☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما يدعو به الرجل بين الركن والمقام
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الدعاء← ما يدعو به الرجل بين الركن والمقام
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 4
حديث رقم: 30248 مصنف ابن أبي شيبة
٣١٦١١ - حدثنا يحيى بن سعيد عن ابن جريج عن يحيى بن عبيد عن أبيه عن (عبد اللَّه) (١) بن السائب قال: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول بين الركن والحجر: ﴿رَبَّنَا ⦗٢٩٤⦘ آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ﴾ (٢) [البقرة: ٢٠١] .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن السائب فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو رکن یمانی اور حجر اسود کے درمیان یہ دعا پڑھتے ہوئے سنا ہے: اے ہمارے رب! دے ہمیں دنیا میں بھلائی اور آخرت میں بھلائی، اور ہمیں جہنم کے عذاب سے بچا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31611]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31611، ترقيم محمد عوامة 30248)
حديث رقم: 30249 مصنف ابن أبي شيبة
٣١٦١٢ - حدثنا أسباط بن محمد عن عطاء عن سعيد بن جبير قال: كان من دعاء ابن عباس الذي لا يدع بين الركن والمقام أن يقول: اللهم قنعني بما رزقتني (وبارك لي فيه) (١) ، واخلف عليّ كل غائبة لي بخير (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی دعاؤں میں سے ایک دعا یہ بھی تھی جسے وہ کبھی بھی حجر اسود اور رکن یمانی کے درمیان پڑھنا نہیں بھولتے تھے۔ اے اللہ! مجھے قناعت عطا فرما اس رزق میں جو تو نے مجھے عطا فرمایا ہے، اور تو میرے لے ا اس میں برکت عطا فرما، اور تو میرا جانشین بن جا اس غیر موجود چیز میں جس میں میرے لیے بھلائی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31612]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31612، ترقيم محمد عوامة 30249)
حديث رقم: 30250 مصنف ابن أبي شيبة
٣١٦١٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن هلال بن يساف عن أبي شعبة عن ابن عمر أنه كان يقول عند الركن والحجر: ﴿رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ﴾ (١) [البقرة: ٢٠١] .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو شعبہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما رکن یمانی اور حجر اسود کے درمیان یہ دعا پڑھا کرتے تھے، ہمارے رب! دے ہمیں خوبی دنیا میں، اور آخرت میں خوبی اور ہمیں جہنم کے عذاب سے بچا لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31613]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31613، ترقيم محمد عوامة 30250)
حديث رقم: 30251 مصنف ابن أبي شيبة
٣١٦١٤ - حدثنا أبو خالد عن ابن هرمز عن مجاهد عن ابن عباس (قال) (١) : على الركن اليماني ملك يقول: آمين فإذا مررتم به فقولوا: اللهم ﴿ (رَبَّنَا) (٢) آتِنَا ⦗٢٩٥⦘ فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ﴾ (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: کہ رکن یمانی پر ایک فرشتہ مقرر ہوتا ہے جو دعاؤں پر آمین کہتا ہے، پس جب بھی تم اس کے پاس سے گزرو تو یہ دعا پڑھو! اے اللہ! ہمارے رب دے ہمیں دنیا میں خوبی اور آخرت میں خوبی اور ہمیں جہنم کے عذا ب سے بچا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31614]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31614، ترقيم محمد عوامة 30251)