☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس آدمی کے بیان میں جو رمضان میں شراب پیتا ہوا پایا گیا، اس کی سزا کیا ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحدود← اس آدمی کے بیان میں جو رمضان میں شراب پیتا ہوا پایا گیا، اس کی سزا کیا ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 29284 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٦٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن حجاج عن عطاء بن أبي مروان عن أبيه قال: (أتي) (١) علي برجل شرب خمرا في رمضان، فجلده ثمانين وعزره عشرين (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو مروان فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس ایک آدمی لایا گیا جس نے رمضان کے مہینہ میں شراب پی تھی تو آپ نے اس کو اسی کوڑے مارے اور بیس کوڑے حد سے زائد سزا کے طور پر مارے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30600]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30600، ترقيم محمد عوامة 29284)
حدیث نمبر: 29285 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٦٠١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن حجاج عن أبي سنان البكري قال: أتي محمر برجل شرب خمرًا في رمضان، فضربه ثمانين وعزره عشرين (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سنان البکری فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کے پاس ایک آدمی لایا گیا جس نے رمضان میں شراب پی تھی تو آپ نے اسے اسی کوڑے مارے اور بیس کوڑے آپ نے حد سے زائد سزا کے طور پر مارے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30601]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30601، ترقيم محمد عوامة 29285)
حدیث نمبر: 29286 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٦٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن حجاج عن أبي إسحاق عن الأسود بن هلال عن عبد اللَّه مثله (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسود بن ھلال نے حضرت عبداللہ بن مسعود سے بھی مذکورہ ارشاد نقل کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30602]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30602، ترقيم محمد عوامة 29286)