☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس عورت کے بیان میں جو اپنی عدت کے دوران شادی کرلے، کیا اس پر حد لگے گی؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحدود← اس عورت کے بیان میں جو اپنی عدت کے دوران شادی کرلے، کیا اس پر حد لگے گی؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 29147 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٤٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن سعيد عن قتادة قال: قلت لسعيد بن المسيب: إن تزوجها في عدتها عمدًا؟ قال: يقام عليها الحد.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب سے دریافت کیا: اگر عورت جان بوجھ کر اپنی عدت کے دوران شادی کرلے؟ آپ نے فرمایا: اس پر حد قائم کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30457]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30457، ترقيم محمد عوامة 29147)
حدیث نمبر: 29148 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٤٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري أن مروان جلدهما أربعين أربعين وفرق بينهما، فقال (له) (١) قبيصة بن ذؤيب: (لو) (٢) خففت فجلدتهما عشرين عشرين (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زھری فرماتے ہیں کہ مروان نے ان دونوں میاں بیوی کو چالیس چالیس کوڑے مارے اور ان دونوں کے درمیان تفریق کردی۔ اس پر حضرت قبیصہ بن ذؤیب نے اس سے فرمایا: اگر تو تخفیف کرتا اور ان کو بیس بیس کوڑے مار دیتا تو بہتر تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30458]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30458، ترقيم محمد عوامة 29148)
حدیث نمبر: 29149 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٤٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر شعبی اور حضرت ابراہیم سے ایک عورت کے بارے میں مروی ہے جس نے اپنی عدت کے دوران ہی نکاح کرلیا تھا ان دونوں حضرات نے فرمایا: اس عورت پر حد جاری نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30459]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30459، ترقيم محمد عوامة 29149)