☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو شخص ناپسند کرتا ہو کہ آدمی دعا کرتے ہوئے اپنے دونوں ہاتھو ں کو بلند کرے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الدعاء← جو شخص ناپسند کرتا ہو کہ آدمی دعا کرتے ہوئے اپنے دونوں ہاتھو ں کو بلند کرے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 30288 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٦٥٢ - حدثنا إسماعيل بن علية عن عبد الرحمن بن إسحاق عن عبد الرحمن ابن معاوية عن (ابن أبي ذباب) (١) عن سهل بن سعد قال: ما رأيت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم شاهرًا يديه في الدعاء على منبر ولا غيره، ولقد رأيت يديه حذو منكبيه يدعو (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سھل بن سعد فرماتے ہیں کہ میں نے نہیں دیکھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنے ہاتھوں کو دعا میں بلند کرتے ہوئے منبر پر اور نہ ہی اس کے علاوہ، اور البتہ میں نے دیکھا کہ آپ کے دونوں ہاتھ کندھوں کے برابر تھے دعا کرتے ہوئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31652]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31652، ترقيم محمد عوامة 30288)
حدیث نمبر: 30289 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٦٥٣ - حدثنا عباد بن العوام عن سعيد عن قتادة عن أنس أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم كان لا يرفع يديه في شيء من الدعاء إلا في الاستسقاء (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی بھی دعا میں اپنے ہاتھوں کو بلند نہیں کرتے تھے سوائے استسقاء کی دعا کے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31653]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31653، ترقيم محمد عوامة 30289)
حدیث نمبر: 30290 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٦٥٤ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن المسيب بن رافع عن تميم بن طرفة عن جابر بن سمرة قال: خرج علينا رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال:"مالي أراكم رافعي أيديكم كأنها أذناب خيل شمس اسكنوا في (الصلاة) (١) " (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن سمرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم پر تشریف لائے اور فرمایا: مجھے کیا ہوا کہ میں تمہارے ہاتھوں کو اٹھتا ہوا دیکھتا ہوں بدکے ہوئے گھوڑوں کی دموں کی طرح؟ تم نماز میں سکون سے رہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31654]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31654، ترقيم محمد عوامة 30290)