☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ایک آدمی ظلم کرے پھر کوئی شخص اس ظلم کرنے والے کے لیے بد دعا کرے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الدعاء← ایک آدمی ظلم کرے پھر کوئی شخص اس ظلم کرنے والے کے لیے بد دعا کرے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 30192 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٥٥٥ - حدثنا أبو الأحوص عن أبي حمزة عن إبراهيم عن الأسود عن عائشة قالت: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من دعا على من ظلمه فقد انتصر" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے خود پر ظلم کرنے والے کے خلاف بد دعا کی تو وہ ظلم سے محفوظ ہوجاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31555]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31555، ترقيم محمد عوامة 30192)
حدیث نمبر: 30193 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٥٥٦ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن حبيب عن عطاء عن عائشة قالت: سرقها سارق فدعت عليه، فقال لها النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"لا (تسبخي) (١) عنه" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ کسی چور نے ان کی کوئی چیز چوری کی۔ پس انہوں نے اس کے لیے بد دعا کی۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے ارشاد فرمایا: تو اس سے اس کے گناہ کو ہلکا مت کر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31556]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31556، ترقيم محمد عوامة 30193)