☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ام ولدہ کے بدکاری کرنے کا بیان اس پر کیا سزا لاگو ہوگی؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحدود← ام ولدہ کے بدکاری کرنے کا بیان اس پر کیا سزا لاگو ہوگی؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 29507 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٨٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (عباد) (١) بن العوام عن عمر بن عامر عن حماد عن إبراهيم أن عليًا وعبد اللَّه اختلفا في أم ولد بغت، فقال ⦗٢١⦘ علي: تجلد ولا نفي عليها (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عبداللہ بن مسعود نے اس ام ولدہ کے حکم میں اختلاف کیا ہے جس نے بدکاری کی ہو۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اسے کوڑے مارے جائیں گے اور اس پر جلاوطنی کی سزا لاگو نہیں ہوگی اور حضرت عبداللہ بن مسعود نے فرمایا: اسے کوڑے مارے جائیں گے اور اس کو جلاوطن کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30836]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30836، ترقيم محمد عوامة 29507)
حدیث نمبر: 29508 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٨٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا إسرائيل عن منصور عن إبراهيم في أم الولد تفجر قال: يقام عليها حد الأمة، وهي على (منزلتها) (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سے اس ام ولدہ کے بارے میں مروی ہے جو بدکاری کرلے، آپ نے فرمایا: اس پر باندی کی حد قائم کی جائے گی اور وہ اسی کے درجہ میں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30838]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30838، ترقيم محمد عوامة 29508)