☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس آدمی کے بیان میں جو باندی سے شادی کرے پھر بدکاری کرے اس پر کیا سزا جاری ہوگی؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحدود← اس آدمی کے بیان میں جو باندی سے شادی کرے پھر بدکاری کرے اس پر کیا سزا جاری ہوگی؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 29334 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٦٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (وكيع) (١) عن علي بن مبارك عن يحيى بن أبي كثير عن عكرمة و (سليمان) (٢) بن يسار في الرجل يتزوج الأمة، (و) (٣) لم يكن تزوج حرة قبلها، ثم يفجر، قال سليمان بن يسار: يرجم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن ابی کثیر فرماتے ہیں کہ حضرت عکرمہ اور حضرت سلیمان بن یسار سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے باندی سے شادی کی اور اس نے اس سے قبل کسی آزاد سے شادی نہیں کی تھی پھر اس نے بدکاری کرلی۔ حضرت سلیمان بن یسار نے فرمایا: اسے سنگسار کردیا جائے اور حضرت عکرمہ نے فرمایا: اسے کوڑے مارے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30653]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30653، ترقيم محمد عوامة 29334)
حدیث نمبر: 29335 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٦٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن عبد الملك عن عطاء قال: سئل عن رجل زنا وله سراري؟ قال: يجلد ولا يرجم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبدالملک فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء سے ایک آدمی کے متعلق سوال کیا گیا جس نے زنا کیا درآنحالیکہ اس کی بہت سی باندیاں تھیں؟ آپ نے فرمایا: اسے کوڑے مارے جائیں گے اور سنگسار نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30655]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30655، ترقيم محمد عوامة 29335)
حدیث نمبر: 29336 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٦٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن أشعث، عن الحكم وحماد عن إبراهيم قال: لا يحصن الحر (بيهودية) (١) ولا نصرانية ولا بأمة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم اور حضرت حماد فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: آزاد شخص یہودی عورت سے محصن نہیں بنتا نہ ہی عیسائی عوت سے اور نہ ہی باندی سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30656]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30656، ترقيم محمد عوامة 29336)
حدیث نمبر: 29337 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٦٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري عن عبيد اللَّه بن عبد اللَّه بن عتبة أو عبد اللَّه بن عتبة أن (١) مروان سأله عن الحر (يكون) (٢) تحته الأمة ثم يصيب فاحشة، قال: يرجم قال: عمن تأخذ هذا؟ قال: ⦗٤٨٤⦘ أدركنا أصحاب رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقولونه (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبید اللہ بن عبداللہ بن عتبہ یا حضرت عبداللہ بن عتبہ سے مروان نے اس آزاد آدمی کے متعلق سوال کیا جس کے ماتحت باندی ہو اور وہ زنا کرے؟ آپ نے فرمایا: اسے سنگسار کردیا جائے گا۔ مروان نے پوچھا: آپ نے کس سے یہ حکم لیا ہے؟ آپ نے فرمایا: ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کو یوں کہتے ہوئے پایا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30657]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30657، ترقيم محمد عوامة 29337)
حدیث نمبر: 29338 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٦٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن أنه كان يقول: لا تحصن الأمة الحر، ولا العبدُ الحرةَ.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یونس فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری فرمایا کرتے تھے کہ باندی آزاد مرد کو محصن نہیں بنا سکتی اور غلام آزاد عورت کو محصن نہیں بنا سکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30658]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30658، ترقيم محمد عوامة 29338)
حدیث نمبر: 29339 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٦٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن (سعيد) (١) عن قتادة عن الحسن وهو قول قتادة أنهما كانا يقولان في الحرة تحت العبد (تزني) (٢) : السنة (أنها) (٣) ترجم، وفي الحر تحته الأمة لا يرجم (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ اور حضرت حسن بصری فرمایا کرتے تھے اس آزاد عورت کے بارے میں جو غلام کے ماتحت ہونے کے باوجود زنا کرلے تو اس کو سنگسار کیا جائے گا اور اس آزاد شخص کے بارے میں جس کے ماتحت باندی ہو اس کو سنگسار نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30659]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30659، ترقيم محمد عوامة 29339)
حدیث نمبر: 29340 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٦٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن سعيد عن الفضل عن يحيى بن أبي كثير أن سليمان بن يسار قال: أحصنها وأحصنته.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن ابی کثیر فرماتے ہیں کہ حضرت سلیمان بن یسار نے فرمایا: غلام آزاد عورت کو اور آزاد غلام عورت کو محصن بنا دے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30660]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30660، ترقيم محمد عوامة 29340)
حدیث نمبر: 29341 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٦٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن سعيد عن قتادة عن سعيد ابن المسيب قال: أحصنها و (أحصنته) (١) قال: (الحر) (٢) الآن مرجوم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب نے ارشاد فرمایا: غلام آزاد عورت کو اور باندی آزاد مرد کو محصن بنادیں گے۔ آپ نے فرمایا: آزاد اب سے سنگسار کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30661]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30661، ترقيم محمد عوامة 29341)
حدیث نمبر: 29342 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٦٦٢ - [حدثنا أبو بكر قال: أخبرنا ابن إدريس عن ليث عن مجاهد قال: قدمت المدينة وقد أجمعوا على عبد أحصن بحرة أن يرجم إلا عكرمة، فإنه قال: عليه نصف الحد] (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت مجاھد نے فرمایا میں مدینہ آیا اس حال میں کہ سب فقہاء نے اتفاق کرلیا تھا ایک غلام پر جو کسی آزاد عورت سے محصن ہوا تھا کہ اسے سنگسار کردیا جائے سوائے حضرت عکرمہ کے کہ انہوں نے فرمایا: اس پر آدھی سزا جاری ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30662]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30662، ترقيم محمد عوامة 29342)
حدیث نمبر: 29343 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٦٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن سعيد عن أبي معشر عن إبراهيم في العبد تكون تحته الحرة، والحر (يكون) (١) تحته الأمة، فيزني أحدهما، قال: ليس على واحد منهما رجم حتى (يكونا) (٢) حرين مسلمين.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو معشر فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سے اس غلام کے بارے میں کہ آزاد عورت اس کے ماتحت ہو یا وہ آزاد شخص جس کے ماتحت باندی ہو ان میں سے کسی نے زنا کرلیا ہو ان کے بارے میں مروی ہے آپ نے فرمایا: ان میں سے کسی پر سنگسار کی سزا جاری نہیں ہوگی یہاں تک کہ وہ دونوں آزاد مسلمان ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30663]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30663، ترقيم محمد عوامة 29343)
حدیث نمبر: 29344 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٦٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن ليث عن مجاهد قال: إحصان الأمة أن تنكح الحر، وإحصان العبد أن ينكح الحرة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت مجاھد نے ارشاد فرمایا: باندی کے شادی شدہ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ وہ آزاد سے نکاح کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30664]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30664، ترقيم محمد عوامة 29344)