☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ان لوگوں کے بیان میں جن پر نقب لگائی گئی سو انہوں نے مدد کے لیے پکارا تو انہوں نے ایسے لوگوں کو پایا جنہوں نے چوری کی پس ان کو پکڑ لیا گیا درانحالیکہ کچھ کے پاس وہ سامان تھا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحدود← ان لوگوں کے بیان میں جن پر نقب لگائی گئی سو انہوں نے مدد کے لیے پکارا تو انہوں نے ایسے لوگوں کو پایا جنہوں نے چوری کی پس ان کو پکڑ لیا گیا درانحالیکہ کچھ کے پاس وہ سامان تھا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 29523 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٨٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: أخبرني معمر (عن خصيف) (١) قال: فقد قوم متاعا لهم من بيتهم، فرأوا نقبا في البيت فخرجوا ينظرون فإذا رجلان يسعيان، فأدركوا أحدهما معه متاعهم، وأفلتهم الآخر، قال: ⦗٢٥⦘ (فأتينا) (٢) به فقال: لم أسرق شيئًا، وإنما أستأجرني هذا الذي أفلت (و) (٣) دفع إليَّ هذا المتاع لأحمله له، لا أدري من أين جاء به؟ قال خصيف: فكتب به إلى عمر بن عبد العزيز فكتب أن (ينكله) (٤) (ويخلده) (٥) السجن، ولا يقطعه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت خصیف نے ارشاد فرمایا: کچھ لوگوں نے اپنا کچھ سامان گھر سے گم پایا انہوں نے گھر میں نقب لگی دیکھی، تو وہ دیکھنے کے لیے نکلے، دو آدمیوں کو چلتے ہوئے دیکھا، انہوں نے ان میں سے ایک کو پکڑ لیا جس کے پاس سامان تھا اور دوسرا ان سے جان چھڑا کر بھاگ گیا۔ وہ لوگ اسے لے آئے، وہ کہنے لگا: میں نے کوئی چیز چوری نہیں کی، مجھے تو اس شخص نے اجرت پر رکھا تھا جو بھاگ گیا اور اس نے یہ سامان میرے حوالہ کیا تھا تاکہ میں اس کو اٹھا لوں۔ میں نہیں جانتا کہ وہ کہاں سے لایا تھا؟ حضرت خصیف نے فرمایا: اس بارے میں حضرت عمر بن عبدالعزیز کو خط لکھا گیا: آپ نے جواب لکھا: اس کو سخت سزا دی جائے گی اور اس کو جیل میں ڈال دیا جائے گا اور اس کا ہاتھ نہیں کٹے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30854]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30854، ترقيم محمد عوامة 29523)
حدیث نمبر: 29524 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٨٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن إسماعيل بن أبي خالد عن عامر في رجل أخذ من رجل ثوبًا فقال: سرقته؟ فقال: إنما أخذته بحق لي عليه، فقال الشعبي: لا حد عليه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسماعیل بن ابی خالد فرماتے ہیں کہ حضرت عامر سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے کسی آدمی سے کپڑا لیا، پس وہ کہنے لگا: تو نے یہ چوری کیا ہے، اس نے کہا: بیشک میں نے یہ کپڑا لیا ہے اپنے اس حق کے عوض جو اس پر لازم تھا، تو اس کا کیا حکم ہے؟ حضرت شعبی نے فرمایا: اس پر حد جاری نہں ا ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30855]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30855، ترقيم محمد عوامة 29524)