☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
با ب ہے اس حاکم کے بیان میں جو آدمی کو کسی سزا کے کام میں مبتلا دیکھے اس حال میں کہ حاکم تنہا تھا کیا اس شخص پر حد قائم کی جائے گی یا نہیں؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحدود← با ب ہے اس حاکم کے بیان میں جو آدمی کو کسی سزا کے کام میں مبتلا دیکھے اس حال میں کہ حاکم تنہا تھا کیا اس شخص پر حد قائم کی جائے گی یا نہیں؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 29480 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٨٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن (عبد الكريم) (١) عن عكرمة قال: قال عمر لعبد الرحمن بن عوف: أرأيت لو كنت القاضي والوالي ثم أبصرت إنسانا على حد، أكنت مقيما عليه؟ قال: لا، حتى يشهد معي غيري، قال: أصبت ولو قلت غير (ذلك) (٢) لم (تجد) (٣) (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے حضرت عبدالرحمن بن عوف سے دریافت کیا؍ تمہاری کیا رائے ہے کہ اگر تم قاضی اور حاکم ہو پھر تم کسی شخص کو کسی حد کے کام میں مبتلا دیکھو تو کیا تم اس پر حد قائم کرو گے یا نہیں؟ انہوں نے جواب دیا: نہیں، یہاں تک کہ اس کے ساتھ کوئی اور بھی گواہی دے آپ نے فرمایا: تم نے درست بات کی اور اگر تم اس کے علاوہ کوئی بات کہتے تو تم صحیح نہ ہوتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30807]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30807، ترقيم محمد عوامة 29480)
حدیث نمبر: 29481 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٨٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان قال: سمعت حمادا يقول: سمعنا أن الحاكم يجوز قوله فيما اعترف عنده إلا الحدود.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حماد کو یوں فرماتے ہوئے سنا: یقینا حاکم کا قول ان معاملات میں جائز ہے جس کا اس کے سامنے اعتراف کیا گیا سوائے حدود کے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30808]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30808، ترقيم محمد عوامة 29481)