☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الساعة التي يستجاب فيها الدعاء
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الدعاء← الساعة التي يستجاب فيها الدعاء
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 7
Hadith No.: 29852 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١٢٠٤ - حدثنا معن عن مالك بن أنس عن أبي حازم عن سهل بن سعد (الساعدي) (١) قال: ساعتان (تفتح) (٢) فيهما أبواب السماء، وقل داع ترد عليه ⦗١٣٧⦘ دعوته: حضرة النداء في الصلاة، والصف في سبيل اللَّه ﷿ (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو حازم فرماتے ہیں کہ حضرت سھل بن سعد ساعدی کا ارشاد ہے: دو گھڑیاں ایسی ہیں جن میں آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ دعا کرنے والے کی دعا کو واپس اس پر لوٹا دیا جاتا ہو، نماز کے لیے اذان کا وقت ہو، اور اللہ کے راستے میں جہاد کے لیے صف بندی کرتے وقت۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31204]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31204، ترقيم محمد عوامة 29852)
Hadith No.: 29853 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١٢٠٥ - حدثنا ابن فضيل عن عبد الرحمن بن إسحاق عن محارب عن ابن عمر قال: كان (يؤمر) (١) بالدعاء عند أذان المؤذنين (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت محارب بن دثار فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا ارشاد ہے کہ: مؤذنین کی اذان کے وقت دعا کا حکم کیا جاتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31205]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31205، ترقيم محمد عوامة 29853)
Hadith No.: 29854 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١٢٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن زيد العمي عن أبي إياس عن أنس قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"الدعاء بين الأذان والإقامة لا (يرد) (١) " (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے: اذان اور اقامت کے درمیان کی جانے والی دعا ر د نہیں کی جاتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31206]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31206، ترقيم محمد عوامة 29854)
Hadith No.: 29855 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١٢٠٧ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عثمان بن الأسود عن أبي (مرارة) (١) عن مجاهد قال: أفضل الساعات مواقيت الصلاة، فادع فيها.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو مرارہ فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد کا ارشاد ہے: افضل ترین گھڑیاں نماز کے اوقات ہیں پس تم ان میں دعا مانگو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31207]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31207، ترقيم محمد عوامة 29855)
Hadith No.: 29856 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١٢٠٨ - حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا عمار بن رزيق عن أبي إسحاق عن أبي بردة قال: إن الساعة التي يستجاب فيها لمن دعا يوم الجمعة: حين يقوم الإمام في الصلاة حتى ينصرف منها.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت ابو بردہ کا ارشاد ہے بیشک جمعہ کے دن وہ گھڑی جس میں دعا کرنے والے کی دعا قبول کی جاتی ہے وہ یہ ہے: جب امام نماز کے لیے کھڑا ہوتا ہے یہاں تک کہ وہ نماز سے لوٹ جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31208]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31208، ترقيم محمد عوامة 29856)
Hadith No.: 29857 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١٢٠٩ - حدثنا عبيد اللَّه أخبرنا إسرائيل عن أبي إسحاق عن بريد بن أبي مريم عن أنس قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن الدعاء لا يرد بين الأذان والإقامة فادعوا" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے: اذان اور اقامت کے مابین کی جانے والی دعا کبھی رد نہیں ہوتی، پس تم لوگ اس میں دعا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31209]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31209، ترقيم محمد عوامة 29857)
Hadith No.: 29858 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١٢١٠ - حدثنا أحمد بن عبد الملك بن واقد أخبرنا الحارث بن مرة حدثنا يزيد الرقاشي عن أنس قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إذا كان عند الأذان فتحت أبواب السماء واستجيب الدعاء، وإذا كان عند الإقامة لم ترد دعوة" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے: جب اذان کا وقت ہوتا ہے، تو آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، اور دعا قبول کی جاتی ہے، اور جب اقامت کا وقت ہوتا ہے تب تو دعا بالکل بھی رد نہیں کی جاتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31210]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31210، ترقيم محمد عوامة 29858)