے اپنی انگلی کی طرف اشارہ کیا۔ تو حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اس کو بند کردیا یعنی بائیں انگلی کو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31665]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31665، ترقيم محمد عوامة 30301)
حديث رقم: 30302 مصنف ابن أبي شيبة
٣١٦٦٦ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن حجاج عن عطاء عن ابن عمر أنه كان يشير بأصبعه في الصلاة (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نماز میں اپنی انگلی کے ساتھ اشارہ کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31666]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31666، ترقيم محمد عوامة 30302)
حديث رقم: 30303 مصنف ابن أبي شيبة
٣١٦٦٧ - حدثنا وكيع عن مسعر عن أبي علقمة عن عائشة قالت: إن اللَّه وتر يحب (الوتر) (١) أن (يدعو) (٢) هكذا -وأشارت بأصبع واحدة (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو علقمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ارشاد فرمایا: اللہ ایک ہے، اللہ پسند کرتا ہے کہ اس طرح دعا مانگی جائے: اور آپ نے اپنی ایک انگلی سے اشارہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31667]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31667، ترقيم محمد عوامة 30303)
حديث رقم: 30304 مصنف ابن أبي شيبة
٣١٦٦٨ - حدثنا حفص بن غياث عن هشام عن ابن سيرين عن أبي هريرة أنه رأى رجلا يدعو بأصبعيه (كليهما) (١) فنهاه وقال: بأصبع واحد باليمنى (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ اپنی دونوں انگلیوں کے ساتھ دعا کر رہا تھا، تو آپ نے اس کو منع فرما دیا، اور ارشاد فرمایا: دائیں ہاتھ کی انگلی کے ساتھ دعا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31668]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31668، ترقيم محمد عوامة 30304)
حديث رقم: 30305 مصنف ابن أبي شيبة
٣١٦٦٩ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن ابن عجلان عن سليمان بن أبي يحيى ⦗٣١٠⦘ قال: كان أصحاب رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يأخذ بعضهم على بعض -يعني الإشارة بأصبع في الدعاء (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سلیمان بن ابی یحییٰ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ ان میں سے کچھ رکھتے تھے یعنی دعا میں انگلی سے اشارہ کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31669]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31669، ترقيم محمد عوامة 30305)
حديث رقم: 30306 مصنف ابن أبي شيبة
٣١٦٧٠ - حدثنا وكيع عن مسعر عن عبد الملك بن عمير عن ابن الزبير قال: إنكم لتدعون أفضل الدعاء هكذا -وأشار بأصبعه (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد الملک بن عمیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن الزبیر نے ارشاد فرمایا: یقینا تم لوگ دعا کرتے ہو۔ اور افضل دعا اس طرح سے ہے اور آپ نے اپنی انگلی کا اشارہ کر کے دکھایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31670]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31670، ترقيم محمد عوامة 30306)
حديث رقم: 30307 مصنف ابن أبي شيبة
٣١٦٧١ - [حدثنا وكيع عن مسعر عن معبد بن خالد عن قيس بن سعد قال: كان لا (يزاد) (١) هكذا وأشار بأصبعه] (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت معبد بن خالد فرماتے ہیں کہ حضرت قیس بن سعد نے ارشاد فرمایا: اس طرح سے زیادہ نہیں کیا جاتا تھا اور آپ نے اپنی انگلی سے اشارہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31671]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31671، ترقيم محمد عوامة 30307)
حديث رقم: 30308 مصنف ابن أبي شيبة
٣١٦٧٢ - حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا أشار الرجل بأصبعه في الصلاة فهو حسن وهو التوحيد، ولكن لا يشير بأصبعه فإنه يكره.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: جب کوئی شخص نماز میں اپنی انگلی سے اشارہ کرتا ہے تو یہ اچھی بات ہے، اور یہ توحید ہے، اور لیکن وہ اپنی دو انگلیوں سے اشارہ مت کرے۔ کیونکہ یہ مکروہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31672]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31672، ترقيم محمد عوامة 30308)
حديث رقم: 30309 مصنف ابن أبي شيبة
٣١٦٧٣ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن حجاج عن طلحة عن خيثمة أنه كان (يعقد) (١) : ثلاثًا (وخمسين) (٢) ، ويشير بأصبعه.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت طلحہ فرماتے ہیں کہ حضرت خیثمہ تریپن تک گنتے تھے اور ایک انگلی سے اشارہ کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31673]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31673، ترقيم محمد عوامة 30309)
حديث رقم: 30310 مصنف ابن أبي شيبة
٣١٦٧٤ - حدثنا (حفص) (١) بن غياث عن عثمان بن الأسود عن مجاهد أنه قال: الدعاء هكذا -وأشار بأصبع واحدة مقمعة للشيطان.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عثمان بن الاسود فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے ارشاد فرمایا: دعا تو اس طرح ہوتی ہے۔ اور آپ نے ایک انگلی سے اشارہ فرمایا۔ شیطان کو قابو رکھنے کے لیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31674]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31674، ترقيم محمد عوامة 30310)
حديث رقم: 30311 مصنف ابن أبي شيبة
٣١٦٧٥ - حدثنا وكيع عن ابن عون عن ابن سيرين قال: كانوا إذا (رأوا) (١) ⦗٣١١⦘ إنسانًا (يدعو) (٢) بأصبعيه ضربوا (إحداهما) (٣) وقالوا: إنما هو إله واحد.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ صحابہ جب بھی کسی شخص کو دیکھتے کہ وہ دو انگلیوں کے ساتھ دعا کر رہا ہے۔ تو وہ ایک انگلی کو مارتے اور کہتے: یقینا وہ ایک معبود ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31675]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31675، ترقيم محمد عوامة 30311)
حديث رقم: 30312 مصنف ابن أبي شيبة
٣١٦٧٦ - حدثنا عبيد اللَّه بن موسى عن إسرائيل عن أشعث بن أبي الشعثاء عن رجل من الأنصار حدثه عن جده أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم مر عليه وهو يدعو بيديه فقال:"أحد، فإنه أحد" (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
ایک انصاری آدمی فرماتے ہیں کہ ان کے دادا کے پاس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا گزر ہوا اس حال میں کہ وہ دو انگلیوں سے دعا کر رہے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک سے دعا کر کیونکہ وہ ایک ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31676]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31676، ترقيم محمد عوامة 30312)