☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جھپٹی ہوئی چیز کے بیان میں کیا اس میں کاٹنے کی سزا ہوگی یا نہیں؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحدود← جھپٹی ہوئی چیز کے بیان میں کیا اس میں کاٹنے کی سزا ہوگی یا نہیں؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 29253 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٥٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن ابن جريج عن أبي الزبير عن جابر قال: ليس على المختلس ولا على المستلب ولا الخائن قطع (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرات ابو الزبیر فرماتے ہیں کہ حضرت جابر نے ارشاد فرمایا: چیز جھپٹنے والے پر اور لوٹنے والے پر اور خیانت کرنے والے پر ہاتھ کاٹنے کی سزا جاری نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30568]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30568، ترقيم محمد عوامة 29253)
حدیث نمبر: 29254 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٥٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو عاصم عن ابن جريج عن أبي الزبير عن جابر (رفعه بنحوه) (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو الزبیر سے حضرت جابر کا مذکورہ ارشاد اس سند سے مرفوعاً منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30569]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30569، ترقيم محمد عوامة 29254)
حدیث نمبر: 29255 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٥٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مبارك عن معمر عن الزهري أن مروان سأل زيد بن ثابت عن الخلسة فلم ير فيها قطعًا (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زھری فرماتے ہیں کہ مروان نے حضرت زید بن ثابت سے چیز جھپٹنے کے متعلق سوال کیا؟ آپ نے اس میں ہاتھ کاٹنے کی رائے نہیں رکھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30570]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30570، ترقيم محمد عوامة 29255)
حدیث نمبر: 29256 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٥٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن حجاج عن الحكم قال: قال علي: ليس على المختلس قطع (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: چیز جھپٹنے والے پر کاٹنے کی سزا جاری نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30571]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30571، ترقيم محمد عوامة 29256)
حدیث نمبر: 29257 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٥٧٢ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر عن سعيد عن قتادة عن خلاس أن عليًا لم يكن يقطع في الخلسة] (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خلاس فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے چیز جھپٹنے میں ہاتھ نہیں کاٹا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30572]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30572، ترقيم محمد عوامة 29257)
حدیث نمبر: 29258 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٥٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر عن سعيد عن قتادة أن غلاما اختلس طوقا فرفع إلى (عدي) (١) (٢) بن أرطأة، فسأل الحسن عن ذلك فقال: لا قطع ⦗٤٦٧⦘ عليه، وسأل عن ذلك أياس بن معاوية، فأمر بقطعه، فلما اختلفا كتب في ذلك إلى عمر بن عبد العزيز، فكتب إليه عمر: إن العرب كانت تدعوها عدوة الظهيرة، لا قطع عليه (و) (٣) لكن أوجع ظهره وأطل حبسه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ ایک غلام نے طوق جھپٹ لیا یہ معاملہ حضرت عدی بن ارطاۃ کے سامنے پیش کیا گیا تو آپ نے اس بارے میں حضرت حسن بصری سے پوچھا؟ انہوں نے فرمایا: اس پر ہاتھ کاٹنے کی سزا جاری نہیں ہوگی۔ اور آپ نے حضرت ایاس بن معاویہ سے پوچھا؟ انہوں نے اختلاف کا ا تو آپ نے حضرت عمر بن عبدالعزیز کو خط لکھا حضرت عمر نے آپ کو جواب لکھا: بیشک اہل عرب اس کو دن کی چوری پکارتے تھے اس پر ہاتھ کاٹنے کی سزا جاری نہیں ہوگی لیکن تم اس کی کمر کو تکلیف پہنچاؤ اور اس کو لمبی قید میں رکھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30573]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30573، ترقيم محمد عوامة 29258)
حدیث نمبر: 29259 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٥٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن هشام أن عديًا رفع إليه رجل اختلس خلسة، فقال أياس: عليه القطع، وقال الحسن: لا قطع عليه، فكتب عدي إلى عمر بن عبد العزيز فقال: ليس عليه قطع، قال: وكانت العرب (تسميها) (١) عدوة الظهيرة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت عدی کے پاس ایک معاملہ پیش کیا گیا کہ ایک آدمی نے کوئی چیز جھپٹ لی تھی۔ حضرت ایاس نے فرمایا: اس پر ہاتھ کاٹنے کی سزا جاری ہوگی اور حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: اس پر ہاتھ کاٹنے کی سزاجاری نہیں ہوگی تو حضرت عدی نے اس بارے میں حضرت عمربن عبدالعزیز کو خط لکھا تو آپ نے فرمایا: اس پر ہاتھ کاٹنے سزا جاری نہیں ہوگی اس لیے کہ اہل عرب اسے دن کی چوری پکارتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30574]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30574، ترقيم محمد عوامة 29259)
حدیث نمبر: 29260 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٥٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن الحسن (و) (١) محمد قالا: ليس في الخلسة قطع.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن بصری فرماتے ہیں کہ حضرت محمد نے ارشاد فرمایا: جھپٹنے میں ہاتھ کاٹنے کی سزا نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30575]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30575، ترقيم محمد عوامة 29260)