☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات کے نزدیک جانور سے جماع کرنے والے شخص پر حد لگے گی
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحدود← جن حضرات کے نزدیک جانور سے جماع کرنے والے شخص پر حد لگے گی
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 29101 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٤١١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن سعيد عن بديل عن جابر ابن زيد أنه قال: إذا أتى الرجل البهيمة أقيم عليه الحد.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت بدیل فرماتے ہیں کہ حضرت جابر بن زید نے ارشاد فرمایا: جب آدمی جانور سے جماع کرے تو اس پر حد قائم کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30411]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30411، ترقيم محمد عوامة 29101)
حدیث نمبر: 29102 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٤١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: (حدثنا) (١) سفيان بن حسين عن (أبي علي الرحبي) (٢) عن عكرمة قال: سئل الحسن بن علي عن رجل أتى بهيمة قال: إن كان محصنا رجم (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ سے ایک آدمی کے متعلق پوچھا گیا جس نے جانور سے جماع کیا تھا؟ آپ نے فرمایا: اگر وہ شادی شدہ ہو تو اسے سنگسار کردیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30412]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30412، ترقيم محمد عوامة 29102)
حدیث نمبر: 29103 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٤١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد السلام عن ابن أبي فروة عن (بكير) (١) ابن عبد اللَّه بن الأشج عن سليمان بن يسار أنه كان يقيم عليه الحد.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت بکیر بن عبداللہ بن اشج فرماتے ہیں کہ حضرت سلیمان بن یسار اس شخص پر حد قائم کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30413]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30413، ترقيم محمد عوامة 29103)
حدیث نمبر: 29104 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٤١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن هشام عن الحسن فيمن يأتي البهيمة والغلام، قال: عليه الحد.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری سے اس شخص کے بارے میں مروی ہے جو جانور اور غلام سے جماع کرتا ہو آپ نے فرمایا: اس پر حد جاری ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30414]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30414، ترقيم محمد عوامة 29104)
حدیث نمبر: 29105 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٤١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معن بن عيسى عن ابن أبي ذئب عن الزهري قال: إذا وقع (الرجل) (١) (بالبهيمة) (٢) جلد الحد تامًا، ومن رمى (امرأة) (٣) بالبهيمة فعليه الحد.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی ذئب فرماتے ہیں کہ حضرت زھری نے ارشاد فرمایا: جب آدمی نے جانور سے جماع کیا تو اس پر مکمل حد لگائی جائے گی اور جو عورت پر جانور سے بدفعلی رضی اللہ عنہ کا الزام لگائے تو اس پر حد لگے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30415]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30415، ترقيم محمد عوامة 29105)
حدیث نمبر: 29106 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٤١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد السلام عن ليث عن يزيد عن مسروق في الذي يأتي البهيمة قال: إذا فعل بها، قال: (ذبحت) (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یزید فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق سے اس شخص کے بارے میں مروی ہے جو جانور سے جماع کرے آپ نے فرمایا: جب اس نے ایسا کیا تو اس جانور کو ذبح کردیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30416]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30416، ترقيم محمد عوامة 29106)
حدیث نمبر: 29107 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٤١٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي عدي عن داود قال: قال ⦗٤٢٩⦘ مسروق: يرجم وترجم (الحجارة) (١) التي رجم بها، ويعفى أثره -يعني في الذي يأتي البهيمة-.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت داؤد فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق نے ارشاد فرمایا: جانور سے وطی کرنے والے کو سنگسار کیا جائے گا اور اس پتھر کو بھی سنگسار کیا جائے گا جس سے اسے رجم کیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30417]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30417، ترقيم محمد عوامة 29107)
حدیث نمبر: 29108 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٤١٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن ليث عن الحكم قال: من أتى البهيمة أقيم عليه الحد.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت حکم نے ارشاد فرمایا: جو شخص جانور سے صحبت کرلے اس پر حد قائم کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30418]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30418، ترقيم محمد عوامة 29108)
حدیث نمبر: 29109 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٤١٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن العلاء بن المسيب عن أبيه قال: من أتى بهيمة لم تقم (له) (١) قيامة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علاء بن مسیب فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت مسیب نے ارشاد فرمایا: جو شخص جانور سے صحبت کرے تو اس پر حد جاری نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30419]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30419، ترقيم محمد عوامة 29109)
حدیث نمبر: 29110 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٤٢٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن (معمر) (١) عن الزهري في الذي يأتي البهيمة قال: عليه أدنى الحدين أحصن أم لم يحصن.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زھری سے اس شخص کے بارے میں مروی ہے جو جانور سے جماع کرے آپ نے فرمایا: اس پر کم سے کم سزا نہیں جاری ہوگی: شادی شدہ ہو یا شادی شدہ نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30420]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30420، ترقيم محمد عوامة 29110)
حدیث نمبر: 29111 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٤٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبيد اللَّه بن (موسى) (١) عن إبراهيم بن إسماعيل عن داود بن حصين عن عكرمة عن ابن عباس عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم (٢) قال:"اقتلوا الفاعل بالبهيمة والبهيمة" (٣) (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جانور سے بدفعلی رضی اللہ عنہ کرنے والے کو اور اس جانور کو قتل کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30421]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30421، ترقيم محمد عوامة 29111)