☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس شخص کے بیان میں جو چھوٹی بچی سے زنا کرے، اس پر کیا سزا لاگو ہوگی؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحدود← اس شخص کے بیان میں جو چھوٹی بچی سے زنا کرے، اس پر کیا سزا لاگو ہوگی؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 29574 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٩١١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن سفيان بن حسين عن الحسن قال: إذا زنى الرجل بالصبية جلد، ولم يرجم، وليس على الصبية شيء، وإذا زنى غلام بامرأة جلدت ولم ترجم، وعلى الغلام تعزير.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سفیان بن حسین فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: جب آدمی چھوٹی بچی سے زنا کرے تو اسے کوڑے مارے جائیں گے اور اسے سنگسار نہیں کیا جائے گا اور اس بچی پر کچھ لازم نہیں ہوگا اور جب کوئی بچہ کسی عورت سے زنا کرے تو اس عورت کو کوڑے مارے جائیں گے اور اس عورت کو سنگسار نہیں کیا جائے گا اور اس بچہ پر شرعی حد سے کم سزا ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30911]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30911، ترقيم محمد عوامة 29574)
حدیث نمبر: 29575 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٩١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن المغيرة عن إبراهيم في رجل افتض صبية قال: عليه عقرها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے کسی بچی کا پردہ بکارت زائل کردیا ہو آپ نے فرمایا: اس پر اس بچی کے لیے وطی بالشبہ کا مہر لازم ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30912]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30912، ترقيم محمد عوامة 29575)