☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جب کوئی شخص حجر اسود کا استلام کرے تو یہ کلمات پڑھے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الدعاء← جب کوئی شخص حجر اسود کا استلام کرے تو یہ کلمات پڑھے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 30244 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٦٠٧ - حدثنا وكيع عن موسى بن عبيدة عن وهب بن وهب عن سعيد بن المسيب عن عمر أنه كان يقول إذا استلمه -يعني الحجر-: آمنت باللَّه وكفرت بالطاغوت (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ حضرت عمر جب حجر اسود کا استلام فرماتے تو یہ کلمات پڑھتے: میں اللہ پر ایمان لایا اور میں نے بتوں کی تکفیر کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31607]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31607، ترقيم محمد عوامة 30244)
حدیث نمبر: 30245 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٦٠٨ - (حدثنا) (١) يزيد بن هارون عن المسعودي عن أبي إسحاق عن الحارث عن علي قال: كان يقول إذا استلم الحجر: اللهم تصديقا بكتابك وسنة نبيك (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حارث فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ جب حجر اسود کا استلام فرماتے تو یہ کلمات پڑھتے، اے اللہ! تیری کتاب کی تصدیق کرتے ہوئے اور تیرے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت پر عمل کرتے ہوئے (استلام کرتا ہوں) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31608]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31608، ترقيم محمد عوامة 30245)
حدیث نمبر: 30246 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٦٠٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عبيد المكتب عن إبراهيم قال: إذا استلمت الحجر فقل: لا إله إلا اللَّه، واللَّه أكبر.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبیدالمکتب فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: جب بھی تو حجر اسود کا استلام کرے تو یہ کلمات پڑھ لیا کر: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31609]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31609، ترقيم محمد عوامة 30246)
حدیث نمبر: 30247 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٦١٠ - حدثنا معاوية بن هشام عن شريك عن أبي إسحاق عن مجاهد قال: كان يستحب أن يقال عند استلام الحجر: اللهم تصديقًا بكتابك وسنة نبيك.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے ارشاد فرمایا: مستحب ہے کہ حجر اسود کا استلام کرتے ہوئے یوں کہا جائے! اے اللہ! تیری کتاب کی تصدیق کرتے ہوئے اور تیرے نبی کی سنت پر عمل کرتے ہوئے (استلام کرتا ہوں) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31610]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31610، ترقيم محمد عوامة 30247)