☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس آدمی کے بیان میں جو اپنی بیوی کو یوں کہہ دے: میں نے تجھ سے شادی کرنے سے پہلے تجھے زنا کرتے ہوئے دیکھا تھا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحدود← اس آدمی کے بیان میں جو اپنی بیوی کو یوں کہہ دے: میں نے تجھ سے شادی کرنے سے پہلے تجھے زنا کرتے ہوئے دیکھا تھا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 29447 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٧٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن سعيد عن قتادة عن سعيد بن المسيب في رجل قال لامرأته: رأيتك تزنين قبل أن (تكوني) (١) عندي، قال سعيد: حد ولا ملاعنة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے اپنی بیوی کو یوں کہہ دیا: تجھے میں نے میرے پاس ہونے سے پہلے کبھی زنا کرتے ہوئے دیکھا تھا، حضرت سعید نے فرمایا: اس پر حد قذف لگائی جائے گی اور لعان نہیں ہوگا اور حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: نہ حد قذف ہوگی اور نہ لعان ہوگا۔ اس لیے کہ اس نے اس عورت کو اس وقت کہا ہے جبکہ وہ اس کے پاس تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30772]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30772، ترقيم محمد عوامة 29447)
حدیث نمبر: 29448 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٧٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مبارك عن ابن جريج عن عطاء في رجل قال: لامرأته زنيت وأنت أمة؟ قال: يحد.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء سے ایک آدی کے بارے میں مروی ہے جس نے اپنی بیوی کو یوں کہا: تو نے زنا کیا تھا درآنحالیکہ تو باندی تھی۔ آپ نے فرمایا: اس پر حد لگائی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30774]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30774، ترقيم محمد عوامة 29448)