☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو آدمی رات کو نیند سے جاگ جائے تو وہ کیا دعا کرے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الدعاء← جو آدمی رات کو نیند سے جاگ جائے تو وہ کیا دعا کرے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 29848 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٢٠٠ - حدثنا ابن فضيل عن عبد الرحمن بن إسحاق عن القاسم بن عبد الرحمن عن (عبد اللَّه) (١) بن مسعود أنه قال: من تعار من الليل فقال: لا إله إلا أنت، رب ظلمت نفسي فاغفر لي، (إلا) (٢) خرج من ذنوبه كما تخرج الحية من سلخها (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قاسم بن عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جو شخص رات کو نیند سے جاگ جائے پھر وہ یہ کلمات کہہ لیا کرے: نہیں ہے کوئی معبود سوائے تیرے، اے میرے مالک! میں نے اپنی جان پر ظلم کیا ہے تو میری مغفرت فرما دے، تو وہ شخص گناہوں سے اس طرح پاک و صاف ہو کر نکلے گا جیسے سانپ اپنی کچیلی سے نکلتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31200]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31200، ترقيم محمد عوامة 29848)
حدیث نمبر: 29849 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٢٠١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عمرو بن مرة عن سالم بن أبي الجعد ⦗١٣٦⦘ عن زيد بن صوحان عن سلصان أنه كان إذا تعار من الليل قال: سبحان رب النبيين و (إله) (١) المرسلين (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زید بن صوحان فرماتے ہیں: حضرت سلمان جب رات کو نیند سے بیدار ہوجاتے تو فرماتے: پاک ہے وہ ذات جو نبیوں کو پالنے والا ہے اور رسولوں کا معبود ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31201]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31201، ترقيم محمد عوامة 29849)
حدیث نمبر: 29850 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٢٠٢ - حدثنا إسحاق بن منصور عن هريم عن عبد الرحمن بن إسحاق عن أبي كثير مولى أم سلمة أن أم سلمة كانت إذا تعارت من الليل تقول: رب اغفر وارحم واهد السبيل الأقوم (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو کثیر جو کہ ام المؤمنین ام سلمہ کے آزاد کردہ غلام فرماتے ہیں: حضرت ام سلمہ جب رات کو نیند سے جاگ جاتیں تو یہ دعا فرماتیں: میرے مالک! تو بخشش فرما اور رحم فرما، اور سیدھے راستہ کی طرف ہدایت نصیب فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31202]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31202، ترقيم محمد عوامة 29850)
حدیث نمبر: 29851 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٢٠٣ - حدثنا بكر بن عبيد (حدثنا) (١) عيسى بن المختار عن محمد بن أبي ليلى عن أبي إسحاق عن أبي الأحوص عن (عبد اللَّه) (٢) أنه كان إذا تحرك من الليل قال: ﴿يَاأَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَكُمْ بُرْهَانٌ مِنْ رَبِّكُمْ وَأَنْزَلْنَا إِلَيْكُمْ نُورًا مُبِينًا﴾ (٣) [النساء: ١٧٤] .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو الاحوص فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ جب رات کو جاگ جاتے تو فرماتے: اے لوگو! (تحقیق تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے دلیل آچکی، اور ہم نے تمہاری طرف کھلے روشن نور کو اتارا)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31203]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31203، ترقيم محمد عوامة 29851)