☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
آدمی جب دعا کرے تو اپنی ہتھیلیوں کے اندرونی حصہ سے کرے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الدعاء← آدمی جب دعا کرے تو اپنی ہتھیلیوں کے اندرونی حصہ سے کرے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 30018 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٣٧٧ - حدثنا حفص بن غياث عن خالد عن أبي قلابة عن (ابن) (١) محيريز قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إذا سألتم اللَّه (فاسألوه) (٢) ببطون (أكفكم) (٣) ولا (تسألوه) (٤) بظهورها" (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن محیریز فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم اللہ سے سوال کرو تو تم اپنی ہتھیلیوں کے اندرونی حصہ کے ساتھ سوال کرو۔ اور تم ہتھیلیوں کی پشت سے سوال مت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31377]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31377، ترقيم محمد عوامة 30018)
حدیث نمبر: 30019 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٣٧٨ - حدثنا حفص (١) عن ليث عن شهر قال: (المسألة) (٢) هكذا -وبسط كفه نحو وجهه، والتعوذ هكذا- وقلب كفيه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت شھر نے ارشاد فرمایا: کہ سوال کرنا اس طرح ہوتا ہے، اور انہوں نے اپنے ہاتھوں کو پھیلایا اس انداز سے کہ ہتھیلی کا رخ چہرے کی طرف تھا۔ اور فرمایا: تعوذ اس طرح ہوتا ہے۔ اور انہوں نے اپنی ہتھیلیوں کو پلٹ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31378]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31378، ترقيم محمد عوامة 30019)
حدیث نمبر: 30020 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٣٧٩ - حدثنا حسن بن موسى حدثنا حماد (بن سلمة) (١) حدثنا بشر بن حرب عن أبي سعيد الخدري أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم كان يدعو بعرفة ويرفع يديه هكذا، يجعل ظاهرهما مما يلي وجهه وباطنهما مما يلي الأرض (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید الخدری فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مقام عرفہ میں دعا مانگ رہے تھے، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ اس طرح اٹھائے ہوئے تھے کہ ہاتھ کا ظاہری حصہ چہرے کے سامنے تھا۔ اور ہاتھ کا باطنی حصہ کا رخ زمین کی طرف تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31379]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31379، ترقيم محمد عوامة 30020)
حدیث نمبر: 30021 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٣٨٠ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن ابن عجلان عن العباس بن ذريح عن ابن عباس قال: الإخلاص هكذا -وأشار بأصبعه، والدعاء هكذا- (يعني) (١) ببطون كفيه، و (الإستخارة) (٢) هكذا -ورفع يديه و (ولى) (٣) (ظهورهما) (٤) وجهه (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اخلاص اس طرح ہے اور اپنی انگلی سے اشارہ کیا اور دعا مانگنا اس طرح ہے یعنی اپنی دونوں ہتھیلیوں کے اندرونی حصہ سے اور پناہ مانگنا اس طرح ہے۔ اور پھر اپنے دونوں ہاتھوں کو بلند کیا اور ان کی پشت کو اپنے چہرے کی طرف پھیر دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31380]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31380، ترقيم محمد عوامة 30021)