☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس آدمی کے بیان میں جو آدمی کی اس کے قبیلہ کی شاخ سے نفی کر دے، اس پر کیا سزا لاگو ہوگی؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحدود← اس آدمی کے بیان میں جو آدمی کی اس کے قبیلہ کی شاخ سے نفی کر دے، اس پر کیا سزا لاگو ہوگی؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 29556 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٨٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر في الرجل ينفي الرجل من فخذه قال: لا يضرب إلا أن ينفيه من أبيه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر سے اس شخص کے بارے میں مروی ہے جو آدمی کی اس کے قبیلہ کی شاخ سے نفی کر دے۔ آپ نے فرمایا: اسے نہیں مارا جائے گا مگر یہ کہ وہ اس کی اس کے باپ سے نفی کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30891]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30891، ترقيم محمد عوامة 29556)
حدیث نمبر: 29557 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٨٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن رجل عن الحكم قال: إذا قال: لست من بني تميم قال: يضرب.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سفیان کسی آدمی سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت حکم نے ارشاد فرمایا: جب کوئی یوں کہے کہ تو قبیلہ بنو تمیم میں سے نہیں ہے۔ آپ نے فرمایا: اسے مارا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30892]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30892، ترقيم محمد عوامة 29557)