☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جس پر حد جاری ہوچکی تھی اس شخص کا اپنی بیوی پر تہمت لگانے کابیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحدود← جس پر حد جاری ہوچکی تھی اس شخص کا اپنی بیوی پر تہمت لگانے کابیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 29053 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٣٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن أشعث عن الحكم عن إبراهيم قال: إذا قذف المجلود امرأته جُلد، ولا لعان بينهما.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا اگر کوڑے لگے ہوئے شخص نے اپنی بیوی پر تہمت لگائی تو اسے بھی کوڑے مارے جائیں گے اور ان دونوں کے درمیان لعان نہیں ہوگا۔ اور راوی فرماتے ہیں: میں نے حضرت حسن بصری اور حضرت عامر سے پوچھا؟ تو ان دونوں حضرات نے فرمایا: وہ لعان کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30358]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30358، ترقيم محمد عوامة 29053)
حدیث نمبر: 29054 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٣٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن أشعث عن منصور وحماد عن إبراهيم قال: إذا قذف الرجل امرأته -وقد كان جلد الحد- جلد ولا ⦗٤١٧⦘ يلاعن؛ (لأنه) (١) لا تجوز شهادته.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت منصور اور حضرت حماد فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: جب آدمی نے اپنی بیوی پر تہمت لگائی درآنحالیکہ وہ سزا یافتہ تھا تو اسے کوڑے مارے جائیں گے اور وہ لعان نہیں کرے گا اس لیے کہ اس کی گواہی جائز نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30360]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30360، ترقيم محمد عوامة 29054)