☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جب کوئی عظیم امر پیش آئے تو یہ کلمات پڑھے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الدعاء← جب کوئی عظیم امر پیش آئے تو یہ کلمات پڑھے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 30203 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٥٦٦ - حدثنا أسباط بن محمد عن مطرف عن عطية عن ابن عباس في قوله تعالى: ﴿فَإِذَا نُقِرَ فِي النَّاقُورِ﴾ [المدثر: ٨] ، قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"كيف أنعم وصاحب القرن قد التقم القرن و (حنى) (١) (جبهته) (٢) (٣) (يستمع) (٤) متى يؤمر (فينفخ) (٥) "، فقال: أصحاب النبي صلى الله عليه و آله وسلم: (كيف) (٦) نقول؟ قال:"قولوا: حسبنا اللَّه ونعم الوكيل على اللَّه توكلنا" (٧) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس قول ”پس جب پھونک ماری جائے گی صور میں“، فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں کیسے خوش رہوں؟ حالانکہ صور والے نے صور کو منہ میں ڈال لیا ہے، اور اپنی پیشانی موڑ لی ہے، غور سے سن رہا ہے کہ کب حکم دیا جائے کہ صور پھونک دو؟! تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ نے فرمایا: تو ہم کیسے دعا مانگیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم یہ کلمات پڑھا کرو، ہمیں اللہ کافی ہے، اور وہ اچھا کارساز ہے، اور ہم نے اللہ پر ہی بھروسہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31566]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31566، ترقيم محمد عوامة 30203)
حدیث نمبر: 30204 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٥٦٧ - حدثنا وكيع عن زكريا عن الشعبي عن عبد اللَّه بن عمرو قال: لما ألقي إبراهيم ﵇ في (النار) (١) قال: حسبنا اللَّه ونعم الوكيل (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کہ جب حضرت ابراہیم کو آگ میں ڈالا گیا تو انہوں نے یہ کلمات پڑھے: ہمیں اللہ کافی ہے اور وہ اچھا سازگار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31567]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31567، ترقيم محمد عوامة 30204)
حدیث نمبر: 30205 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٥٦٨ - (١) حدثنا ابن فضيل عن أبي سنان عن سعيد بن جبير قال: التوكل على اللَّه جماع الإيمان.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سنان فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر نے ارشادفرمایا: اللہ پر بھروسہ کرنا ایمان کی بنیاد ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31568]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31568، ترقيم محمد عوامة 30205)