☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما نهي عنه أن يدعو به الرجل أو يقوله
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الدعاء← ما نهي عنه أن يدعو به الرجل أو يقوله
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 4
Hadith No.: 30188 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١٥٥٠ - حدثنا غندر عن شعبة عن منصور عن عبد اللَّه بن يسار عن حذيفة قال: قال (رسول اللَّه) (١) صلى الله عليه و آله وسلم:"لا تقولوا: ما شاء اللَّه وشاء فلان، ولكن قولوا: ما ⦗٢٧٢⦘ شاء اللَّه ثم شاء فلان" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم یوں مت کہا کرو کہ جو اللہ نے چاہا اور فلاں نے چاہا، لیکن یوں کہا کرو: جو اللہ نے چاہا اور پھر فلاں نے چاہا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31550]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31550، ترقيم محمد عوامة 30188)
Hadith No.: 30189 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١٥٥١ - حدثنا علي بن مسهر عن الأجلح عن (يزيد) (١) بن الأصم عن ابن عباس أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم سمع رجلًا يقول: ما شاء اللَّه وشاء فلان، فقال:"جعلتني (للَّه) (٢) عدلًا، قل: ما شاء اللَّه" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو یوں کہتے ہوئے سنا: جو اللہ نے چاہا اور فلاں نے چاہا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تو نے مجھے اللہ کے برابر بنادیا! تو یوں کہہ: جو کچھ اللہ نے چاہا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31551]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31551، ترقيم محمد عوامة 30189)
Hadith No.: 30190 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١٥٥٢ - حدثنا وكيع حدثنا سفيان عن عبد العزيز بن رفيع عن تميم بن طرفة الطائي عن عدي بن حاتم أن رجلًا خطب عند النبي صلى الله عليه و آله وسلم فقال: من يطع اللَّه ورسوله فقد رشد، ومن يعصهما فقد غوى، فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (١) :"بئس الخطيب أنت، قل: ومن يعص اللَّه ورسوله" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عدی بن حاتم فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس خطاب کیا پس وہ کہنے لگا: جس شخص نے اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت و فرمانبرداری کی، تحقیق وہ ہدایت پا گیا، اور جس شخص نے ان دونوں کی نافرمانی کی تحقیق وہ گمراہ ہوگیا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تو بُرا خطیب ہے، یوں کہہ: جس شخص نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31552]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31552، ترقيم محمد عوامة 30190)
Hadith No.: 30191 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١٥٥٣ - حدثنا أبو الأحوص عن مغيرة عن إبراهيم قال: خطب رجل عند النبي صلى الله عليه و آله وسلم فقال: من يطع اللَّه ورسوله فقد رشد، ومن يعصهما فقد غوى، قال: ⦗٢٧٣⦘ فتغير وجه (النبي) (١) صلى اللَّه (عليه وسلم) (٢) وكره ذلك (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم نخعی فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس خطاب کیا پس وہ کہنے لگا: جس شخص نے اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کی پس وہ ہدایت پا گیا۔ اور جس شخص نے ان دونوں کی نافرمانی کی پس وہ گمراہ ہوگیا۔ راوی فرماتے ہیں کہ: پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہرے کا رنگ متغیر ہوگیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو ناپسند فرمایا: راوی کہتے ہیں: کہ حضرت ابراہیم نخعی نے ارشاد فرمایا: پس صحابہ ناپسند کرتے تھے کہ کوئی یوں کہے: اور جس شخص نے ان دونوں کی نافرمانی کی۔ لیکن یوں کہہ سکتا ہے: اور جس شخص نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31553]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31553، ترقيم محمد عوامة 30191)