☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
العزم (في) الدعاء
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الدعاء← العزم (في) الدعاء
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 5
Hadith No.: 29772 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١١٢٠ - حدثنا ابن علية عن عبد العزيز بن صهيب عن أنس قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إذا دعا أحدكم فليعزم في الدعاء، ولا يقل: اللهم إن شئت (١) ، فإن اللَّه لا مستكره (له) (٢) " (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ: جب بھی تم میں سے کوئی ایک دعا کرے تو اس کو چاہیے پختہ یقین کے ساتھ دعا کرے، ایسا مت کہے: اے اللہ! اگر تو چاہے تو مجھے عطا فرما، پس یقینا اللہ تعالیٰ کو کوئی مجبور نہیں کرسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31120]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31120، ترقيم محمد عوامة 29772)
Hadith No.: 29773 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١١٢١ - حدثنا ابن إدريس عن ابن عجلان عن أبي الزناد عن الأعرج عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا يقل أحدكم: (اللهم) (١) اغفر لي إن شئت وليعزم في المسألة، فإنه لا مكره له" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ تم میں سے کوئی ایسا مت کہے: اگر تو چاہے تو میری بخشش فرما، بلکہ اس کو چاہیے کہ وہ اپنی دعا میں پختہ یقین پیدا کرے، پس یقینا اللہ کو کوئی مجبور نہیں کرسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31121]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31121، ترقيم محمد عوامة 29773)
Hadith No.: 29774 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١١٢٢ - حدثنا ابن عيينة عن داود عن الشعبي قال: قالت عائشة لابن أبي السائب (قاص) (١) أهل مكة: اجتنب السجع في الدعاء، فإني عهدت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم وأصحابه وهم لا يفعلون ذلك (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
امام شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ابن ابی السائب جو کہ اہل مکہ کا قصہ گو ہے سے فرمایا: تم دعا میں تکلف اختیار کرنے سے بچو، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کے اصحاب سے واقف ہوں، وہ لوگ تکلف نہیں کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31122]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31122، ترقيم محمد عوامة 29774)
Hadith No.: 29775 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١١٢٣ - حدثنا عفان قال: حدثنا الأسود بن شيبان قال: حدثنا (أبي) (١) نوفل ⦗١١٠⦘ (ابن أبي عقرب) (٢) عن عائشة قالت: كان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يحب الجوامع من الدعاء ويدع ما (بين) (٣) ذلك (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جامع دعاؤں کو پسند فرماتے تھے اور جو اس کے درمیان ہوتیں وہ چھوڑ دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31123]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31123، ترقيم محمد عوامة 29775)
Hadith No.: 29776 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١١٢٤ - حدثنا (سهل) (١) بن يوسف عن حميد عن أبي الصديق عن أبي سعيد قال: (إذا) (٢) سألتم اللَّه فاعزموا، فإن اللَّه لا مستكره (له) (٣) (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ: جب تم اللہ سے سوال کرو تو پختہ یقین کے ساتھ کرو، پس یقینا اللہ تعالیٰ کو کوئی مجبور نیں کرسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31124]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31124، ترقيم محمد عوامة 29776)