☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس آدمی کے بیان میں جو آدمی کو یوں کہے: اے زانیہ کے بیٹے، اس کی سزا کیا ہوگی؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحدود← اس آدمی کے بیان میں جو آدمی کو یوں کہے: اے زانیہ کے بیٹے، اس کی سزا کیا ہوگی؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 29359 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٦٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن أبي عدي عن أشعث عن الحسن قال: إذا قال: يا ابن الزانيين، (قال) (١) : يجلد حدين.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: جب وہ یوں کہے: اے دو زانیوں کے بیٹے! تو اس کہنے والے کو دو حدیں لگائی جائیں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30680]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30680، ترقيم محمد عوامة 29359)
حدیث نمبر: 29360 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٦٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مبارك عن حسين عن مكحول في رجل قال لرجل: يا زان يا ابن الزانية، قال: يضرب حدين.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حصین فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے ایک آدمی کو یوں کہا: اے زانی اور زانیہ عورت کے بیٹے، آپ نے فرمایا: اس کو دو سزائیں دی جائیں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30681]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30681، ترقيم محمد عوامة 29360)