☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو یوں کہے: سزائیں امام کے ذمہ ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحدود← جو یوں کہے: سزائیں امام کے ذمہ ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 29029 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٣٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة عن عاصم عن الحسن قال: أربعة إلى السلطان: الزكاة، والصلاة، والحدود، والقضاء.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: چار چیزیں بادشاہ کے سپرد ہیں زکوٰۃ، نماز، سزائیں اور فیصلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30328]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30328، ترقيم محمد عوامة 29029)
حدیث نمبر: 29030 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٣٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن حماد بن سلمة (عن جبلة ابن عطية) (١) عن ابن محيريز [قال: (الجمعة) (٢) والحدود والزكاة والفيء إلى السلطان.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جبلہ بن عطیہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن محیریز نے ارشاد فرمایا: جمعہ، سزائیں، زکوٰۃ اور مال فئی بادشاہ کے سپرد ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30329]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30329، ترقيم محمد عوامة 29030)
حدیث نمبر: 29031 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٣٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عمر بن أيوب عن مغيرة بن زياد عن عطاء] (١) الخرساني قال: إلى السلطان الزكاة والجمعة والحدود.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ بن زیاد فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء خراسانی نے ارشاد فرمایا: زکوٰۃ، جمعہ اور سزائیں بادشاہ کے سپرد ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30330]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30330، ترقيم محمد عوامة 29031)
حدیث نمبر: 29032 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٣٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن محمد بن (عمرو عن) (١) عمر ابن عبد العزيز قال: السلطان ولي من حارب الدين، وإن قتل أخا امرئ أو أباه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے ارشاد فرمایا: بادشاہ ولی ہے اس شخص کا جو دین کی جنگ لڑے اگرچہ وہ کسی آدمی کے بھائی یا اس کے باپ کو قتل کردے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30331]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30331، ترقيم محمد عوامة 29032)