☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس آدمی کے بیان میں جو دوسرے شخص کویوں کہے: فلاں کہتا ہے کہ بے شک تم زانی ہو
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحدود← اس آدمی کے بیان میں جو دوسرے شخص کویوں کہے: فلاں کہتا ہے کہ بے شک تم زانی ہو
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 29083 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٣٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن عبد اللَّه الأنصاري عن أشعث عن الحسن في الرجل يقول للرجل: أخبرني فلان أنك زنيت، قال: ليس عليه حد؛ لأنه أضافه إلى غيره.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری سے اس شخص کے بارے میں مروی ہے جس نے آدمی کو یوں کہا: مجھے فلاں نے خبر دی ہے کہ تو نے زنا کیا ہے۔ آپ نے فرمایا، اس پر حد قذف جاری نہیں ہوگی۔ اس لیے کہ اس نے اس بات کی نسبت کسی غیر کی طرف کی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30393]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30393، ترقيم محمد عوامة 29083)
حدیث نمبر: 29084 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٣٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) عن بعض أصحابه عن الشعبي أن رجلًا قال لرجل: زعم فلان أنك زان، قال: إن جاء بالبينة وإلا ضرب الحد.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے کسی سے کہا: فلاں نے کہا ہے کہ بیشک تو زانی ہے۔ آپ نے فرمایا: اگر وہ بینہ لے آئے تو ٹھیک وگرنہ اس شخص پر حد لگائی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30394]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30394، ترقيم محمد عوامة 29084)