☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شراب کی تھوڑی مقدار کے بیان میں: کیا اس میں سزا ہوگی یا نہیںٖ؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحدود← شراب کی تھوڑی مقدار کے بیان میں: کیا اس میں سزا ہوگی یا نہیںٖ؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 28983 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٢٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن الحجاج عن حصين عن الشعبي عن الحارث عن علي قال: (١) في قليل الخمر وكثيره ثمانين (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حارث فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: شراب کی تھوڑی اور زیادہ مقدار میں اسی کوڑے سزا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30282]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30282، ترقيم محمد عوامة 28983)
حدیث نمبر: 28984 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٢٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سهل بن يوسف عن عمرو عن الحسن (١) : في الخمر قليله وكثيره، وإنْ حسوة: فيها الحد.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری سے شراب کی تھوڑی اور زیادہ مقدار کی صورت میں مروی ہے کہ اگر ایک گھونٹ ہو تو اس میں بھی حد جاری ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30283]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30283، ترقيم محمد عوامة 28984)
حدیث نمبر: 28985 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٢٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن سالم عن الشعبي قال: من شرب الخمر قليلًا أو كثيرًا (ضرب) (١) (حدًا) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن سالم فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے تھوڑی یا زیادہ شراب پی تو اس پر حد لگائی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30284]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30284، ترقيم محمد عوامة 28985)
حدیث نمبر: 28986 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٢٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قال عطاء: إن شرب رجل من (المسكر) (١) ما بلغ أن يسكر؛ فقد وجب عليه الحد.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے ارشاد فرمایا: اگر کسی شخص نے نشہ آور چیز میں سے اتنی مقدار پی لی کہ وہ نشہ کی حالت کو پہنچ جائے تو تحقیق اس پر حد واجب ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30285]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30285، ترقيم محمد عوامة 28986)
حدیث نمبر: 28987 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٢٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معاوية بن هشام عن سفيان عن حصين بن عبد الرحمن يرفعه إلى عمر قال: من شرب من الخمر قليلًا أو كثيرًا ضرب الحد (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حصین بن عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے تھوڑی یا زیادہ شراب پی لی تو اس پر حد لگائی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30286]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30286، ترقيم محمد عوامة 28987)
حدیث نمبر: 28988 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٢٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن جريج عن عطاء قال: ليس في شيء من الشراب حد حتى يسكر، إلا في الخمر.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے ارشاد فرمایا: کسی مشروب میں حد نہیں ہے یہاں تک کہ وہ نشہ میں ہوجائے سوائے شراب کے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30287]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30287، ترقيم محمد عوامة 28988)
حدیث نمبر: 28989 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٢٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع (عن سفيان عن رجل) (١) عن إبراهيم قال: يضرب في الخمر في قليلها (أو) (٢) كثيرها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سفیان کسی آدمی سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: شراب تھوڑی اور زیادہ مقدار کی صورت میں کوڑے مارے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30288]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30288، ترقيم محمد عوامة 28989)